خبریں

اہم خبر: مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کے دو لیڈروں کا قتل

دہلی کے کچھ علاقوں میں ہلکی بارش ہو رہی ہے لیکن کالکا جی مندر، نہرو پلیس، آئی ٹی او اور پرانی دہلی کے علاقے میں تیز بارش سے موسم کافی خوشگوار ہو گیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

مغربی بنگال: مالدہ اور مرشد آباد میں ترنمول کانگریس کے دو لیڈروں کا قتل

کولکاتا: مالدہ اور مرشد آباد اضلاع میں ترنمول کانگریس کے دو لیڈروں کاقتل کردیا ہے۔ حکمراں جماعت نے اس کیلئے کانگریس اور بی جے پی کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ ترنمول کانگریس کے لیڈر جہاں گیر شیخ کو مرشدآباد ضلع کے بہت ہی قریب سے گولی مارا گیا ہے۔ پولس نے بتایا کہ اس معاملے میں سیاسی قتل کی جانچ کی جارہی ہے۔ مقتول لیڈر کا تعلق کاندی پنچایت سمیتی سے ہے۔ وہ اپنے گاؤں گوسی دور لوٹ رہے تھیاس وقت گوکرنا کے قریب دوگولی ماری گئی۔اسے مرشدآباد میڈیکل کالج واسپتال میں داخل کرایا گیا۔کل رات آپریشن بھی کیا گیا مگر آج صبح موت ہوگئی ہے۔

Published: 06 Aug 2019, 10:10 AM IST

ایگزیکیوٹیو کی طاقت کے غلط استعمال سے قومی سلامتی کو خطرہ: راہل

نئی دہلی: کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے جموں و کشمیر کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے والے آئین کی دفعہ 370 کو ختم کئے جانے کے پس منظر میں آج کہا کہ ایگزیکیوٹیو کی طاقت کا غلط استعمال سے قومی سلامتی کے لئے سنگین خطرہ لاحق ہوجائے گا۔ مسٹر گاندھی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ”یک طرفہ طریقے سے جموں و کشمیر کو توڑ کر ہمارے منتخب نمائندوں کو قید کرکے اور ہمارے آئین کی خلاف ورزی کرکے قومی اتحاد مستحکم نہیں ہوگا۔ یہ ملک اپنے عوام سے بنا ہے‘ زمین کے ٹکڑوں سے نہیں۔ ایگزیکیوٹیو کی طاقتوں کے اس طرح غلط استعمال سے قومی سلامتی کو سنگین خطرہ لاحق ہوجائے گا۔“
قبل ازیں کانگریس کے رہنما غلام نبی آزاد‘ پی چدمبرم او رمنیش تیواری آئین کی دفعہ 370 کو ختم کئے جانے پر اعتراضات ظاہر کرچکے ہیں۔

Published: 06 Aug 2019, 10:10 AM IST

اناؤ عصمت دری واقعہ کی شکار لڑکے کے وکیل کو علاج کے لیے دہلی لایا گیا

اناؤ عصمت دری کی شکار لڑکی کے وکیل کو دہلی واقع آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) کے ٹروما سنٹر میں لایا گیا ہے۔ ان کا علاج پہلے لکھنؤ میں چل رہا تھا لیکن ان کی حالت سنگین بنی ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ ایک سڑک حادثہ میں اناؤ عصمت دری متاثرہ لڑکی اور ان کے وکیل بری طرح زخمی ہو گئے تھے اور اس حادثہ کا الزام اناؤ واقعہ کے اہم ملزم سینگر پر عائد کیا جا رہا ہے۔

Published: 06 Aug 2019, 10:10 AM IST

بابری مسجد کیس: چیف جسٹس رنجن گوگوئی اور وکیل راجیو دھون کے درمیان زبردست بحث

بابری مسجد اور رام مندر اراضی تنازعہ پر سپریم کورٹ میں بحث جاری ہے اور اس درمیان چیف جسٹس رنجن گوگوئی اور بابری مسجد کے حق میں کیس لڑ رہے وکیل راجیو دھون کے درمیان تلخ نوک جھونک دیکھنے کو ملی۔ رنجن گوگوئی نے راجیو دھون سے کہا کہ وہ عدالت کے وقار کو برقرار رکھیں اور اپنی بات مناسب طریقے سے رکھیں۔ چیف جسٹس کی بات سن کر راجیو دھون نے کہا کہ ’’عدالت نے مجھ سے ایک سوال کیا جس کا میں جواب دے رہا ہوں۔‘‘ اس پر چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے ناراض ہوتے ہوئے کہا کہ ’’کیا یہ طریقہ ہے جواب دینے کا، آپ عدالت کے ایک افسر ہیں۔‘‘

Published: 06 Aug 2019, 10:10 AM IST

ایودھیا کیس: سپریم کورٹ میں روزانہ سماعت کا سلسلہ آج سے شروع

آج سے سپریم کورٹ میں ایودھیا معاملہ پر روزانہ سماعت کا آغاز ہو گیا ہے۔ 2 اگست کو ہوئی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے فیصلہ کیا تھا کہ ثالثی کا عمل ختم کر کے روزانہ سماعت ہوگی کیونکہ تشکیل شدہ ثالثی ٹیم نے کوئی خاص پیش رفت نہیں کی۔ آج سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران کے این گوونداچاریہ نے گزارش کی کہ عدالتی کارروائی کی آڈیو/ویڈیو ریکارڈنگ ہو اور ٹرانسمیشن یا لائیو اسٹریمنگ کا انتظام ہو۔ لیکن عدالت نے ان کی گزارش کو مسترد کر دیا۔

Published: 06 Aug 2019, 10:10 AM IST

تیز بارش سے دہلی کا نظارہ ہوا خوشگوار

دہلی میں صبح سے ہی موسم انتہائی خوشگوار ہے اور تیز بارش ہو رہی ہے۔ حالانکہ دہلی کے کچھ علاقوں میں ہلکی بارش ہو رہی ہے لیکن کالکا جی مندر، نہرو پلیس، آئی ٹی او اور پرانی دہلی کے علاقے میں بارش تیز ہو رہی ہے۔ بارش کا امکان پہلے سے ہی ظاہر کیا جا رہا تھا اس لیے دفاتر نکلنے سے پہلے لوگوں نے چھاتے اور برساتی اپنے ساتھ رکھ لیے تھے۔ اس بارش کی وجہ سے کچھ نشیبی علاقوں میں آبی جماؤ کا نظارہ بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔

Published: 06 Aug 2019, 10:10 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 06 Aug 2019, 10:10 AM IST