نئی دہلی: بالی ووڈ کے معروف فلم ہدایت کاروں سبھاش گھئی ساجد خان بھی جنسی استحصال کے خلاف دنیا بھر میں جاری مہم ’ می ٹو ‘ کی زد میں آگئے ہیں جس کے بعد فلم اداکار اکشے کمار نے جمعہ کو ساجد کی فلم ’ہاؤس فل-4‘ میں کام کرنے سے انکار کردیا ۔ ساجد پر جنسی استحصال کا الزام عائد کیا ہے صحافی کرشمہ اپادھیائے نے۔ انھوں نے ساجد خان پر ایک انٹرویو کے دوران جنسی استحصال کا الزام لگایا ہے۔ اس کے بعد اداکارہ سلونی چوپڑا اور ایک دیگر اداکارہ نے بھی ساجد خان پر جنسی زیادتی کا سنگین الزام عائد کیا ہے۔
سبھاش گھئی پر ایک نامعلوم خاتون نے اس کے مشروب میں کچھ ملانے اور جنسی استحصال کا الزام عائد کیا ہے۔ خاتون نے الزام عائد کیا کہ وہ فلم میں گھئی کے ساتھ کام کررہی تھیں تبھی یہ واقعہ پیش آیا۔ اس نے کہا کہ وہ اسے اپنی گاڑی سے ایک ہوٹل میں لے گئے جہاں اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی۔ خاتون کے ٹویٹر کو ادیبہ مہیما ککریجا نے شیئر کیا۔
Published: undefined
اٹلی سے حال ہی میں وطن واپس آئے اکشے نے ہاؤس فل -4 کی شوٹنگ منسوخ کر دی ہے۔انہوں نے کہا، ’’میں نے فلم کے ڈائرکٹروں سے اس معاملے کی جانچ ہونے تک فلم کی شوٹنگ منسوخ کرنے کی اپیل کی ہے۔یہ ایسا معاملہ ہے جس پر سخت کارروائی کی ضرورت ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ وہ کسی بھی مجرم کے ساتھ کام نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کے خلاف اس طرح کے الزامات لگائے جا رہے ہیں، انہیں بھی اپنا موقف رکھنے کا موقع دیا جانا چاہئے۔
Published: undefined
بعد میں ساجد نے خود ہاؤس فل-4 کی ہدایت کاری کے عہدے سے ہٹنے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’میں اپنے خلاف عائد الزامات اور میرے کنبے، ہاؤس فل کے فلم سازوں اور فنکاروں پر بنائے جارہے دباؤ کے پیش نظر اخلاقی ذمہ داری لیتے ہوئے اس فلم کی ہدایت کاری سے اس وقت تک ہٹنے کا اعلان کرتا ہوں جب تک کہ میں خود کو بے گناہ ثابت نہ کر دوں۔ میں میڈیا کے اپنے دوستوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ سچ سامنے آنے تک کوئی فیصلہ نہ سنائیں۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined