بالی ووڈ اداکارہ ریا چکرورتی کو سوشانت سنگھ راجپوت موت سے جڑے منشیات کیس میں ضمانت ملنے کے بعد جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔ این سی بی نے لمبی چھان بین کے بعد 8 ستمبر کو ریا چکرورتی کو گرفتار کیا تھا۔
Published: 07 Oct 2020, 7:39 AM IST
بلندشہر: اترپردیش کے ضلع بلند شہر میں پولیس نے سکندرآباد علاقے سے لمبے عرصے سے مطلوب چل رہے 25-25ہزار روپئے کے 3 انعامی بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(شہر) اتل کمار شریواستو نے بدھ کو یہاں بتایا کہ سکندرآباد پولیس نے منگل کی رات اطلاع ملنے پر گینگسٹر ایکٹ میں مطلوب چل رہے تین انعامی بدمعاشوں مہیوا جاگیر گاؤں باشندہ یوگیش ٹنکو اور چندر شیکھر عرف مولا کو بھاگ کھیڑا گیٹ کے نزدیک سے گرفتار کیا ہے۔ ان کے قبضے سے تین طمنچے اور کارتوس برآمد کیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تینوں منظم گروہ بنا کر شراب کی اسمگلنگ کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمین سکندرآباد تھانے میں درج گینگسٹر ایکٹ کے معاملے میں مطلوب چل رہے تھے۔ ان کی گرفتاری پر 25-25ہزار روپئے کے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔
Published: 07 Oct 2020, 7:39 AM IST
اترپردیش کے شہر ہاتھرس میں عصمت دری متاثرہ کے گھر والوں کی سیکورٹی مزید بڑھا دی گئی ہے، ہاتھرس کے ایس ڈی ایم نے بتایا کہ "متاثرہ کنبے کو 3 لیر سیکورٹی فراہم کی گئی، اسی لئے آج مٹل ڈیٹیکٹر بھی لگائے جا رہے ہیں اور کنبہ کی رضامندی کے بعد کچھ مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے جا رہے ہیں۔"
Published: 07 Oct 2020, 7:39 AM IST
نئی دہلی: مہاراشٹر کے پالگھر میں دو سادھوؤں اور ان کے ڈرائیور کو پیٹ پیٹ کر قتل کیے جانے کے معاملے کی سپریم کورٹ میں سماعت 15 نومبر تک کے لئے ملتوی ہوگئی ہے۔ جسٹس اشوک بھوشن کی صدارت والی بنچ نے بدھ کو مہاراشٹر پولیس کی جانب سے پیش اسٹیٹس رپورٹ پر عرضی گزاروں کو جواب دینے کا وقت دیا۔ عدالت نے معاملے کی سماعت کے لئے 15 نومبر کی تاریخ مقرر کی۔ اس سے پہلے مہاراشٹر حکومت نے پالگھر میں دو سادھوؤں اور ان کے ڈائیورر کے قتل کی جانچ مرکزی جانچ بیورو کو سونپنے کے مطالبے کی مخالفت کی۔ ریاستی حکومت نے کہا کہ پولیس فرد جرم داخل کرچکی ہے اور لاپروائی برتنے والے پولیس اہلکاروں پر بھی کارروائی کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ پالگھر میں ہجوم کے تشدد میں سادھوؤں اور ان کے ڈرائیور کو پیٹ پیٹ کر قتل کردیا گیا تھا۔
Published: 07 Oct 2020, 7:39 AM IST
حیدرآباد: اے پی میں ایک 16 سالہ لڑکی کی عصمت دری کی کوشش میں پادری کو گرفتار کرلیا گیا۔ یہ واقعہ ویزاگ شہر کی وامبے کالونی میں پیش آیا۔ ملزم کی شناخت نانی بابو اکا ہیبل بابو کے طور پر کی گئی ہے، وہ اپنے دیگر تین ساتھیوں بشمول دو لڑکیوں کے ساتھ قریبی گاؤں گیا تھا۔ جب وہ واپس ہوئے تو ایک لڑکی گھر کے لئے چلی گئی۔ دوسری لڑکی پادری کے مکان میں ہی رک گئی تھی، کیونکہ اس کے والد اس کو لینے آنے والے تھے۔ اس لڑکی کو مکان میں تنہا پاکر پادری نے اس کی عصمت دری کی کوشش کی تاہم لڑکی کسی طرح وہاں سے نکلنے میں کمیاب ہوگئی اور اپنے گھر پہنچ گئی۔ بعد ازاں اس نے اپنے والد کو اس واقعہ سے واقف کروایا۔ متاثرہ لڑکی اور اس کے والدین نے اس خصوص میں پولیس سے شکایت کی جس کے بعد پولیس نے فوری حرکت میں آتے ہوئے ایک معاملہ درج کرلیا اور پادری کو گرفتار کرلیا۔
Published: 07 Oct 2020, 7:39 AM IST
دہلی میں ایم سی ڈی کے زیر انتظام ہندوراؤ اسپتال کے ڈاکٹروں اور نرسوں کو گزشتہ 4 مہینے سے تنخواہیں نہیں ملی ہیں، پریشان حال طبی اہلکاروں نے بدھ کے روز اسپتال کے باہر مظاہر کیا اور دھرنے پر بیٹھ گئے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ دن رات کورونا کے مریضوں کی خدمت پر مامور ہیں پھر بھی انہیں تنخواہوں سے محروم رکھا جا رہا ہے، ایسی صورت حال میں وہ اپنے کنبوں کی پرورش کس طرح کر پائیں گے۔
Published: 07 Oct 2020, 7:39 AM IST
راہل گاندھی نے بدھ کے روز ایک ویڈیو شیئر کر کے وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ بولا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا، ’’پی ایم جی، اکیلے ٹنل میں ہاتھ ہلانا چھوڑو، اپنی چپی توڑو۔ سوالوں کا سامنا کرو، ملک آپ سے بہت کچھ پوچھ رہا ہے۔‘‘
راہل گاندھی نے جو ویڈیو ٹوٹئر پر شیئر کی ہے اس میں گزشتہ روز پنجاب میں کسانوں کے احتجاج کے درمیان ان کی طرف سے دئے گئے بیان کے کچھ حصے ہیں۔ ویڈیو میں راہل گاندھی کسانوں، ہاتھرس معاملہ اور ہندوستان-چین سرحدی تنازعہ کے تعلق سے مودی حکومت سے سوال پوچھ رہے ہیں۔
Published: 07 Oct 2020, 7:39 AM IST
اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے میں بی جے پی نے ایک سازش تیار کی تھی ، جس میں چندچینلز بھی شامل ہیں۔ ریاستی حکومت کو لگتا ہے کہ چھترپتی شیواجی مہاراج کی ریاست مہاراشٹرا اور ممبئی پولیس کے وزیر داخلہ انیل دیشمکھ کو بدنام کرنے کے لئے یہ سازشیں کی جارہی ہیں۔
مہاراشٹراسمبلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دیش مکھ نے کہا کہ راجپوت کے بارے میں ایمس کی رپورٹ 7 سینئر ڈاکٹروں کے ذریعہ پیش کی گئی ہے جبکہ کوپر اسپتال کے 5 ڈاکٹروں نے بھی اداکار کی موت میں کسی بھی طرح کے مذموم سازش کی اطلاع نہیں دی تھی، اب سبھی کو سی بی آئی کی حتمی رپورٹ کا انتظار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ "ریاست ہائے متحدہ میں مشی گن یونیورسٹی نے بھی اطلاع دی ہے کہ سوشانت سنگھ راجپوت کے معاملے میں انہوں نے رپورٹ دی ہے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ ممبئی پولیس نے اپنا کام بخوبی انجام دیا ہے ،جو سپریم کورٹ کے حکم میں بھی واضح کیا گیا ہے۔
Published: 07 Oct 2020, 7:39 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 07 Oct 2020, 7:39 AM IST
تصویر: پریس ریلیز