چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑا 4 ریاستوں مغربی بنگال، آسام، تمل ناڈو، کیرالہ اور مرکز کے زیر انتظام علاقہ پڈوچیری میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر رہے ہیں۔ پریس کانفرنس میں انھوں نے بتایا کہ سبھی علاقوں میں اسمبلی انتخابات یکم مئی سے قبل مکمل کر لیے جائیں گے۔ یہ فیصلہ اس لیے لیا گیا ہے کیونکہ بورڈ کے امتحانات ہونے والے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر نے یہ بھی بتایا کہ کئی طرح کے تہوار بھی ہونے والے ہیں جس کو دیکھتے ہوئے یکم مئی سے قبل انتخابات مکمل کرانے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔
Published: 26 Feb 2021, 8:11 AM IST
مرکزی وزارت داخلہ نے ایک حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کورونا کے پیش نظر موجودہ نگرانی اور احتیاط سے متعلق رہنما ہدایات میں 31 مارچ تک توسیع کر دی۔ وزارت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگرچہ کورونا کے نئے اور فعال کیسز میں کمی واقع ہو رہی ہے، تاہم مخصوص لوگوں کی ٹیکہ میں تیزی لایے جانے کی ضرورت ہے۔
Published: 26 Feb 2021, 8:11 AM IST
ہماچل پردیش اسمبلی کے بجٹ اجلاس ک پہلا دن ہنگامہ آرائی کے ساتھ شروع ہوا۔ صرف 10 منٹ کے بعد ایوان کی کارروائی موخر کر دینا پڑی۔ کانگریس نے گورنر کے خطاب کے دوران کافی ہنگامہ کیا، جس کی وجہ سے گورنر بنڈارو دتاتریہ نے خطاب درمیان میں یہ چھوڑ دیا۔ کانگریس نے اس کے بعد ایوان کی کارروائی کو روکا اور محاصرہ کیا۔ اب کانگریس کے 5 ممبران اسمبلی کو پورے سیشن کے لئے معطل کر دیا گیا ہے۔
جن ارکان اسمبلی کو معطل کیا گیا ہے وہ ہیں: مکیش اگنی ہوتری، ہرش وردھن چوہان، ستپال رائے زادہ، سندر سنگھ ٹھاکر اور طنے کمار ہیں۔
Published: 26 Feb 2021, 8:11 AM IST
پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ نے مزدوروں کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے والی خاتون سماجی کارکن نودیپ کور کی درخواست ضمانت آج منظور کر لی۔ انہیں سونی پت میں مزدوروں کے احتجاج مظاہرہ سے گرفتار کیا گیا تھا اور وہ گزشتہ ڈیڑھ مہینے سے جیل میں قید ہیں۔ انہیں اس سے قبل دو معاملوں میں ضمانت دی جا چکی ہے۔ اب تیسرے معاملہ میں بھی ضمانت ہونے کے بعد ان کی رہائی ممکن ہو سکے گی۔ وہ فی الحال کرنال جیل میں قید ہیں۔
Published: 26 Feb 2021, 8:11 AM IST
راہل گاندھی نے عوامی شعبہ کی کمپنوں کو فروخت کرنے کے مودی حکومت کے فیصلہ پر نکتہ چینی کی ہے۔ انہوں نے ٹوئٹر میں لکھا، ’’صرف ’ہمارے دو‘ کی فلاح و بہبود - ’ہم دو‘ ان کے، عوامی شعبہ کے ادارے بھی ان کے، ترقی بھی صرف ان کی۔ عوام کا کیا؟‘‘
راہل گاندھی نے ٹوئٹ کے ساتھ جو خبر شیئر کی ہے اس میں لکھا ہے، ’’چار اسٹریٹجک علاقوں کو چھوڑ کر بقیہ تمام سرکاری کمپنیاں فروخت کرے گی
Published: 26 Feb 2021, 8:11 AM IST
مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہندوتان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 16577 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ اسی اثنا میں 12179 افراد نے شفایابی حاصل کر لی جبکہ 120 افراد لقمہ اجل بن گیے۔
کیسز کی مجموعی تعداد - 11063491
شفایاب ہونے والے افراد - 10750680
اموات کی مجموعی تعداد - 156825
فعال کیسز کی تعداد - 155986
ٹیکہ لگوا چکے افراد کی تعدد - 13472643
Published: 26 Feb 2021, 8:11 AM IST
واشنگٹن: امریکہ میں کیپٹل ہل پولیس چیف یوگانند پٹمین نے کہا کہ اس بات کی خفیہ اطلاع ملی ہے کہ امریکی باغی گروپ صدر جو بائیڈن کے آئندہ خطاب کے دوران کیپیٹل پر حملہ کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں۔
پٹمین نے جمعرات کو کانگریس میں سماعت کے دوران کہا ’’ہم جانتے ہیں کہ 6 جنوری کو موجود باغی گروپوں کے ممبر کیپٹ ہل میں میں دھماکے اور زیادہ سے زیادہ ارکان کو مارنا چاہتے ہیں ‘‘۔
انہوں نے کہا کہ اس دھمکی کے پیش نظر کیپیٹل پولیس فورس کو بڑھایا جائے گا اور سیکیورٹی کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ 6 جنوری کو ہونے والے واقعہ کے دوران پولیس افسران کی جانچ کی جارہی ہے اور چھ جنوری کو واقعہ کے دوران کرپشن کی پاداش میں دیگر چھ کو معطل کردیا گیا ہے۔
Published: 26 Feb 2021, 8:11 AM IST
ملک میں لگاتار بڑھتی مہنگائی، تیل کی قیمتوںمیں اضافہ، جی ایس ٹی اور ای بل کو لے کر عوام میں تو غصہ بڑھ ہی رہا ہے ساتھ میں تاجر برادری بھی پریشان ہے۔ آج تجارتی ادارہ کنفیڈریشن آف انڈیا ٹریڈرس کی جانب سے ’بھارت بند‘ کا اعلان کیا گیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ ملک بھر میں 8 کروڑ تاجروں کی نمائندگی کرنے والے قریب 40 ہزار ٹریڈ ایسوسی ایشنز نے اس بھارت بند کی حمایت کی ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ جی ایس ٹی قوانین پر از سر نو غور کیا جائے اور ای بل کو ختم کیا جائے۔
Published: 26 Feb 2021, 8:11 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 26 Feb 2021, 8:11 AM IST