خبریں

مدھیہ پردیش: بھیو مہاراج نے کی خود کشی، شیوراج نے دیا تھا وزیر مملکت کا درجہ

بھیوجی مہاراج انّا ہزارے کی تحریک کے دوران اس وقت زیر بحث آئے تھے جب انہوں نے حکومت اور مظاہرین کے بیچ ثالثی کی تھی۔ ان کے پرستاروں میں مودی سے لے کر بھاگوت تک شامل ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا روحانی گرو بھیو مہاراج نے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی

مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں ہندو روحانی گروابھیو جی مہاراج نے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی ہے۔ واقعہ کے فوراً بعد انہیں اندور کے بامبے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ ان کے اس قدم کی وجہ گھریلو رنجش بتائی جا رہی ہے، انہوں نے حال ہی میں شادی کی تھی۔

بھیو مہاراج کا اصل نام ادے سنگھ دیشمکھ ہے اور ان کی پیدائش 1968 میں ہوئی تھی وہ شجالپور کے زمیندار گھرانے سے آتے تھے۔ بھیوجی مہاراج پہلے ایک فیشن ڈیزائنر ہوا کرتے تھے بعد میں ان کا جھکاؤ روحانیت کی طرف ہو گیا، انہوں نے کپڑوں کے ایک برانڈ کے لئے ماڈلنگ بھی کی ہے۔ بھیو جی مہاراج کا ’سدگورو دت دھارمک ٹرسٹ ‘ نامی ایک ٹرسٹ بھی چل رہا ہے۔ اس کے ذریعہ وہ بچوں کو اسکالرشپ بانٹا کرتے تھے اور قیدیوں کے بچوں کو پڑھانے بھی جایا کرتے تھے۔

Published: undefined

بھیو جی مہاراج اس وقت سرخیوں میں آئے تھے جب دہلی میں انّا ہزارے نے بدعنوانی کے خلاف تحریک چلائی تھی۔ انہوں نے مظاہرین اور حکومت کے بیچ ثالثی کی تھی۔ 2011 میں انّا ہزارے کے مظاہرہ کو ختم کرانے کے لئے اس وقت کی مرکزی حکومت نے انہیں اپنا پیامبر بناکر بھیجا تھا۔ انا ہزارے نے ان کے ہاتھ سے جوس پی کر اپنا انشن توڑ دیا تھا۔

وزیر اعظم بننے سے قبل گجرات کے وزیر اعلیٰ کے طور پر نریندر مودی نے جب ’سد بھاؤنا اُپواس ‘کیا تھا تو اس اُپواس کو تڑوانے کے لئے انہوں نے بھیو جی مہاراج کو مدعو کیا تھا۔ بھیو جی مہاراج کے شیدائیوں میں کئی مشہورومعروف ہستیاں شامل ہیں۔ حال ہی میں شیوراج حکومت نے انہیں وزیر مملکت کا درجہ دیا تھا۔ ان کے پرستاروں میں مودی سے لے کر بھاگوت تک شامل ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined