نئے سال کے پہلے ماہ میں ہی طیارہ حادثہ اور طیارہ کی ایمرجنسی لینڈنگ سے متعلق کئی خبریں سامنے آ چکی ہیں۔ میزورم میں بھی طیارہ حادثہ کی خبریں سامنے آ رہی ہیں جس میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دراصل منگل کی صبح میزورم میں میانمار کا ایک فوجی طیارہ حادثہ کا شکار ہو گیا، حالانکہ اچھی بات یہ رہی کہ اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ میزورم کے لینگپوئی ایئرپورٹ پر یہ حادثہ پیش آیا ہے جہاں میانمار کا فوجی طیارہ رَنوے پر پھسل گیا۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فوجی طیارہ میں پائلٹ سمیت 14 لوگ سوار تھے۔ ان میں سے 6 افراد کو چوٹ لگی ہے اور زخمی حالت میں انھیں علاج کے لیے لینگپوئی اسپتال پہنچایا گیا ہے۔ ابھی یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ زخمیوں میں سے کسی کی حالت سنگین بھی ہے یا نہیں۔ کچھ لوگوں کو معمولی چوٹ آنے کی بھی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
Published: undefined
بتایا جا رہا ہے کہ یہ فوجی طیارہ میانمار سے میزورم میں آئے میانماری فوجیوں کو لینے کے لیے پہنچا تھا۔ حالانکہ لینگپوئی ایئرپورٹ کے مشکل رَنوے کے سبب لینڈنگ کے دوران میانمار فوج کا ’شانکسی وائی-8‘ طیارہ پھسل گیا اور دور جھاڑیوں کی طرف چلا گیا۔ سوشل میڈیا پر حادثہ کے بعد کی کچھ تصویریں سامنے آئی ہیں جس میں طیارہ جھاڑیوں میں گرا ہوا اور کچھ ٹوٹا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ ہندوستان نے گزشتہ ہفتہ ایک نسلی انقلابی گروپ کے ساتھ تصادم کے بعد میزورم آئے میانمار کے 184 فوجیوں کو پیر کے روز ہی واپس ان کے ملک بھیجا تھا۔ ایک افسر نے منگل کے روز اس سلسلے میں جانکاری دی۔ آسام رائفلز کے ایک افسر کے مطابق مجموعی طور پر 276 میانمار فوجی میزورم آئے تھے، ان میں سے 184 فوجیوں کو واپس بھیج دیا گیا ہے۔ بقیہ فوجیوں کو بھی جلد ہی ان کے ملک واپس بھیجا جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined