خبریں

چاقو سے حملوں میں متعدد افراد زخمی، لندن برج بند کر دیا گیا

برطانوی دارالحکومت کے مشہور مقام لندن برج کے قریب چاقو کے حملوں میں کئی افراد کے زخمی ہونے کا بتایا گیا ہے۔ پولیس نے اس واقعے کے بعد علاقے کو اپنے حصار میں لے کر لندن برج بند کر دیا ہے۔

چاقو سے حملوں میں متعدد افراد زخمی، لندن برج بند کر دیا گیا
چاقو سے حملوں میں متعدد افراد زخمی، لندن برج بند کر دیا گیا 

لندن میٹروپولیٹن پولیس کے ایک افسر کے مطابق جمعہ کو کیے گئے ان حملوں کے بعد پولیس کو ہنگامی طور پر طلب کیا گیا۔ چاقو سے حملے مقامی وقت کے مطابق تقریباً دو بجے دوپہر کیے گئے۔

Published: undefined

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ایک حملہ آور کو حراست میں لے لیا ہے۔ لندن پولیس کے ایک افسر نے متعدد افراد کے زخمی ہونے کا بتایا ہے جبکہ مقامی ذرائع ابلاغ زخمیوں کی تعداد پانچ بتا رہے ہیں۔ ایسی خبریں بھی سامنے آئی ہیں کہ یہ واقعہ آپسی جھگڑے کا نتیجہ ہے۔

Published: undefined

امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ لندن ایمبیولینس سروس بھی واردات کے مقام پر پہنچ چکی ہے۔ اس سروس نے اسے ایک بڑے واقعے سے تعبیر کیا ہے۔

Published: undefined

سکائی نیوز ٹیلی وژن چینل نے عینی شاہدین کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ لندن برج میں گولیاں چلنے کی آوازیں بھی سنائی دی تھیں۔ ٹی وی چینل کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر مبینہ حملہ آور کو گولی مار دی ہے۔

Published: undefined

برطانوی نشریاتی ادارے کے نمائندے نے بتایا کے اُس نے بعض افراد کو گتھم گتھا ہوتے دیکھا تو محسوس کیا کہ یہ آپس کی لڑائی ہے لیکن بعد کی رپورٹوں سے معلوم ہوا کہ چاقو کے حملے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined