جاپان کے ایک سو تیرہ سالہ شخص ماسازو نوناکا کی جب رحلت ہوئی تو وہ شمالی جاپان میں واقع اپنے گھر پر آرام کر رہے تھے۔ اتوار بیس جنوری کی علی الصبح بزرگ جاپانی شہری کو موت نے اپنی گرفت میں لیا۔ اُن کا مکان شمالی جاپانی علاقے اشورو میں واقع ہے۔ اشورو کا قصبہ جاپانی جزیرہ ہوکائیڈو میں ہے۔
Published: undefined
ماسازو نوناکا کی پوتی یوکا نوناکا نے نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ رحلت کے وقت اُن کے دادا کو کوئی بے چینی یا بیماری لاحق نہیں تھی اور وہ انتہائی سکون کے ساتھ اس دنیا سے رخصت ہوئے۔ اُن کے فوت ہونے کا احساس مرحوم کی بہن کو ہوا اور جب خاندانی ڈاکٹر کو بلایا گیا تو اُس نے ماسازو کے انتقال کی تصدیق کر دی۔
Published: undefined
ماسازو نوناکا کو گینیس ورلڈ ریکارڈ بُک نے اپریل سن 2018 میں دنیا کا معمر ترین مرد قرار دیا تھا۔ اُس وقت اُن کی عمر ایک سو بارہ برس اور 259 ایام تھی۔ وہ پچیس جولائی سن 1905 میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ ایک بڑے خاندان میں پرورش پاتے ہوئے جوان ہوئے۔ اُن کو سرائے کا خاندانی کاروبار ورثے میں ملا تھا۔ نوناکا خاندان کی سرائے تقریباً ایک سو چھ سال پرانی ہے اور اب اس کی نگرانی اُن کی پوتی یوکا نوناکا کے پاس ہے۔
Published: undefined
معمر ترین مرد جاپانی شہری کو مقامی میٹھی اشیاء بہت مرغوب تھیں۔ وہ بہاریہ موسم میں گرم گیلے تولیے سے خود کو راحت فراہم کرنے کو پسند کرتے تھے۔ اس کے علاوہ وہ باقاعدگی کے ساتھ اپنی وہیل چیئر پر بیٹھ کر سرائے کے اندر باہر گھومتے پھرتے تھے۔ وہ معمول کے مطابق اون سے بنی ہوئی ٹوپی کو پہن کر رکھتے تھے۔ یہ ٹوپی ایک طرح سے اُن کی شناخت بن کر رہ گئی تھی۔
Published: undefined
ماسازو نوناکا کی بیوی اور سات اولادیں ان کی زندگی ہی میں موت کی وادی میں اتر چکی ہیں۔
Published: undefined
اشورو میں نوناکا خاندان گزشتہ چار نسلوں سے ’گرم چشمے کی سرائے کا کاروبار جاری رکھے ہوئے ہے۔
Published: undefined
جاپان میں ایک سو برس سے زائد کے عمر افراد کی تعداد سن 2018 کے ختم ہونے پر انہتر ہزار سات سو پچاسی تھی۔ ان میں نوے فیصد خواتین ہیں۔ دنیا کی معمر ترین عورت یا انسان کین تاناکا ہیں۔ ایک سو سولہ برس کی یہ جاپانی خاتون دنیا بھر میں سب طویل عمر کی حامل ہیں اور فوکووکا میں مقیم ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined