مدھیہ پردیش میں عام خواتین کے خلاف تشدد کے واقعات تو عام بات ہیں، اب ریاست میں خاتون پولس افسران بھی محفوظ نہیں ہیں۔ تازہ معاملہ ریاست کے ٹیکم گڑھ ضلع کا ہے جہاں بی جے پی کے ایک مقامی لیڈر نے گاڑی چیکنگ کر رہی ایک خاتون پولس افسر کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہوئے ان کی وردی پھاڑ دی۔ بی جے پی لیڈر کا نام موویندر سنگھ بتایا جا رہا ہے۔ اس واقعہ میں بی جے پی لیڈر کے ساتھ اس کا ایک ساتھی بھی شامل تھا جو کہ فرار ہے، لیکن موویندر سنگھ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولس کے مطابق یہ واقعہ لدھورا تھانہ کے تھانہ انچارج اور سب انسپکٹر کے ذریعہ سوموار کو دیر شام گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران پیش آیا۔
Published: undefined
ضلع کے ایڈیشنل پولس انسپکٹر سریندر جین نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ’’خاتون ڈپٹی انسپکٹر گاڑیوں کی چیکنگ کر رہی تھیں۔ اسی دوران موٹر سائیکل سے وہاں سے گزر رہے مقامی بی جے پی لیڈر نے ایک معصوم بچی کو ٹکر مار دی اور بھاگنے لگا۔ لیکن خاتون پولس افسر نے اسے روک لیا اور سمجھانے کی کوشش کی تو وہ شخص بدسلوکی پر اتر آیا۔‘‘ سریندر جین نے اس معاملے میں مزید بتایا کہ خاتون پولس افسر کو لاتوں و گھوسوں سے مارا گیا اور ان کی وردی پھاڑ دی گئی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز