خبریں

اہم خبر: سابق وزیر خزانہ ارون جیٹلی کی حالت بےحد نازک

امریکہ کے نیویارک میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ مقامی میڈیا نے امریکہ کے وفاقی ایوی ایشن اتھارٹی (ایف اے اے ) کے حوالہ سے یہ اطلاع دی۔

ارون جیٹلی
ارون جیٹلی سوشل میڈیا 

سابق وزیر خزانہ ارون جیٹلی کی حالت بےحد نازک، ای سی ایم او کے ساتھ ہی ڈائیلیسیز شروع

سابق وزیر خزانہ ارون جیٹلی کی حالت بے نازک بنی ہوئی ہے، انہیں ایمس کے كارڈيو-نیورو سینٹر کے آئی سی یو میں رکھا گیا ہے، آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اتوار کو جیٹلی کا حال چال لینے کے لئے ایمس پہنچے تھے۔

Published: 18 Aug 2019, 10:01 AM IST

بھاگلپور سے 49 جرائم پیشہ گرفتار

بھاگلپور: بہار کے بھاگلپور ضلع میں بدمعاشوں کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم کے تحت پولس نے کل 49 بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے۔

بھاگلپور کے سنیئر پولس سپرنٹنڈنٹ آشیش بھارتی نے آج یہاں بتایا کہ اس مہم کے متعلق ضلع کے مختلف تھانہ علاقوں میں کئی معاملوں میں فرار چل رہے 49 بدمعاشوں کو کل دیر رات گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ان میں چھ سے زائد شراب پینے والے لوگ شامل ہیں۔ آشیش بھارتی نے بتایا کہ اس دوران مختلف تھانہ علاقوں سے پولس کے ذریعہ 25 غیر ضمانتی اور تین ضمانتی وارنٹیوں پر عمل آوری کی گئی ہے۔ وہیں پکڑے گئے بدمعاشوں کے پاس سے ایک دیسی کٹا، دو کارتوس، تین موٹرسائیکل برآمد کیے گئے ہیں۔

سنیئر پولس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ ضلع کے مختلف حصوں میں غیر قانونی طور سے چل رہی 639 گاڑیوں کی جانچ پڑتال کی گئی اور اس دوران بغیر کاغذات والی 85 گاڑیوں سے بطور جرمانہ کل 37600 روپے وصول کیے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع کے سبھی تھانہ صدور کو اپنے۔ اپنے علاقوں میں مجرمانہ سرگرمیوں اور غیر قانونی شراب کا دھندا کرنے والوں پر پوری طرح سے لگام لگانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ایسا نہیں کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

Published: 18 Aug 2019, 10:01 AM IST

بہار میں دوسرے کی جگہ پر امتحان دینے آئے 25 فرضی امیدوار گرفتار

بھاگلپور: بہار کے بھاگلپور ضلع میں کہلگاﺅں این ٹی پی سی کے سنٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کی اکائی کے بھرتی سینٹر پر دوسرے کی جگہ جسمانی امتحان دینے آئے کل پچیس فرضی امیدواروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

سی آئی ایس ایف کہلگاﺅں یونٹ کے کمانڈنٹ دلیپ کمار نے آج یہاں بتایا کہ نیم فوجی زمرہ کے تحت مختلف سیکورٹی فورسوں کے گارڈ کے عہدہ کے لئے یہاں بنائے گئے بھرتی سینٹر پر چل رہے فیزیکل ٹسٹ میں دوسرے کے بدلے شامل کل پچیس فرضی امیدواروں کو بایو میٹرک جانچ کے ذریعہ پکڑا گیا ہے۔

دلیپ کمار نے بتایا کہ اس دوران نوڈل ایجنسی مرکزی ریزور پولس فورس (سی آ ر پی ایف) مکامہ نے صحیح امیدواروں کے فنگر پرنٹس اور فوٹو دستیاب کرائے۔ دستیاب فنگر پرنٹس اور فوٹو سے آج حاضر ہوئے امیدواروں کے فنگر پرنٹس اور فوٹو کا ملان نہیں ہو پایا۔ انہوں نے بتایا کہ اس بنیاد پر 25 فرضی امیدواروں کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

Published: 18 Aug 2019, 10:01 AM IST

قومی پرچم اتارنے کے دوران بجلی کی زد میں آنے سے پانچ طلباء کی موت

كوپل: کرناٹک کے كوپل میں پرچم اتارنے کے دوران ’ہائی ٹینشن‘ تار کی زد میں آنے کی وجہ سے اتوار کو پانچ طلباء کی موت ہو گئی۔ پولیس نے بتایا کہ بی سی ایم دیوراج ہاسٹل میں رہنے والے طلباء کو یوم آزادی کے موقع پر لہرایا گیا قومی پرچم کو اتارنے کو کہا گیا تھا۔ طلباء جب پرچم کو اتارنے لگے، تو وہ 11 كلوواٹ ’ہائی ٹینشن‘ تار کی زد میں آ گئے، جس کی وجہ سے سب کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ مرنے والوں کی شناخت ملک ارجن، بسوراج، دیوراج، کمار اور گورو کے طور پر ہوئی ہے۔ وزیر اعلی بی ایس یدی یورپا نے اس حادثے پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے پولس ڈپٹی کمشنر سے اس معاملے میں رپورٹ پیش کرنے کو کہا ہے۔ انہوں نے جاں بحق طلباء کے لواحقین کو پانچ پانچ لاکھ روپے کا معاوضہ دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔ پولس ہاسٹل وارڈن کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

Published: 18 Aug 2019, 10:01 AM IST

سہارنپور میں صحافی اور اس کے بھائی کا گولی مار کر قتل

سہارنپور: اترپردیش کے ضلع سہارنپور کوتوالی علاقے میں معمولی بات پر ہوئے تنازعہ میں پڑوسی نے ایک صحافی اور اس کے بھائی کا گولی مار کر قتل کردیا۔

پولس ترجمان نے بتایا کہ کوتوالی علاقے میں مادھو نگر باشندہ صحافی آشیش (26) اور ان کے بھائی آشوتوش (20) کے ساتھ کوڑا پھینکنے کے سلسلے میں پڑوسی مہیپال کے ساتھ کہا سنی ہوگئی تھی۔ بات بڑھنے پر مہیپال اور اس کے دو بیٹوں گورو اور سنی نے آشوتوش اور اس کے بھائی کو گولی مار دی۔ دونوں زخمی بھائیوں کو اسپتال بھیج گیا جہاں علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔

انہوں نے بتایا کہ حادثے کے بعد مشتعل افراد نے جم کر ہنگامہ کیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولس کے اعلی افسران پولس ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔ پولس نے اس معاملے میں کئی افراد کو حراست میں لیا ہے۔ پولس پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

Published: 18 Aug 2019, 10:01 AM IST

جیٹلی کا حال جاننے کجریوال ایمس پہنچے

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال آج صبح بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر ارون جیٹلی کی صحت کا حال جاننے کیلئے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) پہنچے اور ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔ بعد میں اروند کجریوال نے ٹوئٹ کیا ’’محترم ارون جیٹلی کو دیکھنے گیا۔ میں ایشور سے ان کی صحتیابی اور جلد ٹھیک ہونے کی دعا کرتا ہوں‘‘۔

خیال رہے سابق مرکزی وزیر ارون جیٹلی گزشتہ کئی دنوں سے سانس لینے میں پریشانی کی وجہ سے ایمس کی ایک انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل ہیں۔

Published: 18 Aug 2019, 10:01 AM IST

خوردہ تاجروں نے چینی اشیاء کا بائیکاٹ کا کیا اعلان

نئی دہلی: جموں و کشمیر کے معاملہ پر چین کے پاکستان کی حمایت کرنے سے ناراض خوردہ تاجروں نے چینی اشیاء کا بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ اس سال ہونے والے عام انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حمایت کرنے والی خوردہ تاجروں کی تنظیم ’کیٹ ‘نے کہا ہے کہ وہ چین کی اشیاء کے بائیکاٹ کے لئے یکم ستمبر کو قومی سطح سے مہم کی شروعات کرے گی۔ کیٹ کے قومی جنرل سکریٹری پروین کھنڈیلوال نے آج بتایا کہ اس ضمن میں 29 اگست کو تاجروں کے رہنماؤں کی ایک کانفرنس دہلی میں منعقد کی جائے گی جس میں آگے کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

Published: 18 Aug 2019, 10:01 AM IST

قزاقستان میں زلزلہ کے جھٹکے

الماتی: قزاقستان کے سب سے بڑے شہر الماتی میں اتوار کو درمیانے درجے کے زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ وزارت داخلہ کے نمائندہ نے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق 05.07 بجے زلزلہ کی شدت ریکٹرا سکیل پر 5.4 تھی۔

زلزلہ کا مرکز قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ سے 145 کلومیٹر دور اور زمین کی سطح سے پانچ کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ زلزلہ سے جانمال کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

Published: 18 Aug 2019, 10:01 AM IST

غزہ سرحد پر اسرائیلی فوج نے راکٹ داغے

تل ابیب: اسرائیلی فوج نے غزہ سرحد پر مشتبہ فلسطینی مسلح گروپ کی طرف سے کی جا رہی گولاباری کے جواب میں راکٹ داغے۔

اسرائیلی ڈیفنس فورس نے ہفتہ کو کہا کہ غزہ سرحد پر فلسطینی مسلح گروپ کی جانب سے کی جا رہی گولاباری کے جواب میں اسرائیلی فوج نے دو سے تین راکٹ داغے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی شہریوں پر غزہ میں مسلسل دوسری رات راکٹوں سے گولاباری کی گئی۔ انہوں نے ٹوئٹ کرکے کہا ’’ہم نے غزہ کے قریب مسلح مشتبہ کی شناخت کر کےان پر گولاباری کی ہے‘‘۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ سرحد پر جمعہ کو ہونے والی لڑائی میں کم از کم 77 فلسطینی زخمی ہو گئے تھے۔

Published: 18 Aug 2019, 10:01 AM IST

امریکہ میں طیارہ گر کر تباہ

واشنگٹن: امریکہ کے نیویارک میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ مقامی میڈیا نے امریکہ کے وفاقی ایوی ایشن اتھارٹی (ایف اے اے ) کے حوالہ سے یہ اطلاع دی۔

اے بی ایس نیوز نے ایف اے اے کے حوالہ سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ كیسنا- 303 نامی طیارہ نیویارک کے ڈچیس علاقہ میں ہفتہ کی شام مقامی وقت کے مطابق 04:29 بجے ایک مکان پر گر گیا۔ ایف اے اے نے بتایا کہ طیارہ میں تین افراد سوار تھے، جن کے بارے میں بعد میں اطلاع دی جائے گی۔ ایف اے اے نے بتایا کہ اس حادثہ کی تفتیش کرائی جائے گی۔

Published: 18 Aug 2019, 10:01 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 18 Aug 2019, 10:01 AM IST