مودی حکومت کے پہلی مدت کار میں وزیر خزانہ رہے ارون جیٹلی کو دہلی کے ایمس میں داخل کرایا گیا ہے۔ ایمس کی طرف سے جاری کئے گئے بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ ارون جیٹلی آئی سی یو میں داخل ہیں اور ان کی حالت مستحکم ہے۔ ارون جیٹلی کا علاج اینڈوکرینولاجسٹ نیفرالوجسٹ اور کارڈیالوجسٹ ڈاکٹروں کی نگہداشت میں علاج چل رہا ہے۔
ان کی عیادت کے لئے وزیر اعظم مودی، وزیر داخلہ، امت شاہ، وزیر صحت ہرش وردھن اور لوک سبھا اسپیکر اوم برلا پہنچے ہیں۔
Published: 09 Aug 2019, 9:10 AM IST
بابری مسجد اور رام جنم بھومی اراضی تنازعہ پر سپریم کورٹ میں سماعت جاری ہے۔ اس دوران دونوں فریق کی باتیں سنی جا رہی ہیں اور کئی سوالات قائم ہو رہے ہیں۔ سپریم کورٹ نے رام جنم بھومی کا دعویٰ کرنے والے ایک فریق سے یہ سوال کیا ہے کہ کیا رام کی نسل سے آج کوئی دنیا میں موجود ہے؟
Published: 09 Aug 2019, 9:10 AM IST
66ویں قومی فلم ایوارڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ فلم ’اندھا دھن‘ کو بہترین ہندی فلم کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔ بہترین تمل فلم کا ایوارڈ ’برام‘ کو ملا ہے۔
Published: 09 Aug 2019, 9:10 AM IST
جموں و کشمیر میں ہر جگہ سیکورٹی کے انتظامات سخت ہیں اور کئی جگہ دفعہ 144 اب بھی نافذ ہے۔ اس درمیان کچھ مقامات پر نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے لیے دفعہ 144 میں کچھ چھوٹ دی گئی ہے۔ سری نگر میں نمازیوں کے مسجد پہنچنے کی کچھ تصویریں سوشل میڈیا پر آ رہی ہیں لیکن نمازیوں کی تعداد کافی کم نظر آ رہی ہے۔ بہر حال، ابھی تک جموں و کشمیر سے کسی ناخوشگوار واقعہ کی خبر نہیں آئی ہے۔
Published: 09 Aug 2019, 9:10 AM IST
دفعہ 370 ختم ہونے کے بعد جموں و کشمیر میں دفعہ 144 نافذ ہے، لیکن آج کچھ علاقوں کے اسکول دوبارہ کھل گئے ہیں اور بچے پڑھائی کرنے بھی پہنچے ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق اودھم پور اور کٹھوعہ کے کئی اسکول ایک بار پھر کھل چکے ہیں۔ اودھم پور کے پولس ڈپٹی کمشنر پیوش سنگلا نے کہا کہ ’’دفعہ 144 اب بھی نافذ ہے، لیکن کچھ علاقوں میں ایسا نہیں ہے۔ کچھ علاقوں پر سخت نظر رکھی جا رہی ہے۔ بازار بھی صبح 11 بجے سے شام 5 بجے تک کھلے رہیں گے۔‘‘
Published: 09 Aug 2019, 9:10 AM IST
اقوام متحدہ نے جموں و کشمیر میں پیدا شدہ حالات پر فکر کا اظہار کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان نے اس سلسلے میں کہا کہ ’’جموں و کشمیر سے اطلاعات نہیں آ رہی ہیں اور حقوق انسانی کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔‘‘ دراصل جموں و کشمیر سے مودی حکومت نے دفعہ 370 ختم کر دیا ہے اور وہاں موبائل اور انٹرنیٹ خدمات بند کر دی گئی ہیں، جس کی وجہ سے ریاست کے حالات کا صحیح اندازہ کسی کو نہیں ہے۔ جموں و کشمیر میں عام لوگ کس حال میں ہیں اور دفعہ 370 ہٹنے کے بعد ان کا کیا رد عمل ہے، کچھ بھی کسی کو پتہ نہیں ہے۔
Published: 09 Aug 2019, 9:10 AM IST
ایودھیا معاملہ پر روزانہ سماعت کے تحت آج چوتھے دن سپریم کورٹ میں کارروائی شروع ہو چکی ہے۔ حالانکہ آج سماعت نہیں ہونی تھی لیکن سپریم کورٹ کی آئینی بنچ نے 8 اگست کو فیصلہ کیا کہ اس معاملے میں کام کے پانچوں دن سماعت ہو تاکہ جلد تنازعہ کا حل نکلے۔ پہلے ہفتے میں تین دن ہی اس کی سماعت ہوتی کیونکہ پیر اور جمعہ کو نئے معاملوں کی سماعت ہوتی ہے۔ اب جب کہ آئینی بنچ نے ایودھیا کیس کو فاسٹ ٹریک عدالت میں ڈال دیا ہے تو کام کے پانچوں دن اس کی سماعت شروع ہو گئی ہے۔ اس وقت راجیو دھون سپریم کورٹ میں اپنی بات رکھ رہے ہیں۔
Published: 09 Aug 2019, 9:10 AM IST
76 ہندوستانی اور 41 پاکستانی شہریوں کو لے کر سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین دہلی پہنچ گئی ہے۔ رات تقریباً ڈیڑھ بجے یہ ٹرین اٹاری ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوئی تھی۔ قابل ذکر ہے کہ سمجھوتہ ایکسپریس کو پاکستان نے بند کر دیا ہے اور اس سے ہند-پاک رشتوں میں تلخیاں بھی ظاہر ہو گئی ہیں۔ پاکستان نے یہ قدم اس وقت اٹھایا ہے جب ہندوستان نے جموں و کشمیر سے دفعہ 370 ختم کر دیا۔ مودی حکومت کے اس فیصلے سے پاکستان ناراض ہے۔
Published: 09 Aug 2019, 9:10 AM IST
کیرالہ میں سیلاب سے لوگوں کا برا حال ہے۔ کوچی میں بین الاقوامی ہوائی اڈے کے پارکنگ علاقہ میں پانی بھر گیا ہے جس کے بعد کسی بھی طرح کی پرواز پر اتوار تک روک لگا دی گئی ہے۔ ریاست کے الگ الگ حصوں میں پھنسے لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا جا رہا ہے۔ سیلاب کی صورت حال اس قدر خطرناک ہے کہ سبھی اسکولوں و کالجوں میں تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
Published: 09 Aug 2019, 9:10 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 09 Aug 2019, 9:10 AM IST