بی جے پی کے صدر امت شاہ کی طرف سے حال ہی میں مدھیہ پردیش کانگریس کے نئے مقرر کئے گئے صدر کو صنعتی گھرانوں کا حامی قرار دئیے جانے پر کمل ناتھ نے جوابی حملہ بولا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امت شاہ جس شیوراج حکومت کو کسانوں کا حامی قرار دے رہے ہیں ان کے راج میں کسانوں کی خود کشی کے معاملہ میں مدھیہ پردیش ملک بھر میں تیسرے مقام پر ہے اور اسی حکومت نے گزشتہ جون میں گولیاں چلوا کر 6 کسانوں کی جان لے لی تھی۔
کمل ناتھ نے الزام عائد کیا کہ کسانوں کو بے عزت کرنا شیوراج حکومت کا معمول بن چکا ہے۔ کسانوں کو کپڑے اترواکر تھانے میں بند کر دیا جاتا ہے۔ ریاست کے سربراہ کا فرزند کھیتی کو خسارے کا سودہ قرار دیتا ہے اور کسانوں کو کھیتی چھوڑ دینے کی صلاح دیتا ہے۔
Published: undefined
کمل ناتھ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ’’مدھیہ پردیش کسانوں کی خود کشی کے معاملہ میں ملک بھر میں تیسرے مقام پر ہے۔ یہاں کسان حق مانگنے کے لئے سڑکوں پر آتے ہیں تو بدلے میں ان کے سینے میں گولیاں داغ دی جاتی ہیں۔ مندسور کا واقعہ اس کا ترجمان ہے۔‘‘
انہوں نے مزید کہا ’’قرض کے بوجھ تلے دبا کسان خود کشی کر رہا ہے اور امت شاہ ریاستی حکومت اور وزیر اعلیٰ کو کسانوں کا حامی قرار دے رہے ہیں، یہ کسانوں کے ساتھ بیہودہ مذاق ہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز