خبریں

اہم خبریں: کورونا سے کرناٹک کی حالت خستہ، مریضوں کی تعداد ایک لاکھ کے پار، آج 70 اموات

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

کرناٹک: آج کورونا کے 5324 نئے مریض آئے سامنے، 75 اموات

کرناٹک میں کورونا کی صورت حال دن بہ دن خراب ہوتی جا رہی ہے۔ آج کرناٹک میں 5324 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس کی وجہ سے ریاست میں مریضوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرتے ہوئے 101465 ہو گئی ہے۔ آج 75 افراد کی موت بھی ہوئی جس کے بعد مہلوکین کی مجموعی تعداد 1953 ہو گئی۔

Published: 27 Jul 2020, 6:05 AM IST

ہریانہ سے بہار لے جائی جا رہی 35 لاکھ کی شراب پولیس نے پکڑی

اترپردیش: سونبھدر ضلع میں گھوراول کوتوالی علاقے کی ہڑیا پہاڑی کے قریب پولیس نے شراب کے 2 کنٹینر برآمد کیے ہیں اور اس سلسلے میں پولیس نے 5 ملزمان کو بھی گرفتار کیا ہے، برآمد شراب کی قیمت تقریباً 35 لاکھ روپے بتائی جارہی ہے۔ خبروں کےمطابق پکڑی گئی شراب ہریانہ سے بہار لیجائی جا رہی تھی۔

Published: 27 Jul 2020, 6:05 AM IST

بنگلورو میں احتجاج کر رہے کانگریسی رہنماؤں کو پولیس نے راستے میں ہی روکا

کرناٹک کے سابق وزیر اعلی سدارمیا و ریاستی کانگریس کے صدر ڈی کے شیوکمار اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں کو پولیس نے راستے ہی میں روک لیا جس کے بعد کانگریسی رہنماؤں اور کارکنان نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کانگریسی رہنما 'اسپیک اپ فار ڈیموکریسی' مہم کے تحت کے پی سی سی دفتر سے بنگلور میں واقع راج بھون تک ریلی نکال رہے تھے۔

Published: 27 Jul 2020, 6:05 AM IST

لگژری کار چوروں کا گروہ دہلی پولیس نے کیا گرفتار

دہلی: ڈی سی پی شمالی دہلی مونیکا بھاردواج نے بتایا کہ ایک لگژری کار چوروں کا گروہ گرفتار کیا گیا ہے، مونیکا بھاردواج نے بتایا کہ 20 جولائی کو ایک فارچونر کار چوری ہوئی تھی، اس معاملے میں راجو، رحمٰن اور ساگر کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جب ان لوگوں سے پوچھ تاچھ کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ وہ دہلی سے لگژری کاریں چوری کرکے نارتھ ایسٹ اور بہار میں فروخت کرتے تھے، ان کے پاس 10 گاڑیاں برآمد ہوئیں ہیں۔

Published: 27 Jul 2020, 6:05 AM IST

سوشانت سنگھ خودکشی معاملے میں پولیس نے کی مہیش بھٹ سے پوچھ تاچھ

بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ خودکشی معاملے کی تفتیش فلمساز مہیش بھٹ تک پہنچ گئی ہے۔ پولیس کے بلانے پر مہیش بھٹ تفتیش کے لئے شانتا کروز پولیس اسٹیشن پہنچے، جہاں مہیش بھٹ سے پولیس نے کافی دیر تک پوچھ تاچھ کی اور انہوں نے پولیس کو اپنا بیان درج کرایا۔

دہلی میں کورونا سے 24 گھنٹوں کے دوران 26 افراد ہلاک

دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 613 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور 26 اموات ہوئیں ہیں، جبکہ ابھی تک 1497 افراد اس وبا سے ٹھیک ہوچکے ہیں، دہلی میں ابھی تک کل مثبت معاملے 131219 ہو گئے ہیں اور کورونا وائرس سے 116372 افراد ٹھیک ہوچکے ہیں، جبکہ دہلی میں ابھی تک 3853 افراد اس وبا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

Published: 27 Jul 2020, 6:05 AM IST

یوپی کانگریس کے صدر اجے کمار للو اور پی ایل پنیا پولیس حراست

لکھنؤ میں پولیس نے یوپی کانگریس کے صدر اجے کمار للو اور کانگریس کے رہنما پی ایل پنیا کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ کانگریس قائدین 'جمہوریت کے لئے بولیں' مہم کے ایک حصے کے طور پر راج بھون کے سامنے مظاہرہ کررہے تھے۔ اس مہم کے ایک حصے کے طور پر، کانگریس پارٹی آج ملک بھر میں مظاہرہ کر رہی ہے۔

Published: 27 Jul 2020, 6:05 AM IST

سب ڈویژنل مجسٹریٹ کی سڑک حادثے میں موت

جیسلمیر: راجستھان میں ضلع جیسلمیر کے فتح گڑھ کے سب ڈویژنل مجسٹریٹ کی دیر رات ایک سڑک حادثے میں موت ہوگئی۔ پولیس ذرائع نے آج بتایا کہ سب ڈویژنل مجسٹریٹ انشول کمار سنگھ اپنی اہلیہ کے ہمراہ ایک گاڑی میں جیسلمر سے فتح گڑھ جا رہے تھے کہ رات تقریباً 11 بجے باڑ میر شاہراہ پر تھانہ کوتوالی علاقے میں چوکھی ڈھانی ہوٹل کے قریب مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ان کی گاڑی ٹکرا گئی۔ اس سے انشول کمار سنگھ، ان کی اہلیہ اور ڈرائیور زخمی ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طور پر جسلمر کے جواہر اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انشول کمار کو مردہ قرار دے دیا، جبکہ ان کی اہلیہ اور ڈرائیور کو جودھ پور بھیج دیا گیا۔ حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس اور انتظامی افسران موقع پر پہنچ گئے۔

Published: 27 Jul 2020, 6:05 AM IST

دربھنگہ کے کچھ حصوں میں سیلاب جیسی صورت حال

بہار: بہار کے کئی اضلاع میں مسلسل بارش ہو رہی ہے جس کے سبب کئی اضلاع سیلاب سے بہت زیادہ متاثر ہوئے گئے ہیں، خبروں کے مطابق ضلع دربھنگہ کے کچھ حصوں میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

Published: 27 Jul 2020, 6:05 AM IST

راہل گاندھی کا ملک کے نام ویڈیو پیغام، ایل اے سی تنازعہ کو لے کر کیا مرکز پر حملہ

کانگریس رہنما راہل گاندھی نے مرکز میں مودی سرکار کو نشانہ بناتے ہوئے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ ویڈیو پیغام میں مرکز کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا ، "چینیوں نے ہندوستانی سرزمین پر قبضہ کر لیا ہے۔ حقیقت کو چھپانا اور اسے لینے کی اجازت دینا ملک سے دشمن (راشٹر ورودھی) ہے۔ اسے عوام کی توجہ میں لانا حب الوطنی ہے۔ "

Published: 27 Jul 2020, 6:05 AM IST

کورونا وائرس، الجیریا کے 29 صوبوں میں کرفیو بڑھایا گیا: پی ایم او

ماسکو: الجیریا کی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے وباء کے تناظر میں ملک کے 29 صوبوں میں کرفیو اور کوارنٹائن پابندیوں کو 15 دنوں تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اطلاع وزیر اعظم کے دفتر نے دی ہے۔ اس دوران مسافر اور کارگو ٹرانسپورٹ کے علاوہ ٹریفک پر پابندی ہوگی۔ 29 اضلاع کے شہریوں کو رات کے آٹھ بجے سے صبح پانچ بجے تک گھر کے اندر رہنا ہوگا۔ وزیر اعظم کے دفتر نے ایک بیان جاری کر کے کہا کہ ’’کمیٹی اور ہیلتھ افسروں سے مشاورت اور ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر وزیر اعظم عبد العزیز نے صدر کی رضامندی سے کرفیو او ر کوارنٹائن کی پابندیوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ الجیریا میں اب تک کورونا کے 27357 کیسز سامنے آئے ہیں اور اس سے یہاں 1155 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

Published: 27 Jul 2020, 6:05 AM IST

جمہوریت کو بچانے کے لئے کانگریس کا آج ملک بھر میں راج بھونوں کے باہر مظاہرہ

راجستھان میں جمہوریت کو بچانے کے لئے آج ملک کی تمام ریاستوں میں کانگریس کارکنوں کے ذریعہ راج بھونوں کے باہر مظاہرہ کیا جائے گا۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ راجستھان میں جمہوری طریقے سے منتخب کی گئی حکومت کے ذریعہ اسمبلی اجلاس طلب کرنے کی تجویز کو گورنر کے ذریعہ نظرانداز کرنا آئین کے منافی ہے۔ واضح رہے کل سابق مرکزی وزیر اجے ماکن نے کہا تھا کہ راجستھان قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر کی جانب سے دیئے گئے نوٹس پر عدالت کو چیلنج کرنے والا معاملہ بھی ملک میں پہلی بار ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر کے فیصلے کا جائزہ عدالت کر سکتی ہے لیکن عدالت نوٹس کی کارروائی روک نہیں سکتی ۔

Published: 27 Jul 2020, 6:05 AM IST

ملک میں کورونا معاملے دوروز میں ایک لاکھ سے متجاوز

ملک میں کورونا وائرس’کووڈ19‘کی خطرناک ہوتی صورت حال کے درمیان انفکشن کے معاملے اب دوروز میں ہی ایک لاکھ سے زیادہ سامنے آرہے ہیں اور اتوار کو متاثرین کی تعداد 14 لاکھ سے اوپر پہنچ گئی ہے اور رپورٹ کے مطابق ملک میں متاثرین کی کل تعداد 1403400 سے زیادہ ہے اور 32292 افراد کی موت ہوچکی ہے۔اس کے علاوہ 898221 صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔
اس سے قبل متاثرین کی تعداد جمعہ کی شام 13 لاکھ سے تجاوز کرگئی تھی اور اموات کی بڑھ کر 31000 کے قریب جا پہنچی تھی۔ملک میں گزشتہ دوروز کے اندر ایک لاکھ سے زائد انفکشن کے معاملے آئے ہیں۔

Published: 27 Jul 2020, 6:05 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 27 Jul 2020, 6:05 AM IST