خبریں

اہم خبریں LIVE: چوروں کو مقدس ’تیر اور کمان‘ دے دیا گیا، یہ ہمارا امتحان ہے، جنگ شروع ہو چکی! ادھو ٹھاکرے

<div class="paragraphs"><p>تصویر ٹوئٹر</p></div>

تصویر ٹوئٹر

 

چوروں کو مقدس ’تیر اور کمان‘ دے دیا گیا، یہ ہمارا امتحان ہے، جنگ شروع ہو چکی! ادھو ٹھاکرے

ادھو ٹھاکرے نے کہا ’’میں یہ کہنا چاہوں گا کہ وہ بالا شیو ٹھاکرے کا چہرہ چاہتے ہیں، وہ انتخابی نشان چاہتے ہیں لیکن شیو سینا کا خاندان نہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی کو مہاراشٹر آنے کے لیے بالا صاحب ٹھاکرے کے ماسک کی ضرورت ہے۔ ریاست کے لوگ جانتے ہیں کہ کون سا چہرہ اصلی ہے اور کون سا نہیں۔‘‘

چوروں کو مقدس 'تیر اور کمان' دیا گیا ہے، اسی طرح 'مشال' بھی چھینی جا سکتی ہے۔ میں ان کو چیلنج کرتا ہوں۔ اگر وہ مرد ہیں تو چوری شدہ 'تیر اور کمان' کے ساتھ ہی ہمارے سامنے آئیں، ہم 'مشعل' کے ساتھ الیکشن لڑیں گے۔ یہ ہمارا امتحان ہے، جنگ شروع ہو چکی ہے۔‘‘

Published: 18 Feb 2023, 12:16 PM IST

پرتھوی شا سیلفی تنازعہ کے سلسلہ میں اب تک 4 ملزمان گرفتار، ممبئی پولیس 

پرتھوی شا کے ساتھ سیلفی لینے کے بعد ہوئے تنازعہ کے سلسلہ میں ممبئی پولیس نے مزید تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جس کے بعد تمام گرفتار شدگان کی تعداد 4 ہو گئی۔ جن ملزمان کو آج گرفتار کیا گیا ہے ان کے نام رودرا، ساحل اور سوبیت ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 4 ملزمان تاحال مفرور ہیں۔

Published: 18 Feb 2023, 12:16 PM IST

دہلی میئر الیکشن 22 فروری کو کرایا جائے، وزیر اعلیٰ کیجریوال نے ایل جی کو بھیجی تجویز

سپریم کورٹ کی جانب سے گزشتہ روز ایم سی ڈی کے میئر کا انتخاب کرائے جانے کی ہدایت دینے کے ایک دن بعد وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے دہلی کے ایل جی وی کے سکسینہ کو تجویز پیش کی ہے۔ کیجریوال نے کہا ہے کہ دہلی کا میئر الیکشن 22 فروری کو کرایا جائے۔

Published: 18 Feb 2023, 12:16 PM IST

بی جے پی کے خلاف بولیں گے تو چھاپہ مارا جائے گا، بدنام کیا جائے گا یا جیل بھیج دیا جائے گا، تیجسوی یادو

بہار کے ڈپٹی سی ایم تیجسوی یادو نے سی پی آئی ایم کے 11ویں جنرل کا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’’آج ملک کا ماحول اور حالات ایسے ہیں کہ اگر آپ بی جے پی کے خلاف بولیں گے تو آپ پر چھاپے مارے جائیں گے، کردار کشی کی جائے گی یا جیل بھیج دیا جائے گا اور اگر آپ بی جے پی کے ساتھ رہیں گے تو آپ کو 'ہریش چندر' قرار دیا جائے گا۔‘‘

انہوں نے مزید کہا ’’آپ پر کتنے ہی داغ کیوں نہ ہوں، اگر آپ بی جے پی کے ساتھ ہیں تو واشنگ مشین کے اندر صاف ہو جائیں گے۔ آپ سب ملک کے آئین کو بچانے کے لیے لڑ رہے ہیں، اس لیے ہم آپ سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔‘‘

Published: 18 Feb 2023, 12:16 PM IST

افریقہ سے لائے گئے 12 چیتوں کو لے کر ’کونو نیشنل پارک‘ پہنچے ہندوستانی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر

آئی اے ایف کے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر 12 چیتوں کی دوسری کھیپ کو لے کر مدھیہ پردیش کے کونو نیشنل پارک پہنچ گئے ہیں۔یہ چیتے جنوبی افریقہ سے گوالیار کے ایئر فورس اسٹیشن پہنچے اور بعد میں انہیں وہاں سے آئی اے ایف کے ہیلی کاپٹروں میں لے جایا گیا۔

Published: 18 Feb 2023, 12:16 PM IST

جی ایس ٹی کونسل کا اجلاس دہلی کے وگیان بھون میں شروع

جی ایس ٹی کونسل کا 49واں اجلاس دہلی کے وگیان بھون میں شروع ہو گیا ہے۔

Published: 18 Feb 2023, 12:16 PM IST

سی بی آئی نے دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ کو کیا طلب

دہلی کے نائب وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے لیڈر منیش سسودیا نے ٹوئٹ کیا ہے کہ انہیں سی بی آئی نے کل 19 فروری کو اپنے ہیڈکوارٹر میں طلب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ تحقیقات میں تعاون کیا ہے اور ایسا وہ آگے بھی بھی کرتے رہیں گے۔

Published: 18 Feb 2023, 12:16 PM IST

بارڈر-گواسکر ٹرافی: ہندوستان نے لنچ تک 88 رنوں پر گنوائے چار وکٹ، ناتھن لائن کی شاندار گیندبازی 

بارڈر-گواسکر ٹرافی کے دوسرے میچ کے دوسرے دن ہندوستان نے یکے بعد دیگے چار وکٹ کھو دئے ہیں۔ تمام چار کھلاڑیوں کو آسٹریلیائی گیندباز ناتھن لائن نے آؤٹ کیا۔ لنچ تک ٹیم انڈیا کا اسکور 4 وکٹ کے نقصان پر 88 رن تھا اور وہ ابھی آسٹریلیا سے 175 رن پیچھے تھا۔

Published: 18 Feb 2023, 12:16 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 18 Feb 2023, 12:16 PM IST