گزشتہ دنوں فیس بک اور بی جے پی کے درمیان سانٹھ گانٹھ کے الزامات کے دوران مشہور ہوئی کمپنی کی ہندوستان میں پالیسی ہیڈ انکھی داس نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ وہ اب سوشل سروس میں کام کریں گی۔ کمپنی کے ہندوستان میں نائب سربراہ اور ڈائریکٹر جنرل اجیت موہن نے اس سلسلے میں جانکاری دی۔
Published: 27 Oct 2020, 8:23 AM IST
ممبئی: کرونا وبا کے ابتدائی ایام میں "گو کرونا۔کرونا گو" کا نعرہ لگا کر کرونا پر قابو پانے کا دعوی کرنے والے مرکزی وزیر مملکت برائے سماجی انصاف رام داس اٹھاولے آج کرونا مثبت پائے گئے، جانچ کیے جانے کے بعد انہوں نے خود کو نجی اسپتال میں داخل کرا لیا ہے۔ آٹھاولے نے یہ اعلان سوشل میڈیا کے ذریعے کیا اور ان کے رابطے میں آنے والے تمام افراد سے اپیل کی کہ وہ بھی ٹیسٹ کروائیں اور مکمل احتیاط برتیں۔
60 سالہ اٹھاولے نے گزشتہ کل ممبئی میں ایک پر ہجوم تقریب میں شرکت کی تھی جس میں اداکارہ پائل گھوش، سونی کنیشکا، وکیل نتن ستپوتے، بلڑد یوگیش کرکیرا اور تاجر انوکوش چاپیکر، کی باقاعدہ طور پر ریپبلکن پارٹی آف انڈیا (اے) میں شمولیت کا اعلان کیا گیا تھا۔
Published: 27 Oct 2020, 8:23 AM IST
لکھنؤ: اترپردیش کے ضلع لکھنؤ کے پارہ علاقے میں آج دوکان میں رکھے گیس سلنڈر میں ہوئے بلاسٹ میں ایک شخص کی موت ہوگئی جبکہ دوسرا شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ پارہ علاقے میں صبح تقریباً دس بجے بدھیشور کے نزدیک نمکین کی دوکان میں گیس سلنڈر میں دھماکہ ہوگیا جس سے مکان تباہ ہوگیا۔ اس حادثے میں وہاں موجود ببلو گپتا (35) کی موت ہوگئی جبکہ دیگر ایک شخص زخمی ہوگیا۔ انہوں نے بتایا کہ زخمی کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ راحت رسانی کا کام جاری ہے۔
Published: 27 Oct 2020, 8:23 AM IST
کانگریس پارٹی آج سوشل میڈیا پر #SpeakUpBihar مہم چلا رہی ہے۔ مہم کے تحت پارٹی کے رہنما اور لوگ نتیش کمار کی 15 سالہ حکمرانی کے دوران ان ناکامیوں کو اٹھا رہے ہیں جسے نتیش حکومت درست نہیں کر پائی۔ کانگریس کے رہنما شتروگھن سنہا نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ "خصوصی پیکیج کا وعدہ کیا گیا، وہ کہاں گیا؟" بہار میں بہت جان ہے۔ اگر وزیر اعظم اپنے تمام وعدے پورے کرتے تو یہ جان اور جاندار ہو جاتی‘‘
Published: 27 Oct 2020, 8:23 AM IST
نئی دہلی: سپریم کورٹ نے اترپردیش کے ہاتھرس میں 19 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی آبروریزی اور قتل معاملے کی جانچ کے سبھی پہلوؤں کی نگرانی کا ذمہ منگل کو الہ آباد ہائی کورٹ کو سونپ دیا۔ چیف جسٹس شرد اروند بوبڑے، جسٹس اے ایس بوپنا اور جسٹس وی رماسبرمنیم کی بنچ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ معاملے کی مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) سے جانچ سمیت سبھی پہلوؤں کی نگرانی الہ آباد ہائی کورٹ کرے گا۔ عدالت نے معاملے کی سماعت کو اترپردیش کے باہر منتقل کرنے کے مسئلے کو جانچ پوری ہونے تک فی الحال ’کھلا‘ رکھا ہے۔
Published: 27 Oct 2020, 8:23 AM IST
کلکتہ: درگا کی مورتیوں کے وسرجن کے دوران کم از کم پانچ افراد ڈوب گئے۔ یہ سانحہ مرشد آباد ضلع کے بیل ڈانگہ میں گزشتہ رات گزرا۔ چھ افراد دو الگ الگ کشتیوں سے لاپتہ ہوگئے جو وسرجن کے لئے کشتی میں سوار تھے۔ اندازے کے مطابق لاپتہ ہونے والے مورتی کے ڈھانچے کے نیچے پھنس گئے تھے۔ پولیس اور مقامی لوگوں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے کئی گھنٹوں کی مشقت کے بعد پانچ لاشوں کو پانی سے باہر نکالا گیا، ایک شخص اب بھی لاپتہ ہے۔ اس واقعے کے بعد پورے علاقے میں غم کا ماحول ہے۔ تمام لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔
Published: 27 Oct 2020, 8:23 AM IST
ممبئی: آج صبح مہاراشٹرا کے ناگپور شہر کے شمال مشرقی علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ سے متعلقہ قومی ادارے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.3 تھی۔ زلزلہ صبح ساڑھے 4 بجے، ناگپور کے شمال مشرق میں 96 کلومیٹر ریکارڈ کیا گیا۔ زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی خبر موصل نہیں ہوئی ہے۔
Published: 27 Oct 2020, 8:23 AM IST
کانگریس صدر سونیا گاندھی نے بہار کے عوام کے لئے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ انہوں نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ نئے بہار کے لئے متحد ہوکر عظیم اتحاد کو جیتائیں۔
Published: 27 Oct 2020, 8:23 AM IST
واشنگٹن: امریکہ میں عام انتخابات سے ایک ہفتہ قبل جج ایمی کونی بیریٹ نے امریکی سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف لیا۔ جج بیریٹ نے صدر ٹرمپ کی موجودگی میں وائٹ ہاؤس میں حلف لیا۔ انہیں حلف برداری سپریم کورٹ کے جسٹس کلیرنس تھامس نے کرائی۔ یہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک بڑی فتح سمجھی جاتی ہے۔ سینیٹرز نے پارٹی لائن کے ساتھ ساتھ بڑے پیمانے پر جج بیریٹ کے حق میں ووٹ دیا۔ صرف ایک ریپبلکن سینیٹر سوزین کولنس نے صدارتی امیدوار کے خلاف ووٹ دیا۔ ان کی تقرری سے امریکی عدالتی ادارہ میں قدامت پسند اکثریت کی مہر لگ گئی ہے۔
Published: 27 Oct 2020, 8:23 AM IST
مہاراشٹر کے وزیرصحت راجیش ٹوپے نے کل کہا کہ حکومت مہاراشٹر نے نجی لیبارٹریز میں کورونا (کووڈ-19)کی جانچ کے لیے اب فیس صرف 980 روپے متعین کی ہے جبکہ سرکاری اسپتالوں میں جانچ مفت جاری رہے گی۔
مہاراشٹر میں کورونا کی بیماری جب شروع ہوئی تھی تب کورونا کی جانچ 4500 روپے تھی اس درمیان ریاستی حکومت نے جانچ کی شرح میں چارمرتبہ کٹوتی کی اوراب محض 980روپے میں جانچ کرانا ممکن ہوگا۔
مسٹر ٹوپے نے میڈیا میں جاری ایک بیان میں کہا کہ،’’لیبز کے ذریعہ 980 روپے خرچ برداشت کے لائق ہوگا، کووڈ-19 مراکز، اسپتالوں اور کوارنٹائن مراکز پرلیبارٹریوں کے ذریعہ کی گئی جانچ، جہاں بڑی تعداد میں نمونے جمع کیے جاتے ہیں وہاں 1400 روپے دینے ہوں گے اور اگر اپنے گھر بلاکر جانچ نمونوں کو جانچ کے لیے دیا جاتا ہے تب 1800 روپےدینے ہوں گے۔
Published: 27 Oct 2020, 8:23 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 27 Oct 2020, 8:23 AM IST
تصویر: پریس ریلیز