پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد سے جمعہ دس اگست کو ملنے والی نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹوں کے مطابق موجودہ نگران حکومت نے ملکی صدر ممنون حسین کو جو سمری بھیجی تھی، اس کی صدارتی منظوری کے بعد 25 جولائی کے قومی انتخابات کے نتیجے میں وجود میں آنے والے وفاقی پارلیمان کے نئے ایوان زیریں یا قومی اسمبلی کا اولین اجلاس پیر 13 اگست کو ہو گا۔
Published: 10 Aug 2018, 7:40 PM IST
پاکستان کی آزادی کی سالگرہ یعنی 14 اگست سے ایک روز قبل ہونے والے نئی قومی اسمبلی کے اس اجلاس میں نو منتخب اراکین حلف اٹھائیں گے اور اس کے بعد اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب عمل میں آئے گا۔
Published: 10 Aug 2018, 7:40 PM IST
اس دوران ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان تحریک انصاف پارٹی کے سربراہ عمران خان کو ان کی کامیابی پر کرکٹ کا بیت بطور گفٹ بھیجا ہے۔ عمران خان کیونکہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان دنیا کے معروف کرکٹر رہے ہیں اس لئے نریندر مودی نے ان کو کرکٹ کا بیٹ گفٹ کیا ہے لیکن اگر کسی کے سابق پیشے سے جوڑ کر گفٹ دینے کا سلسلہ شروع ہو گیا تو یہ کئی ممالک میں مسائل کھڑے کر دے گا۔
ایسوسی ایٹڈ پریس نے لکھا ہے کہ جولائی میں منعقدہ وفاقی اور صوبائی پارلیمانی انتخابات کے بعد موجودہ نگران حکومت کی طرف سے نو منتخب وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو اقتدار کی منتقلی کا یہ عمل اگلے ہفتے سے شروع ہو جائے گا۔
Published: 10 Aug 2018, 7:40 PM IST
اس عمل کی ابتدا نگران وزیر اعظم ناصرالملک کی طرف سے صدر ممنون حسین کو نئی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی اس سمری سے ہوئی تھی، جو اسی ہفتے جمعرات کو ایوان صدر کو بھیجی گئی تھی۔
Published: 10 Aug 2018, 7:40 PM IST
Published: 10 Aug 2018, 7:40 PM IST
اسی دوران اسلام آباد سے ملنے والی رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی سربراہ مملکت ممنون حسین عمران خان سے بطور وزیر اعظم حلف اٹھارہ اگست ہفتے کے روز ہونے والی ایک تقریب میں لیں گے۔ عمران خان کی تحریک انصاف نے حالیہ الیکشن میں قومی اسمبلی کی سب سے زیادہ نشستیں جیتی تھیں۔ اس پارٹی کو ملنے والی سیٹوں کی تعداد اکیلے حکومت سازی کے لیے کافی نہیں تھی، اس لیے پی ٹی آئی کو بہت سے آزاد امیدواروں اور چند چھوٹی ہم خیال یا اتحادی جماعتوں کی مدد حاصل کرنا پڑے گی۔
Published: 10 Aug 2018, 7:40 PM IST
پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ اسے 342 رکنی نئی قومی اسمبلی میں اب تک مجموعی طور پر 180 اراکین پارلیمان کی حمایت حاصل ہو چکی ہے جبکہ اگلے پانچ برسوں کے لیے وزیر اعظم کے طور پر اپنے انتخاب کے لیے عمران خان کو کم از کم بھی 172 ارکان کی حمایت درکار ہو گی۔
Published: 10 Aug 2018, 7:40 PM IST
دوسری طرف پاکستانی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق صدر ممنون حسین کو اس ماہ کی 16 سے لے کر 19 تاریخ تک ایک غیر ملکی دورہ کرنا تھا تاہم اب صدر نے اپنا یہ دورہ اس لیے ملتوی کر دیا ہے کہ وہ نو منتخب وزیر اعظم سے حلف لے سکیں۔ اپنا یہ غیر ملکی دورہ صدر ممنون حسین اب نئی حکومت کے اقتدار میں آ جانے کے بعد کریں گے۔
Published: 10 Aug 2018, 7:40 PM IST
دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے بھی جمعے کے روز ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں تصدیق کر دی کہ عمران خان کی پاکستان کی آئندہ وفاقی حکومت کے سربراہ کے طور پر حلف برداری ہفتہ 18 اگست کو ہو گی۔
Published: 10 Aug 2018, 7:40 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 10 Aug 2018, 7:40 PM IST
تصویر: پریس ریلیز