خبریں

بی جے پی ممبر اسمبلی کا متنازعہ بیان، خواتین بانجھ رہیں،غیرمہذب بچے پیدا نہ کریں

مدھیہ پردیش کے گنا سے بی جے پی ممبر اسمبلی پننالال شاكيا نے خواتین کو لے کر ایک متنازعہ بیان دیا ہے، انہوں نے کہا کہ خواتین بانجھ رہے، لیکن ایسے غیر مہذب بچوں کو پیدا نہ کریں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

مدھیہ پردیش کے گنا سے بی جے پی ممبر اسمبلی پننالال شاكيا نے خواتین کو نصیحت دیتے ہوئے ایک متنازعہ بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین بانجھ رہے، لیکن ایسے غیر مہذب بچے کو جنم نہ دیں جو معاشرے کو خراب کرے۔ پننالال شاكيا نے 13 مئی کو ایک پروگرام میں شیوراج حکومت کی اسکیموں کی تعریف کی، اور کانگریس پر نشانہ لگاتے ہوئے یہ بیان دیا۔

بی جے پی ممبر اسمبلی نے کہا کہ کانگریس کے دور اقتدار میں غلط پالیسیاں بنانے والے رہنماؤں نے جنم لیا، کانگریس پر نشانہ لگاتے ہوئے شاكيا نے کہا، خواتین بانجھ رہیں، لیکن ایسے بچوں کو نہ پیدا کریں جو تہذیب و تمدن سے آراستہ نہ ہوں۔

Published: undefined

یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ جب بی جے پی ممبر اسمبلی پننالال شاكيا نے متنازعہ بیان دیا ہے۔ اس سے پہلے بھی وہ کئی بار متنازعہ بیان دے چکے ہیں، اس سے پہلے انہوں نے کہا تھا کہ لڑکیوں کو بوئے فرینڈ نہیں بنانا چاہئے۔ انہوں نے کہا تھا کہ لڑکیوں پر جو ظلم ہو رہے ہیں ان کی وجہ ان کے بوائے فرینڈ ہیں۔ پننالال نے یہ بیان شاکیہ کالج کے ایک پروگرام کے دوران دیا تھا۔

وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی کو لے کر بھی شاكيا نے سوال کھڑے کیے تھے، انہوں نے کہا تھا، ’’وراٹ کوہلی نے پیسہ ہندوستان میں کمایا، لیکن وہ شادی رچانے کے لئے بیرون ملک چلے گئے، انہیں شادی کرنے کے لئے ہندوستان میں کوئی جگہ نہیں ملی، کیا ہندوستان اتنا اچھوت ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined