ممبئی: ممبئی کی پُراثر راتیں اور ہیجانی زندگی کے دلدہ ایک 16 سالہ متوالے کالج طالب علم نے دوستوں کے ساتھ مل کر اپنے چچا کے مکان سے 30 لاکھ روپئے چرالیے اورانہیں ورزش گاہ کے لاکرس میں رکھ دیئے، لیکن انہیں یہ چوری راس نہیں آئی اور تمام نوجوان سلاخوں کے پیچھے ڈال دیئے گئے۔
پولس کے مطابق اس واقعہ میں سرغنہ بھتیجہ اور اس کے دونوں دوست جونیئر کالج کے پہلے سال کے طالب علم ہیں اور یہ واقعہ اندھیری میں واقع کول ڈونگری علاقے میں پیش آیا ہے، دراصل ملزم کو اس بات کا علم تھا کہ اس کے چچا غیر ملکی سگریٹ کے تاجر ہیں اور ہمیشہ بڑی رقم اپنے گھر ایک الماری میں رکھتے ہیں۔ 4 اکتوبر کو جب اس کے چچا اور دیگر اہل خانہ بڑی بیٹی کے بچے کی سالگرہ تقریب میں گئے تھے، اُس وقت انہوں نے دعوت سے غیر حاضر رہ کر ہاتھ صاف کردیا اور مسروقہ رقم قریب میں واقع ورزش گاہ کے لاکر میں رکھ دی۔ اس مقصد کے تحت ورزش گاہ میں سالانہ چھ ہزار فیس دے کر انہوں نے ممبر شپ حاصل کی تھی۔ یہ لوگ پڑوس کے مکان کی چھت سے گھر میں داخل ہوئے تھے۔
Published: undefined
پولس کو تفتیش کے دوران کسی اندورنی فرد کے ملوث ہونے کا احساس ہوا تو انہوں نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی جوکہ تاجر کے مکان کے بیرونی حصہ میں نصب تھا جانچ کے دوران انہوں نے تقریب والے مکان کے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بھی جانچ کی اور ان تینوں کو رات آٹھ بجے سے ساڑھے آٹھ بجے کے درمیان غائب پایا اس کے بعد وہ تینوں پارٹی میں موجودنظرآئے۔
ڈی سی پی زون مجیت سنگھ دہیا اور اے سی پی ونے کلکرنی، سنیئر انسپکٹر پرمیشور گنمے سمیت دیگر اہلکاروں اور کرائم برانچ نے انہیں حراست میں لے کر رقم لاکرس سے برآمد کرلی ہے۔ ان تینوں کو ڈونگری کے چلڈرن ہوم بھیج دیا گیا جبکہ چوتھا شخص جوڈیشل حراست میں ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز