خبریں

اہم خبریں: سابق صدر جمہوری پرنب مکھرجی کی صحت میں کوئی تبدیلی نہیں

پرنب مکھرجی، فائل فوٹو
پرنب مکھرجی، فائل فوٹو 

پرنب مکھرجی کی صحت میں کوئی تبدیلی نہیں

نئی دہلی :سابق صدر پرنب مکھرجی کی صحت میں اتوار کو بھی کوئی تبدیلی نظر نہیں آئی ہے، پرنب مکھرجی کورونا سے متاثر ہیں اور ان کے دماغ میں جمع خون کو ہٹانے کےلئے آپریشن بھی کیا گیا ہے۔ وہ دس اگست کو اسپتال مٰں داخل ہوئے تھے فوج کے اسپتال کی طرف سے آج بتایا گیا،’’سابق صدر کی حالت پہلے جیسی ہی ہے۔ ان کے جسم کے اہم اعضا ٹھیک طرح سے کام کر رہے ہیں اور وہ مسلسل وینٹیلیٹر پر ہیں۔ انہیں کئی پرانی بیماریاں بھی ہیں۔ سابق صدر کی صحت پر ماہرین برابر نگرانی رکھے ہوئے ہیں۔‘‘

سابق صدر کے بیٹے ابھیجیت مکھرجی نے ٹوئٹ کرکے کہا،’’ان کی صحت پھچلے دنوں کے مقابلے کافی بہتر اور مستحکم ہے۔ سبھی اہم اعضا ٹھیک طرح سے کام کر رہے ہیں اور علاج کا اثر نظر آرہا ہے۔ ہمیں پورا یقین ہے کہ وہ جلد ہی پھر ہمارے بیچ ہوں گے۔‘‘

Published: 16 Aug 2020, 7:58 AM IST

تاجر سے لوٹ معاملے میں سات بدمعاش گرفتار

چھپرہ: بہار میں سارن ضلع کے بنیا پور تھانہ علاقہ میں غلہ تاجر سے ہوئی لوٹ معاملے میں پولیس نے ساتھ بدمعاشوں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ ہر کشور رائے اتوار کو یہاں پریس کانفرنس میں بتایا کہ پوچھری بازار میں 14 اگست کی شام ایک غلہ تاجر سے لوٹ کی واردات کو انجام دینے کے بعد بدمعاش بولیرو گاڑی سے فرار ہوگئے تھے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے گھیرا بندی کر کے گاڑی پر سوار دو بدمعاشوں کو گرفتار کرلیا تھا جبکہ دیگر فرار ہو گئے تھے۔ گرفتار بدمعاشوں کی نشاندہی پر پانچ دیگر بدمعاشوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ہر کشور رائے نے بتایا کہ گرفتار بدمعاشوں کی شناخت محمد دانش، سکھدیوکمار، سدھیر کمار، ویویک کمار، سدھیر کمارگیری، موہت کمار اور روہت کمار کے طور پر کی گئی ہے۔ ان بدمعاشوں کے پاس سے لوٹ کی رقم میں سے 64 ہزار 500 روپے، لوٹ میں استعمال بولیرو، ایک دیسی کٹا، ایک دیسی پستول او ر دو کارتوس برآمد کیے گئے ہیں۔

Published: 16 Aug 2020, 7:58 AM IST

بینگلورو فساد، حکم امتناعی کی مدت منگل تک بڑھی

بینگلورو: بینگلورو میں فساد میں ہوئے تشدد کے بعد نافذ حکم امتناعی کی مدت منگل تک بڑھا دی گئی ہے۔ ان فسادات کے دوران پولیس کی فائرنگ میں تین لوگ مارے گئے تھے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یہ حکم آج صبح سے منگل 18 اگست تک موثر رہےگا۔ بینگلورو کے پولیس کمشنر کمل پنت نے بتایا کہ اس حکم کے تحت ایک مقام پر دو افراد سے زیادہ لوگوں کے جمع ہونے، کسی بھی قسم کے ہتھیاروں کو لانے لے جانے اور کسی طرح کی میٹنگ کرنے پر پابندی لگائی گئی ہے۔ اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ س دوران اس فساد میں مبینہ طور پر شامل ایک شخص کی موت ہوگئی۔ موت کی وجہ پیٹ میں چوٹ لگنا بتایا گیا ہے۔ پولیس نے کہا، ’’وہ (ملزم سعید ندیم) 12 اگست سے جیل میں تھا۔ اسے اتوار کی رات سینے میں درد ہونے پر بارنگ اسپتال لے جایا گیا۔ ممکن ہے کہ اس کے پیٹ میں کسی سخت چیز سے چوٹ لگی تھی۔‘‘ انہوں نے بتایا کہ سعید(24) کو دیورا جیون ہلی میں ہوئے فساد کے سلسلے میں 12 اگست کو گرفتار کیا گیا تھا۔ سعید گزشتہ جمعہ کی رات کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا تھا۔

Published: 16 Aug 2020, 7:58 AM IST

یوگی حکومت نے دباؤ ڈال کر عام آدمی پارٹی کا دفتر بند کرایا، سنجے سنگھ کا الزام

عام آدمی پارٹی کے لیڈر اور پارٹی کے اتر پردیش انچارج سنجے سنگھ نے دعوی کیا ہے کہ یوگی حکومت نے مالک مکان پر دباؤ ڈال کر ان کے ریاستی دفتر کو بند کرا دیا ہے۔ سنجے سنگھ نے ویڈیو پوسٹ کر کے یوگی حکومت پر حملہ بولا ہے۔

ٹوئٹر پر پوسٹ کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا، ’’یوگی جی، عام آدمی پارٹی کا دفتر بند کر سکتے ہیں لیکن سچ کی آواز بند نہیں ہو سکتی۔ آپ کے ظلم و زیادتی کے خلاف میں بولتا رہا ہوں اور بولتا رہوں گا۔ بچکانہ کھیل بند کرو، لکھنؤ میں ہوں گرفتار کرو!۔‘‘

خیال رہے کہ رام مندر کے بھومی پوجن میں صدر کووند کو مدعو نہ کئے جانے پر سنجے سنگھ نے حکوت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یوگی حکومت میں دلتوں کو نظرانداز کیا جا رہا ہے۔ سنجے سنگھ کے خلاف حکومت حامی افراد نے متعدد مقامات پر ایف آئی آر بھی درج کرائی ہیں۔

Published: 16 Aug 2020, 7:58 AM IST

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چھوٹے بھائی رابرٹ ٹرمپ کا انتقال ہوگیا۔ وہ 72 سال کے تھے۔ صدر ٹرمپ نے خود ہفتہ کے روز یہ اطلاع دی۔

انہوں نے کہا ’’انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ میرے بھائی رابرٹ کا آج رات انتقال ہوگیا۔ وہ نہ صرف میرا بھائی تھا ، بلکہ ایک بہترین دوست بھی تھا۔ اسکی ہمیشہ یاد آئے گی ، لیکن ہم پھر ملیں گے۔ اس کی یاد ہمیشہ میرے دل میں رہے گی۔ رابرٹ میں تم سے پیار کرتا ہوں۔ خدا تمہاری روح کو سکون دے‘‘۔

Published: 16 Aug 2020, 7:58 AM IST

ہندوستانی کرکٹ میں دھونی کا تعاون ناقابل فراموش: سچن

کرکٹ کے لیجنڈ اور بھارت رتن سچن تندولکر نے ہندوستان کے کامیاب ترین کپتانوں میں سے ایک مہندر سنگھ دھونی کے یوم آزادی کے موقع پر انٹرنیشنل کرکٹ سے سبکدوشی کے اعلان پر جذباتی ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی کرکٹ میں دھونی کی شراکت ہمیشہ یاد رہے گی اور ان کا تعاون نا قابل فراموش۔
دھونی کے 15 اگست کو انسٹاگرام پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کے بعد کرکٹروں، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)، انڈین کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے چیئرمین سی کے کھنہ، سابق اوپنر وریندر سہواگ اور سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے ہندوستانی کرکٹ میں دھونی کی شراکت کو سراہا ۔

Published: 16 Aug 2020, 7:58 AM IST

ہندوستانی جمہوریت کے لئے آج ایک امتحان کا وقت ہے: سونیا

کانگریس صدر سونیا گاندھی نے 74 ویں یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتےہوئے کہا کہ ان کی حکومت جمہوری اقدار کو پامال کرتے ہوئے آئینی روایات کے خلاف کھڑی نظر آتی ہے۔
محترمہ گاندھی نے کہا کہ پچھلے 74 برسوں کے دوران آزاد ہندوستان نے وقتا فوقتا اپنی جمہوری اقدار کا تجزیہ کیا ہے اور اسے مستقل طور پر پختہ کیا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ موجودہ حالات میں حکومت جمہوری نظام، آئینی اقدار اور قائم روایات کے خلاف کھڑی ہے۔ یہ ہندوستانی جمہوریت کے لئے بھی ایک امتحان کا وقت ہے۔انہوں نے کہا ’’آج جبکہ پوری دنیا کورونا وبا کاسامنا کر رہی ہے ل تب ہندوستان کو متحد ہونا پڑے گا اور اس وبا کو شکست دینے کی مثال قائئم کرنے ہوگی اور میں پورے اعتماد کے ساتھ کہہ سکتی ہوں کہ ہم سب اس وبا اور شدید معاشی بحران کے ساتھ متحد ہوکر باہر آسکتے ہیں‘‘۔

Published: 16 Aug 2020, 7:58 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 16 Aug 2020, 7:58 AM IST