خبریں

اہم خبر: پہلا روزہ منگل کو، رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا

غزہ اور اسرائیلی کے درمیان مسلسل تین دن سے جھڑپ میں گزشتہ شب دوفلسطینی شہریوں کی موت ہوگئي۔یہ اطلاع طبی عملہ نے دی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

پہلا روزہ منگل کو، رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا

ممبئی: جامع مسجد مرکزی ہلال کمیٹی اورسنی جمعیتہ علماء نے ایک پریس ریلیز میں اعلان کیا ہے کہ آج 29 شعبان المعظم 1440ھ مطابق 5 مئی 2019 کو رمضان المبارک کا چاند نہیں ہوا ہے۔ اس لیے یکم رمضان المبارک منگل 7مئی 2019 کو ہوگی۔ جامع مسجد کے مفتی اشفاق قاضی اور ہانڈی والی مسجد کے امام وخطیب مولانا اعجاز کشمیری نے بڑی مسجد سے چاند نہیں ہونے کی تصدیق کی ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں کسی بھی جگہ چاند نہیں ہوا ہے، لکھنو سے موصولہ خبر کے مطابق مرکزی چاند کمیٹی فرنگی محل کے صدر، امام عیدگاہ لکھنو مولانا خالد رشید فرنگی محلی قاضی شہر نے اعلان کیا ہے کہ آج 29 شعبان المعظم 1440ھ مطابق 5 مئی 2019 کو رمضان المبارک کا چاند نہیں ہوا ہے۔ پہلا روزہ منگل کو ہوگا، حیدرآباد، بنگلور، کولکاتا ،احمدآباد، پونے، مالیگاؤں، ناگپور، پٹنہ اور دہلی سے بھی چاند نہیں ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

Published: 05 May 2019, 4:10 PM IST

غزہ پٹی سے داغے گئے 430 راکٹ: اسرائیلی فوج

یروشلم: اسرائیلی ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) نے اتوار کو کہا ہے کہ غزہ پٹی کی جانب سے اسرائیلی سرحد ی علاقے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران داغے گئے راکٹوں کی تعداد بڑھ کر 430 ہوگئی ہے۔

آئی ڈی ایف نے ٹوئٹ کیا کہ ’’24 گھنٹوں کے دوران غزہ سے اسرائیلی شہریوں پر 430 راکٹ داغے جاچکے ہیں۔‘‘

اسرائیلی فوج نے سنیچر کو کہا کہ غزہ پٹی سے درجنوں راکٹ داغے گئے جس کےبعد علاقے میں تناؤ میں اضافہ ہوگیا ہے۔ آئی ڈی ایف نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے حماس اور دیگر تنظیموں کے ٹھکانوں پر حملے کیے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے حماس کے افسران اور خفیہ محکمہ کی ایک عمارت کو نشانہ بنا کر بھی حملے کیے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ غزہ پٹی کی جانب سے کیے گئے ہوائی حملوں میں فلسطینی اسلامک جہاد تنظیم کے کم سے کم دو جنگجو مارے گئے۔

غزہ کے وزارت صحت بتایا کہ اسرائیلی فوج کے حملے میں خواتین اور بچوں سمیت کل آٹھ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

بی بی سی کے مطابق فلسطینی جنگجوؤں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 450 سے زیادہ راکٹ اسرائیلی علاقوں پر داغے جن میں سے بیشتر کو بیچ میں روک لیا گیا۔ ان راکٹ حملوں میں تین اسرائیلی شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ اس دوران اسرائیل نے غزہ پٹی میں 220 نشانوں پر حملے کیے ہیں اور بڑے پیمانے پر مزید جنگی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔

Published: 05 May 2019, 4:10 PM IST

اسرائیل اور غزہ کی جھڑپ میں دو فلسطینی اور ایک اسرائیلی شہری کی موت

غزہ / یروشلم: غزہ اور اسرائیلی کے درمیان مسلسل تین دن سے جھڑپ میں گزشتہ شب دوفلسطینی شہریوں کی موت ہوگئي۔یہ اطلاع طبی عملہ نے دی ہے۔

غزہ کے محکمہ صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے ایک بیان میں بتایا کہ دیر رات گئے سینٹرل غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں محمود عیسی (29) اور فازی بوادی (24) کی موت ہوگئی، جس سے حالیہ جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔ حماس اور اور تحریک اسلامی جہاد کی عسکری چوکیوں اور دیگر تنصیبات پر اسرائیل کے فضائی حملے میں 47 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

دریں اثناء، اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ غزہ سے داغے گئے راکٹ کی زد میں آنے سے جنوبی اسرائیلی کے آشکلان علاقے میں واقع ایک گھر تباہ ہوگيا، جس میں ایک اسرائیلی باشندے کی موت ہوگئی ہے۔

غزہ سے مسلسل داغے جانے والے راکٹوں سے اب تک 18 اسرائیلی باشندے زخمی ہوئے ہیں۔ فلسطینی جنگجو دھڑوں نے غزہ سے اسرائیل کی جانب تقریبا 300 راکٹ داغے ہيں، جن میں سے 70 فیصد کو آئرن ڈوم سسٹم کے ذریعہ روکا گیا ہے۔ اس سے پہلے ہفتے کو اسرائیلی دفاعی افواج نے اعلان کیا تھا کہ غزہ پٹی میں حماس اور تحریک اسلامی جہاد کے 60 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

Published: 05 May 2019, 4:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 05 May 2019, 4:10 PM IST