خبریں

ایئر انڈیا ایکسپریس اور اے آئی ایکس کنیکٹ کے انضمام کی کارروائی مکمل، ڈی جی سی اے نے دی جانکاری

ڈی جی سی اے نے ایک نوٹیفکیشن میں کہا کہ ’’یکم اکتوبر 2024 سے اے آئی ایکس کنیکٹ کے سبھی طیاروں کو اے آئی ایکس کے ایئر آپریٹر سرٹیفکیٹ (اے او سی) پر منتقل کر دیا گیا ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>ایئر انڈیا ایکسپریس کی پرواز / آئی اے این ایس</p></div>

ایئر انڈیا ایکسپریس کی پرواز / آئی اے این ایس

 

ایئر انڈیا ایکسپریس اور اے آئی ایکس کنیکٹ کے درمیان انضمام کی کارروائی مکمل ہو گئی ہے۔ اس سلسلے میں شہری ہوابازی ریگولیٹری ڈی جی سی اے (ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایویشن) نے یکم اکتوبر کو جانکاری دی۔ اس انضمام کے ساتھ ہی مستقبل میں ایئرلائنس انضمام کی سمت میں ایک نیا پیمانہ قائم ہو گیا ہے۔ ڈی جی سی اے نے اس انضمام سے متعلق ضروری ریگولیٹری منظوری فراہم کر دی ہے۔

Published: undefined

ایئر انڈیا ایکسپریس اور اے آئی ایکس کنیکٹ کے انضمام سے متعلق ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ڈی جی سی اے نے کہا ہے کہ ’’یکم اکتوبر 2024 سے اے آئی ایکس کنیکٹ کے سبھی طیاروں کو اے آئی ایکس کے ایئر آپریٹر سرٹیفکیٹ (اے او سی) پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس سے یہ یقینی ہوگا کہ مشترکہ یونٹ کا ایئرلائنس ٹرانسپورٹیشن بغیر کسی رخنہ کے جاری رہے گا، تاکہ مسافروں کو محفوظ اور بہتر تجربہ مل سکے۔‘‘

Published: undefined

ڈی جی سی اے کا کہنا ہے کہ وہ سبھی ریگولیٹری سے متعلق شرائط پر عمل یقینی کرنے، صارفین کے مفادات کی حفاظت کرنے اور ہندوستان میں ایئر ٹرانسپورٹیشن کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے انضمام کے بعد کی سرگرمیوں پر باریکی سے نظر رکھے گا۔ ڈی جی سی اے نے یہ بھی کہا کہ ’’ہمارا سخت تجزیہ یہ یقینی بناتا ہے کہ یہ انضمام محفوظ ہوائی سفر کو فروغ دے کر مفاد عامہ میں کام کرے گا اور صارفین کے لیے مجموعی سفری تجربہ کو بہتر بنائے گا۔‘‘ ڈی جی سی اے چیف وکرم دیو دَت کا بیان بھی اس تعلق سے سامنے آیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ ’’اس تجربہ سے حاصل جانکاری ایئر انڈیا اور وِستارا کے آئندہ انضمام کے لیے قیمتی ثابت ہوگی، جس پر عمل آوری ابھی جاری ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined