لوک سبھا انتخاب کے چھٹے مرحلہ میں آج آٹھ ریاستوں کی 58 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ ختم ہو گئی ہے۔ اب تک موصول جانکاری کے مطابق شام 5 بجے تک 57.70 فیصد ووٹ ڈالے گئے ہیں۔ آج رات تک عارضی ووٹنگ فیصد کی بھی جانکاری مل جائے گی، حالانکہ ووٹنگ کا حتمی فیصد الیکشن کمیشن کے ذریعہ کچھ دنوں بعد ہی جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
Published: 25 May 2024, 8:24 AM IST
جموں و کشمیر کے اننت ناگ-راجوری لوک سبھا حلقہ کے پونچھ ضلع واقع شاہ پور پولنگ مرکز پر ووٹنگ کے دوران دو گروپوں کے درمیان تصادم ہو گیا۔ اس میں چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پولنگ مرکز شاہ پور پر نامعلوم اسباب پر دو گروپ لڑنے لگے۔ اس واقعہ میں ایک خاتون سمیت چار افراد زخمی ہوئے ہیں جنھیں علاج کے لیے ضلع اسپتال پونچھ لے جایا گیا۔ زخمیوں کی شناخت شہزاد احمد، کماری سلیمہ بی، ظہور دین اور محمد اسلم کی شکل میں ہوئی ہے۔
Published: 25 May 2024, 8:24 AM IST
چھٹے مرحلے کے تحت 6 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 58 سیٹوں پر سہ پہر تین بجے تک مجموعی طور پر 49.2 فیصد پولنگ کی گئی۔ اطلاعات کے مطابق بہار میں 45.21 فیصد، ہریانہ میں 46.26 فیصد، جموں و کشمیر میں 44.41 فیصد، جھارکھنڈ میں 54.34 فیصد، دہلی میں 44.58 فیصد، اوڈیشہ میں 48.44 فیصد، اتر پردیش میں 43.95 فیصد اور مغربی بنگال میں سب سے زیادہ 70.19 فیصد پولنگ ریکارڈ کیا گیا۔
Published: 25 May 2024, 8:24 AM IST
چھٹے مرحلے کے تحت چھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 58 سیٹوں پر دوپہر ایک بجے تک مجموعی طور پر 39.13 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔ اطلاعات کے مطابق بہار میں 36.48 فیصد، ہریانہ میں 36.48 فیصد، جموں و کشمیر میں 35.22 فیصد، جھارکھنڈ میں 42.54 فیصد، دہلی میں 34.37 فیصد، اوڈیشہ میں 35.69 فیصد، اتر پردیش میں 37.23 فیصد اور مغربی بنگال میں سب سے زیادہ 54.80 فیصد پولنگ ریکارڈ کیا گیا۔
Published: 25 May 2024, 8:24 AM IST
ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی نے لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلہ کی پولنگ کے دوران اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ دھونی رانچی کے ایک پولنگ مرکز پر اپنا ووٹ دینے پہنچے تھے۔
Published: 25 May 2024, 8:24 AM IST
لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے کے تحت اتر پردیش، مغربی بنگال، بہار، جھارکھنڈ، ہریانہ، دہلی، اوڈیشہ اور جموں و کشمیر سمیت ملک کی 8 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 58 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ جاری ہے۔ صبح 11 بجے تک ان تمام لوک سبھا سیٹوں پر تقریباً 26 فیصد (25.76 فیصد) ووٹنگ ریکارڈ کی گئی ہے۔
مغربی بنگال میں صبح 11 بجے تک سب سے زیادہ 36.88 فیصد ووٹ ڈالا گیا، جبکہ سب سے کم ٹرن آؤٹ اوڈیشہ میں ریکارڈ کیا گیا جہاں صبح 11 بجے تک صرف 21.30 فیصد ووٹروں نے ہی ووٹ ڈالا۔
دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی بات کریں تو جھارکھنڈ میں 27.80 فیصد، اتر پردیش میں 27.06 فیصد، بہار میں 23.67 فیصد، جموں و کشمیر میں 23.11 فیصد، ہریانہ میں 22.09 فیصد اور راجدھانی دہلی میں 21.69 فیصد ووٹنگ ہوئی۔
دہلی کی ساتوں سیٹوں کی بات کریں تو صبح 11 بجے تک شمال مشرقی دہلی کی لوک سبھا سیٹ پر ووٹنگ کا فیصد 24.49 فیصد، شمال مغربی دہلی میں 22.67 فیصد، مشرقی دہلی میں 22.41 فیصد، مغربی دہلی میں 21.56 فیصد، جنوبی دہلی میں 21 فیصد، نئی دہلی میں 19.18 فیصد اور چاندنی چوک میں 18.55 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی ہے۔
Published: 25 May 2024, 8:24 AM IST
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ اور جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی ہفتہ کو اننت ناگ-راجوری سیٹ پر ووٹنگ کے دوران دھرنے بیٹھ گئیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ووٹنگ کے دوران شرکت داری کم کرنے کے لئے ان کے پارٹی کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ محبوبہ مفتی نے بجبہڑا علاقہ میں نیشنل ہائی وے جام کر دیا اور دھرنے پر بیٹھ گئیں۔
Published: 25 May 2024, 8:24 AM IST
لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے میں، چھ ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 58 سیٹوں پر ہفتہ کے روز پہلے دو گھنٹے (صبح 9 تک) میں اوسط ووٹنگ کا فیصد 10.82 درج کیا گیا۔ تمام سیٹوں پر ووٹنگ صبح 7 بجے شروع ہوئی اور شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔
صبح 9 بجے تک سب سے زیادہ 16.54 فیصد ٹرن آؤٹ مغربی بنگال میں ریکارڈ کیا گیا جبکہ سب سے کم ٹرن آؤٹ 7.43 فیصد مہاراشٹر میں درج کیا گیا۔
Published: 25 May 2024, 8:24 AM IST
پرینکا گاندھی واڈرا کے صاحبزادے ریحان واڈرا اور صاحبزادی میرایا واڈرا نے لودھی اسٹیٹ کے اسکول میں قائم پولنگ مرکز پر پہنچ کر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ اس درمیان دونوں بھائی بہن قطار میں لگے نظر آئے اور ووٹ ڈالنے کے بعد میڈیا سے بات بھی کی۔
Published: 25 May 2024, 8:24 AM IST
کانگریس کے سابق صدور سونیا گاندھی اور راہل گاندھی نے دہلی میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر لیا ہے۔ ووٹ ڈالنے کے بعد راہل گاندھی نے اپنے موبائل کے ذریعے اپنی اور سونیا گاندھی کی سیلفی بھی کلک کی۔
Published: 25 May 2024, 8:24 AM IST
چھٹے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران مغربی بنگال میں تشدد کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مشرقی مدنی پور کے مہیشا دل میں گزشتہ شب انتخابی رنجش کے سبب ٹی ایم سی کے ایک کارکن کو قتل کر دیا گیا۔ اس واقعہ کے بعد بی جے پی کے 5 کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ اسی ضلع کے ایک اور ٹی ایم سی کارکن پر حملہ کیا گیا، جو شدید طور پر زخمی ہوا ہے۔
Published: 25 May 2024, 8:24 AM IST
لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے کے لئے ووٹنگ صبح 7 بجے سے شروع ہو گئی ہےاس مرحلے میں 6 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 58 سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔ دہلی کی 7، اتر پردیش کی 14، بہار کی 8، مغربی بنگال کی 8، ہریانہ کی 10، جھارکھنڈ کی 4، اوڈیشہ کی 6 اور جموں و کشمیر کی ایک نشست پر ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔
عام انتخابات 2024 کے سابقہ پانچویں مرحلوں میں 62.2 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔ 25 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 428 نشستوں پر 5 مرحلوں میں ووٹنگ ہوئی۔ آج چھٹے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد ساتویں اور آخری مرحلے کے لیے ووٹنگ یکم جون کو ہوگی اور نتائج 4 جون کو آئیں گے۔
Published: 25 May 2024, 8:24 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 25 May 2024, 8:24 AM IST
تصویر: پریس ریلیز