جبل پور: مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے جبل پور شہر میں جانوروں کے گھومتے رہنے کے معاملے میں دی گئی اپنی ہدایت پر عمل درآمد نہ ہونے پر جبل پور کلیکٹر کو عدالت میں حاضر ہونے کا حکم دیا ہے۔
جسٹس پی کے جیسوال اور جسٹس انجلی پالے کی بنچ نے ہائی کورٹ کی ہدایت کے باوجود آوارہ جانوروں کے معاملے میں کلیکٹر چھوی بھاردواج نے نہ تو حلف نامہ داخل کیا اور نہ ہی عرضی کی سماعت کے دوران حاضر ہوئے۔ ہائی کورٹ نے اسے سنجیدگی سے لیتے ہوئے کلیکٹر کو حاضر ہونے کی ہدایت جاری کی ہے۔
Published: undefined
شہر میں سڑکوں پر آوارہ جانوروں پر کاروائی کے تعلق سے ہائی کورٹ کی ہدایت پر عمل درآمد نہ ہونے کے خلاف ستنا بلڈنگ کے رہنے والے ستیش ورما نے ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی عرضی دائر کی تھی۔ عرضی میں کہا گیا تھا کہ عدالت کے حکم پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے آوارہ جانوروں کی وجہ سے آمد و رفت متاثر ہوتی ہے اور حادثے بھی ہوتے ہیں۔ آوارہ جانوروں کی وجہ سےعوام کو وقت بے وقت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ہائی کورٹ کی ہدایت کے باوجود بھی آوارہ جانوروں کے خلاف کاروائی کے سلسلے میں ضلع کلیکٹر نے عدالت میں کوئی حلف نامہ داخل نہیں کیا تھا۔ گذشتہ سماعت کے دوران بنچ نے اپنے حکم میں کہا تھا کہ آئندہ سماعت تک ضلع کلیکٹر حلف نامہ داخل کریں یا بذات خود حاضر ہوں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز