ٹوئٹر نے جمعہ کے روز ایک دیرینہ فیچر کا اعلان کر دیا جسے اس کے باس ایلن مسک نے جلد متعارف کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ اس نئے فیچر کے تحت بلیو ٹک والے صارفین اب 1080 پی ریزولیوشن اور 2 جی بی فائل سائز میں ویب سے 60 منٹ تک کی ویڈیو ٹوئٹر پر اَپلوڈ کر سکتے ہیں۔
Published: undefined
ٹوئٹر نے اپنے بلو پیج کو اَپڈیٹ کیا ہے جس میں اس نے یہ جانکاری شیئر کی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سبھی ویڈیو کو کمپنی کے اصولوں پر عمل کرنا چاہیے۔ اس سے پہلے ٹوئٹر بلو سبسکرائبرس کو 512 ایم بی کی فائل سائز لمٹ کے ساتھ 1080 پی ریزولیوشن پر پلیٹ فارم پر 10 منٹ طویل ویڈیو اَپلوڈ کرنے میں اہل تھے۔
Published: undefined
حالانکہ کمپنی نے وضاحت کی ہے کہ آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین پہلے کی طرح ہی 10 منٹ تک کی ویڈیو اَپلوڈ کر سکتے ہیں۔ جو لوگ ٹوئٹر بلو سبسکرائبر نہیں ہیں، وہ اب بھی کسی بھی پلیٹ فارم پر 4 منٹ تک کی ہی ویڈیو اَپلوڈ کر سکتے ہیں۔
Published: undefined
مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم کا کہنا ہے کہ وہ ڈسٹریبیوشن کے لیے ویڈیو کے معیار کو بہتر کرنے پر غور کرے گا۔ کمپنی کے سپورٹ پیج نے کہا ہے کہ ’’ہم اپنے پلیٹ فارم پر اَپلوڈ کی گئی سبھی ویڈیوز کے لیے ممکنہ بہتر معیار والی ویڈیو بنائے رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined