ستنا: بی جے پی سے عوام کی ناراضگی کوئی نئی بات نہیں ہے اور اکثر بی جے پی اراکین پارلیمنٹ اور اراکین اسمبلی کے ساتھ ساتھ بی جے پی لیڈران کو بھی اس ناراضگی کا سامنا کرنا پڑتا رہا ہے۔ تازہ معاملہ مدھیہ پردیش کے ستنا اسمبلی حلقہ کا ہے جہاں بی جے پی رکن اسمبلی کو عوام نے علاقے سے اس لیے واپس بھیج دیا کیونکہ اس نے وعدہ خلافی کی۔ دراصل مدھیہ پردیش کے ستنا اسمبلی حلقہ کے بی جے پی امیدوار اور موجودہ رکن اسمبلی شنكرلال تیواری عوام سے رابطہ قائم کرنے کے مقصد سے یہاں پہنچے تھے۔ لیکن ستنا شہر کے وارڈ نمبر 4 بگہا میں ہفتہ کو مشتعل لوگوں نے انھیں علاقے سے نکال دیا۔
Published: 11 Nov 2018, 2:09 PM IST
مقامی لوگوں کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ شنکر لال تیواری وعدہ تو کرتے ہیں لیکن اسے پورا نہیں کرتے۔ انھوں نے بتایا کہ علاقے میں کافی وقت سے ایک عدد بجلی کے کھمبے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے اور اس مطالبہ کو پورا کرنے کا وعدہ رکن اسمبلی نے کیا تھا جو ابھی تک پورا نہیں ہوا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ناراض عوام نے ممبر اسمبلی شنکر لال تواری کو لوگوں سے رابطہ قائم نہیں کرنے دیا۔ عوام کے غصہ کو دیکھ کرممبر اسمبلی کو علاقے سے مجبوراً واپس لوٹنا پڑا۔
Published: 11 Nov 2018, 2:09 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 11 Nov 2018, 2:09 PM IST
تصویر: پریس ریلیز