خبریں

آج سے چیف جسٹس دیپک مشرا کی عدالت میں نہیں جاؤں گا: کپل سبل

چیف جسٹس آف انڈیا دیپک مشرا کے خلاف اپوزیشن کی پیش کردہ تحریک مواخذہ کے درمیان سپریم کورٹ کے سینئر وکیل کپل سبل نے سخت قدم اٹھاتے ہوئے دیپک مشرا کی عدالت میں نہ جانے کا اعلان کیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا سپریم کورٹ کے سینئر وکیل کپل سبل

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس دیپک مشرا کے خلاف تحریک مواخذہ پیش کرنے کے بعد کانگریس نے جارحانہ رخ اختیار کر لیا ہے۔ کانگریس لیڈر اور سپریم کورٹ کے سینئر وکیل کپل سبل نے اعلان کیا ہے کہ اگر چیف جسٹس دیپک مشرا اپنے عہدہ پر بنے رہتے ہیں اور عدالت میں معاملوں کی سماعت کرنا جاری رکھتے ہیں تو وہ ان کی عدالت میں پیشی کے لیے نہیں جائیں گے۔ قابل ذکر ہے کہ سبل اس وقت ایودھیا تنازعہ کے ساتھ ساتھ سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کے بیٹے کارتی چدمبرم کے کیس سمیت کئی اہم معاملوں میں پیروی کر رہے ہیں۔

Published: undefined

سابق مرکزی وزیر کپل سبل نے اپنے فیصلے کو پیشہ ورانہ اقدار کے مطابق بتاتے ہوئے کہا کہ وہ 23 اپریل سے سی جے آئی دیپک مشرا کی عدالت میں نہیں جائیں گے۔ ایک انگریزی اخبار کے مطابق سبل نے کہا کہ اب جب تک ہندوستان کے چیف جسٹس سبکدوش نہیں ہو جاتے، وہ اس وقت تک ان کی عدالت میں پیش نہیں ہوں گے۔ سبل نے کہا کہ اگر سی جے آئی دیپک مشرا تحریک مواخذہ کی تجویز پیش کیے جانے کے بعد بھی سبکدوشی تک معاملوں کی سماعت جاری رکھیں گے تو یہ مقرر پیمانوں کے خلاف ہوگا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined