خبریں

ایم ٹی این ایل کسی بھی وقت بند ہوسکتی ہے، اِس کا پٹری پر واپس آنا ممکن نہیں

نیتی آیوگ نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ایم ٹی این ایل (مہانگر ٹیلی فون نگم لمیٹڈ) کے آثاثوں کو فروخت کرنے کے متبادل پر غور کرے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نقصان اور فنڈ کمی کی وجہ سے سرکاری ٹیلی کام کمپنی مہانگر ٹیلی فون نگم لمیٹڈ (ایم ٹی این ایل) کو حکومت کسی بھی وقت بند کر سکتی ہے اور اس تعلق سے نیتی آیوگ نے حکومت کو مشورہ دیا ہے۔ اس مشورہ کے مطابق ایم ٹی این ایل کے آثاثوں کو فروخت کرنے کے متبادل پر غور کر نے لئے کہا گیا ہے۔ اسی کے ساتھ بی ایس این ایل کے ساتھ انضمام کی بات بھی اب ٹھنڈے بستے میں چلی گئی ہے ۔ واضح رہے ٹیلی کام محکمہ نے نیتی آیوگ سے مشورہ مانگا تھا۔ اب ٹیلی کام محکمہ جائداد کو فروخت کرنے کے لئے متبادل تلاش کرے گا۔واضح رہے ٹیلی کام محکمہ ایم ٹی این ایل کو 4 جی اسپیکٹرم دینا چاہتا تھا۔ ایم ٹی این ایل کے پاس ملازمین کو تنخواہ دینے کے لئے بھی فنڈ نہیں ہیں۔

Published: 11 Mar 2019, 4:09 PM IST

گزشتہ ماہ ایم ٹی این ایل نے ٹیلی کام محکمہ (ڈی او ٹی) سے ملازمین کو ادا کی جانے والی پینشن اور جی پی ایف کے لئے 488 کروڑ روپے مانگے تھے۔ ڈی او ٹی نے اس مدت کے دوران ایم ٹی این ایل کی زمین اور بلڈنگ لیز پر دینے کے لئے کہا، اس کے لئے 12 کروڑ روپے کرائے کا مطالبہ کیا تھا۔

ایم ٹی این ایل کا گھاٹا 30 ستمبر 2018 کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں بڑھ کر 859 کروڑ روپے ہو گیا تھا، اس کی مرکزی وجہ بکری میں کمی اور اخراجات میں اضافہ ہے۔ قرض میں چل رہی ایم ٹی این ایل کو ایک سال پہلے اسی مدت کے دوران 730.64 کروڑ روپے کا گھاٹا ہوا تھا۔ ایم ٹی این ایل کے اسٹاک کی قیمت پیر کو 12.20 فیصد شئیر پر بند ہوا جو کہ گزشتہ دورانیہ سے ایک فیصد زیادہ ہے۔

Published: 11 Mar 2019, 4:09 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 11 Mar 2019, 4:09 PM IST