لندن: پاکستان کے سابق وزیر اعظم نوازشریف نے دعویٰ کیا ہے کہ 1999 کی کرگل جنگ کے دوران ملک کی فوج کے پاس مناسب ہتھیار نہیں تھے اور صرف فوج کے کچھ افسران کے حکم پر فوجیوں کو جنگ کے چوٹیوں پر بھیجا گیا۔ نوازشریف نے پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف پر بالواسطہ نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ فوج کا استعمال کچھ جنرلوں نے اپنے ذاتی فائدے کے لیے کیا۔ پاکستان مسلم لیگ-نواز(پی ایم ایل-این) کے سربراہ نے اتوار کو حکومت کے خلاف 11 سیاسی پارٹیوں کی جانب سے منعقدہ ریلی کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔
پاکستان کے سابق وزیراعظم نے کہا ’’کرگل جنگ کی شروعات کرنے سے پاکستان کی دنیا بھر میں بدنامی ہوئی۔ اس جنگ میں ہمارے بہادر فوجی مارے گئے۔ جنگ کا آغاز فوج کی جانب سے نہیں بلکہ کچھ جنرلوں کی طرف سے کیا گیا۔ ان جنرلوں نے فوج ہی نہیں بلکہ پورے ملک اور برادری کو ایک جنگ میں جھونک دیا، جنگ سے کچھ بھی حاصل نہیں ہوا۔ فوج کے ان جرنلوں نے اپنی حرکتوں کو چھپانے کے لیے 12 اکتوبر 1999 کو تختہ پلٹ کرکے ملک میں مارشل لاء نافذ کر دیا۔
Published: 26 Oct 2020, 7:43 AM IST
اداکارہ پائل گھوش ممبئی میں مرکزی وزیر رام داس اٹھاوالے کی سربراہی میں ریپبلکن پارٹی آف انڈیا (اے) میں شامل ہوگئیں۔ انہیں آر پی آئی (اے) کی خواتین ونگ کی نائب صدر نامزد کیا گیا ہے۔
Published: 26 Oct 2020, 7:43 AM IST
نئی دہلی: دارالحکومت دہلی کی ایک مقامی عدالت نے پیر کے روز سابق مرکزی وزیر دلیپ رائے کو کوئلہ گھپلہ معاملے میں تین سال قید کی سزا سنائی۔ عدالت نے سابق وزیر کو 1999 کے جھارکھنڈ کوئلہ گھپلہ معاملے میں تین سال قید کی سزا سنائی۔ عدالت نے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کی حکومت میں وزیر مملکت رہے دلیپ رائے کو اس ماہ کے اوائل میں دیگر افراد کے ساتھ قصوروار ٹھہرایا گیا تھا۔ مرکزی تفتیشی بیورو کے خصوصی جج نے اس وقت کوئلہ وزارت کے افسر رہے دو دیگر لوگوں کو جیل کی سزا سنائی ہے۔
Published: 26 Oct 2020, 7:43 AM IST
کابل: مشرقی افغانستان میں فضائی حملوں میں 17 طالبانی دہشت گرد مارے گئے اور ایک دیگر زخمی ہوگیا ہے۔ صوبائی پولیس ترجمان حیدر عادل نے پیر کو کہا کہ ’’یحیٰ خیل ضلع کے ٹوآٹ علاقے میں اتوار کی شام کو طالبانی دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے پر کیے گئے فضائی حملے میں ایک بم بنانے میں ماہر دہشت گرد سمیت سات کی موت ہوگئی۔‘‘ یہ فضائی حملہ پختہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کیا گیا تھا۔ وہیں افغانستان کی قومی فوج کی خصوصی مہم کور نے بتایا کہ واردک صوبے کے سید آباد ضلع میں کیے گئے فضائی حملے میں 10 طالبانی دہشت گرد مارے گئے اور ایک دیگر زخمی ہوا ہے۔ اس حملے میں کسی بھی شہری کے زخمی یا ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
Published: 26 Oct 2020, 7:43 AM IST
ممبئی: مہاراشٹر کے نائب وزیراعلی اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے صدر شرد پوار کے بھتیجے اجیت پوار کورونا متاثر ہوگئے ہیں۔ اجیت پوار نے پیر کو ٹوئٹ کرکے خود یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ ’’میں کورونا متاثر ہوگیا ہوں۔ حالانکہ میں ٹھیک محسوس کر رہا ہوں۔ احتیاط کے طور پر میں بریچ کینڈی اسپتال میں داخل ہوگیا ہوں۔‘‘
Published: 26 Oct 2020, 7:43 AM IST
چتوڑ گڑھ: راجستھان کے چتوڑ گڑھ کے صدر تھانہ علاقہ ایک مکان میں پیر کی صبح آگ لگنے سے ایک خاتون کی موت ہو گئی اور چار دیگر افراد جھلس گئے۔ پولیس افسر درشن سنگھ نے بتایا کہ پرتاپ نگر کے رہنے والے بی جے پی لیڈر ونود پھلوانی کے گھر میں صبح اچانک آگ لگ گئی جو تیزی سے پھیلتی ہوئی اوپر کی منزل تک پہنچ گئی۔ آگ اور دھواں کی وجہ سے ونود نے چھت سے چھلانگ لگا کراپنی جان بچائی اور پولیس اور فائر بریگیڈ کو اطلاع دی۔
انہوں نے بتایا کہ فائر بریگیڈ کے عملے نے جھلسے اور بے ہوشی کی حالت میں گھر سے لوگوں کو باہر نکال کر اسپتال پہنچایا لیکن ونود کی بہن آرتی کا پتہ نہیں چل پایا۔ بعد ازاں جب آگ پر قابو پانے پر وہ غسل خانے میں ملی، جنہیں فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا، جبکہ ان کے شوہر اور بیٹی کی نازک حالت ہونے پر انہیں ادے پور ریفر کردیا گیا۔ پولیس نے معاملہ درج کر لیا ہے ۔
Published: 26 Oct 2020, 7:43 AM IST
واشنگٹن: امریکہ کے نائب صدر مائک پینس کے تین اور قریبی کورونا وائرس (کووڈ 19) پازیٹو پائے گئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی اس انفیکشن کی گرفت میں آنے والے ان کے نزدیکیوں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔ این بی سی نیوز نے مائک پینس کے چیف آف اسٹاف مارک شارٹ اور سیاسی اتحادی مارٹی اوبسٹ کے کووڈ- 19 سے متاثر ہونے کی تصدیق کے تھوڑی دیر بعد یہ اطلاع دی۔ مائک پینس کے ترجمان ڈیون او میلی نے بتایا کہ پینس اور ان کی اہلیہ کرین پینس دونوں کورونا نگیٹو پائے گئے تھے، جبکہ مارک شارٹ اور مارٹی اوبسٹ کورونا پازیٹو پائے گئے ہیں۔
Published: 26 Oct 2020, 7:43 AM IST
لاپاز: وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے کہا کہ اپریل ماہ میں بڑے پیمانے پر کورونا وائرس کی ٹیکاکاری شروع ہونے کا امکان ہے۔ مادورو نے اتوار کو ٹوئٹ کرکے کہا ،’’ہم علاج اور میڈیکل سائنس میں ترقی کر رہے ہیں۔ میرا خیال ہے کہ اپریل ماہ میں ہمارے پاس روس، چین سے ٹیکوں کا ایک بڑا حصہ ہوگا۔ یہاں ٹیکاکاری شروع کرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس مہینے کی شروعات میں مادورو نے اعلان کیا کہ کورونا وائرس کی ہزاروں خوراک روس سے وینیزویلا میں آئی ہیں۔ اکتوبر کی ابتدا میں روس نے تین مرحلوں کے ٹیسٹ کے بعد اپنے کورونا وائرس کے ٹیکے کی پہلی کھیپ کی تقسیم کی تھی۔
Published: 26 Oct 2020, 7:43 AM IST
ہیوسٹن: امریکہ میں ٹیکسس صوبے کے رہائشی علاقے میں طیارہ حادثے کا شکار ہونے سے دو لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ افسروں نے بتایا کہ حادثہ ہیوسٹن سے 58 کلومیٹر شمال مشرق میں پیٹن گاؤں کے پاس مقامی وقت کے مطابق اتوار کی صبح قریب 8:40 بجے ہوا۔ یہ طیارہ سنگل انجن والا تھا۔ علاقے کے رہائشیوں نے ٹیکسس ڈپارٹمنٹ آف پبلک سیفٹی کے فوجیوں کو طیارے کے حادثے کے سلسلے میں مطلع کیا۔ ٹیکسس کے عوامی سیکورٹی محکمے نے بتایا کہ متاثرین کی شناخت نہیں ہو پائی ہے۔ وفاقی ہوابازی انتظامیہ حادثے کی جانچ کر رہی ہے۔
Published: 26 Oct 2020, 7:43 AM IST
ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے گورنر شکتی کانت داس اتوار کے روز کورونا سے متاثر ہو گئے ہیں۔ مسٹر داس نے اتوار کو از خود اس کی اطلاع دی۔
انہوں نے ٹویٹ کیا،’میں کورونا پوزیٹیو ہو گیا ہوں۔ مجھ میں کورونا کی علامت نہیں ہے۔ ٹھیک محسوس کر رہا ہوں۔ جو حالیہ دنوں میں میرے رابطے میں آئے ہیں، احتیاط برتیں۔ آئیسولیشن سے مسلسل کام کرتا رہوں گا۔ آر بی آئی کا کام حسب معمول چلتا رہے گا۔ میں تمام ڈپٹی گورنر اور دیگر افسران کے ساتھ ویڈیو کانفرنس اور ٹیلی فون سے رابطے میں ہوں‘۔
Published: 26 Oct 2020, 7:43 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 26 Oct 2020, 7:43 AM IST
تصویر: پریس ریلیز