خبریں

اہم خبریں LIVE: ہماچل پردیش مزید پانی دینے کے لیے تیار، لیکن حکومت ہریانہ دہلی کا پانی روک رہی، آتشی کا الزام

<div class="paragraphs"><p>دہلی حکومت کی وزیر آتشی /&nbsp; تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

دہلی حکومت کی وزیر آتشی /  تصویر: آئی اے این ایس

 

ہماچل پردیش مزید پانی دینے کے لیے تیار، لیکن حکومت ہریانہ دہلی کا پانی روک رہی: آتشی

دہلی حکومت میں وزیر اور عآپ لیڈر آتشی کا کہنا ہے کہ گزشتہ پانچ دنوں سے لگاتار پانی کی مقدار گھٹ رہی ہے۔ اگر 1050 کیوسک پانی ہریانہ کے ذریعہ چھوڑا جا رہا ہے تو کم از کم 1000 کیوسک پانی تو پہنچے گا؟ گزشتہ کچھ دنوں سے پانی کی مقدار کم ہو رہی ہے۔ یکم جون کو 924 کیوسک پانی پہنچا، 2 جون کو محض 848 کیوسک پانی پہنچا۔ اس کنال سے دہلی کے سات پلانٹ میں پانی جاتا ہے۔ اگر یہاں پانی نہیں آئے گا تو پوری دہلی میں ہنگامہ برپا ہو جائے گا۔ سپریم کورٹ پانی کی دقت سلجھانے کی کوشش کر رہا ہے۔ ہماچل پردیش اور پانی دینے کو تیار ہے، لیکن دوسری طرف ہریانہ تو دہلی کے حق کا پانی روک رہی ہے اور چھوڑ نہیں رہی۔

Published: 08 Jun 2024, 9:26 AM IST

کانگریس کی ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں راہل گاندھی کو حزبِ مخالف لیڈر بنانے کا مطالبہ

لوک سبھا انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد آج دہلی میں کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ ہو رہی ہے۔ اس اجلاس میں تمام نو منتخب اراکین پارلیمنٹ شرکت کر رہے ہیں۔ راہل گاندھی، پرینکا گاندھی، سونیا گاندھی اور ملکارجن کھڑگے سی ڈبلیو سی میٹنگ میں شریک ہیں۔ اس موقع پر زیادہ تر ممبران پارلیمنٹ کے ذریعے راہل گاندھی کو اپوزیشن لیڈر کی ذمہ داری دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Published: 08 Jun 2024, 9:26 AM IST

دہلی کے نریلا واقع فیکٹری میں لگی خوفناک آگ، 3 لوگوں کی موت، 6 افراد شدید زخمی

دہلی کے نریلا صنعتی علاقہ میں ایک فیکٹری میں لگی زبردست آگ میں تین لوگوں کی جل کر دردناک موت ہو گئی ہے۔ اس حادثہ میں چھ افراد سنگین طور پر زخمی بھی ہوئے ہیں۔ سنگین طور سے زخمی لوگوں کو قریبی اسپتال میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا ہے۔

Published: 08 Jun 2024, 9:26 AM IST

کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ آج، انتخابی نتائج پر ہوگا تبادلہ خیال

دہلی میں کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کی آج میٹنگ ہوگی۔ اس میٹنگ میں لوک سبھا انتخاب کے نتائج پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور آگے کا لائحہ عمل طے ہوگا۔ ہوٹل اشوک میں ہفتہ کے روز صبح 11 بجے یہ میٹنگ شروع ہوگی۔ میٹنگ میں پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے، سونیا گاندھی، راہل گاندھی، پرینکا گاندھی سمیت دیگر اراکین کی شرکت ہوگی۔

Published: 08 Jun 2024, 9:26 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 08 Jun 2024, 9:26 AM IST