خبریں

اہم خبر: بابری مسجد معاملہ کی سماعت ایک روز قبل ہی مکمل کرنے کا اشارہ

نائف عبدالعزیز ایم الفلاج (35) نے افسران سے پوچھ گچھ کے دوران افغانستان میں القاعدہ کی جانب سے چلائے جانے والے ٹریننگ کیمپ میں حصہ لینے کے معاملے میں جھوٹ بولا تھا۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

بابری مسجد معاملہ کی سماعت ایک روز قبل ہی مکمل کرنے کا اشارہ

نئی دہل: سپریم کورٹ نے اشارہ دیا ہے کہ ایودھیا کے بابری مسجد تنازعہ کی سماعت 17 اکتوبر تک مکمل ہو جائے گی۔ اس کے علاوہ عدالت عظمیٰ نے اسی دن ’مولڈنگ آف ریلیف‘ پر بحث کا بھی عندیہ دیا۔ چیف جسٹس رنجن گوگوئی، جسٹس ایس اے بوبڈے، جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ، جسٹس اشوک بھوشن اور ایس عبد النظیر پر مشتمل آئینی بینچ نے جمعہ کے روز کی سماعت کے اختتام پر کہا کہ 14 اکتوبر کو مسلم فریق کے وکیل راجیو دھون کی دلیل مکمل ہوجائے گی۔ جسٹس گوگوئی نے کہا کہ 15 اور 16 اکتوبر کو ہندو فریق جواب دیں گے اور 17 اکتوبر کو ’مولڈنگ آف ریلیف‘ پر بحث ہوگی۔

مولڈنگ آف ریلیف سے مراد عرضی میں کی گئی اپیل سے علیحدہ متبادل راحت ہے۔ اس اصول کے تحت یہ غور کیا جاتا ہے کہ درخواست میں کی گئی مانگ پوری طرح نہ ماننے کی صورت میں متبادل راحت کیا ہوسکتی ہے۔ واضح رہے کہ اس معاملہ پر اب ایک ہفتہ کے بعد سماعت ہوگی کیوں کہ عدالت عظمی میں اگلے پورے ہفتہ چھٹی ر ہے گی۔

Published: 04 Oct 2019, 10:09 AM IST

پرگتی شیل سماج وادی پارٹی ایس پی میں ضم نہیں ہوگی:شیوپال

اٹاوہ: سماج وادی پرگتی شیل پارٹی کے صدر شیوپال یادو نے سماج وادی پارٹی (ایس پی) میں ضم ہونے کے افواہوں کا خاتمہ کرتے ہوئے کہا کہ اب اس کا وقت نکل چکا ہے۔

یادو نے جمعہ کو یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئےکہا ہے کہ ان کی پارٹی ایس پی میں کسی بھی قیمت پر اب ضم نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں پارٹیوں کے درمیان اتحاد کا متبادل کھلا ہے لیکن پارٹی کے ضم ہونے کا وقت نکل چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سماج کو تقسیم کرنے والی طاقتوں کو شکست دینے کے لئے ایس پی اور پرگتی شیل پارٹی کے درمیان انتخابی اتحاد ہوسکتا ہے۔

2 اکتوبر کو لیجس لیچر پارٹی کے خصوصی سیشن میں شرکت کرنے کے سوال کے جواب میں انہوںنے واضح طور سے کہا کہ گاندھی سب کے ہیں، انہیں پارٹی کے دائرے سے نہیں جوڑنا چاہئے۔ دیگر اپوزیشن پارٹیوں کے اراکین کے سیشن میں شرکت نہیں کرنے پر انہوں نے کہا کہ ان کی اپنی سوچ ہے۔

Published: 04 Oct 2019, 10:09 AM IST

ابری مسجد پر جبراً قبضہ کیا گیا، مسلم فریق

بابری مسجد معاملہ کی سماعت کے 37ویں دن مسلم فریق کے وکیل راجیو دھون نے دلیل پیش کرتے ہوئے کہا کہ بابری مسجد پر جبراً قبضہ کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا، ’’لوگوں کو مذہب کے نام پر اکسایا گیا، زیر سماعت التوا معاملہ میں دباؤ بنایا گیا۔‘‘

راجیو دھون نے مزید کہا کہ مسجد کو منہدم کیا گیا اور وزیر اعلیٰ وقت کلیان سنگھ حکم عدولی کی وجہ سے ایک دن جیل میں قید رہے تھے، عدالت سے التجا ہے کہ تمام حقائق کو پیش نظر رکھا جائے۔

Published: 04 Oct 2019, 10:09 AM IST

ہفتے کے روز ایودھیا تنازعہ کی سماعت نہیں ہوگی

نئی دہلی: بابری مسجد۔ رام جنم بھومی ایودھیا کے زمینی تنازعہ کی سماعت ہفتے کے روز نہیں ہوگی۔ پہلے سے ہی اس بات کا اشارہ تھا کہ ایودھیا تنازعہ کی سماعت پیر کےر وز بھی ہوگی۔ عام طور پر سپریم کورٹ میں ہفتے کے روز اور اتوار کو چھٹی ہوتی ہے۔ ایودھیا تنازعہ کی آج ہونے والی 37 ویں دن کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف انڈیا رنجن گگوئی نے واضح کیا کہ ہفتے کے روز متوقع سماعت نہیں ہوگی۔ اب اس مقدمے کی سماعت 14 اکتوبر کو ہوگی، کیونکہ دسہرہ کی وجہ سے عدالت عظمیٰ میں پورے ہفتے کی چھٹی ہے۔ مسلم فریق کے وکیل ڈاکٹر راجیودھون نے کہا کہ وہ آج پورا دن لیں گے۔ بعد ازاں کل اگر سپریم کورٹ بیٹھتی ہے تو وہ کل تقریباً ایک گھنٹے کا مزید وقت لیں گے۔ اس کے بعد باقی ساتھی دلیل دیں گے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کل نہیں بیٹھے گی۔ اس کے بعد اب 14 اکتوبر کو سماعت ہوگی۔ دھون نے کہا کہ ’ٹھیک ہے کہ ہم 14 اکتوبر کو اپنے دلائل مکمل کر لیں گے۔ ہم اس سے زیادہ وقت نہیں لیں گے۔ دھون نے استدلال شروع کر دیا۔ واضح رہے کہ ایودھیا تنازعہ کی سماعت کرنے والی پانچ رکنی آئینی بنچ میں چیف جسٹس آف انڈیا سمیت جسٹس ایس اے بوبڈے، جسٹس ڈی وائی چندرچوڈ، جسٹس اشوک بھوشن اورجسٹس ایس عبدالنذید شامل ہیں۔

Published: 04 Oct 2019, 10:09 AM IST

فضائیہ نے جاری کی بالاکوٹ ایئر اسٹرائیک کی پروموشنل ویڈیو

ہندوستانی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل راکیش کمار سنگھ بھدوریا نے سالانہ ’ایئر فورس ڈے‘ کے موقع پر ایک تشہیری ویڈیو جاری کر کے پاکستان کے بالاکوٹ میں انجام دی گئی ایئر اسٹرائیک کی کہانی بیان کی ہے۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ پلوامہ میں سی آر پی ایف قافلہ پر حملہ کے بعد ملک بھر میں سخت غم و غصہ تھا۔ اس کے جواب میں فضائیہ کی طرف سے بالاکوٹ میں ایئر اسٹرائیک کا منصوبہ تیار کیا گیا۔ اس کے بعد فضائیہ کے جنگی طیاروں نے پاکستان کے بالاکوٹ میں واقعہ جیش محمد کے ٹھکانوں پر بمباری کر کے انہیں تباہ کر دیا۔

ویڈیو میں یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ بالاکوٹ میں ایئراسٹرائیک کے بعد پاکستان نے اگلے دن (27 فروری) کو ہندوستانی فضائی حدود میں دراندازی کی کوشش کی لیکن ہندوستانی جوانوں نے انہیں کھدیڑ کر باہر کر دیا۔

Published: 04 Oct 2019, 10:09 AM IST

موب لنچنگ پر پی ایم مودی کو کھلا خط لکھنا پڑا بھاری، 50 مشہور شخصیات کے خلاف مقدمہ درج

موب لنچنگ پر پی ایم مودی کو کھلا خط لکھنا 50 مشہور ہستیوں کو بھاری پڑ گیا ہے، تقریباً 50 مشہور ہستیوں نے ہندوستان میں ہو رہی موب لنچنگ کے واقعات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کو کھلا خط لکھا تھا، کھلا خط لکھنے والے رام چندر گوہا، منی رتنم اور ارپنا سین سمیت تقریباً 50 لوگوں کے خلاف جمعرات کو بہار میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

Published: 04 Oct 2019, 10:09 AM IST

امریکہ میں سعودی عرب کے شہری کو 12 سال کی قید

واشنگٹن: امریکہ کی ایک عدالت نے فیڈرل بیوروآف انویسٹیگیشن(ایف بی آئی)سے جھوٹ بولنے کے معاملے میں سعودی عرب کے ایک شہری کو 12سال کی قید کی سزا سنائی ہے۔ نائف عبدالعزیز ایم الفلاج (35) نے افسران سے پوچھ گچھ کے دوران افغانستان میں القاعدہ کی جانب سے چلائے جانے والے ٹریننگ کیمپ میں حصہ لینے کے معاملے میں جھوٹ بولا تھا۔

محکمہ انصاف نے جمعرات کو ایک بیان جاری کرکے یہ اطلاع دی۔ بیان میں کہا گیا، ’سعودی عرب کے شہری اور امریکہ میں آکہوم کے ویدرفورڈ میں رہ چکے نائف عبدالعزیز ایم الفلاج (35) کو 151 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ سنہ 2000 کے بعد افغانستان میں القاعدہ کی جانب سے چلنے والے ٹریننگ کیمپ میں شریک ہونے کے سلسلے میں جھوٹ بولنے کے معاملے میں الفلاج کو یہ سزا سنائی گئی‘۔ محکمہ انصاف کے بیان کے مطابق امریکی فوج کے مطابق افغانستان کی ایک میدانِ جنگ سے حاصل القاعدہ کی ایک درخواست پر الفلاج کی انگلیوں کے نشان ملنے کے بعد اس کی شناخت ممکن ہوئی۔

Published: 04 Oct 2019, 10:09 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 04 Oct 2019, 10:09 AM IST