سنگاپور: نیپال کے پہاڑ انا پورنا پر دو دن تک پھنسے رہنے کے بعد بچاو عملے کے ذریعے بچائے گئے کوہ پیما ملائیشیا کے ڈاکٹر چن وي کن کی علاج کے دوران موت ہو گئی ہے۔
سنگاپور کے باشندے ملائیشیا کے ڈاکٹر کن دو دنوں تک صفر سے کم درجہ حرارت میں نیپال کے انا پورنا پہاڑ پر پھنسے رہے تھے۔ کوہ پیما کن 8100 میٹر کی اونچائی والے پہاڑ کے سب سے اوپر گزشتہ منگل پہنچے تھے، ان کے ساتھ 32 اور کوہ پیما موجود تھے۔ لیکن 48 سالہ کن باقی ساتھیوں کے ساتھ سب سے نزدیک والے بیس کیمپ نہیں پہنچ سکے تھے۔
اگرچہ کن کے شیرپا نیما شیئرنگ محفوظ ہیں جنہوں نے اپنا آکسیجن سلنڈر ڈاکٹر کن کے حوالے کر دیا تھا۔ نیما کیمپ -4 پہنچ گئے تھے جس سے ان کی جان بچائی جا سکی تھی۔ سنگاپور کے ینجی ٹینگ فونگ جنرل اسپتال میں ڈاکٹر کن تجربہ کار کوہ پیما تھے۔ گزشتہ جمعہ کو ریسکیو ٹیم کے ہیلی کاپٹر نے 7500 کلو میٹر کی اونچائی سے انہیں بچا کر کٹھمنڈو کے میڈيسٹي اسپتال میں داخل کرایا تھا جہاں ان کی حالت سنگین بنی ہوئی تھی۔ انہیں اس کے بعد بہتر علاج کے لیے سنگاپور کے قومی يونیورسٹي اسپتال میں لے جایا گیا۔ ماؤنٹ انا پورنا دنیا کا 10 واں سب سے بلند پہاڑ ہے، لیکن اس پر کوہ پیماؤں کی موت کی سطح ماؤنٹ ایورسٹ سے زیادہ ہے۔
Published: 03 May 2019, 2:10 PM IST
پل خمری (افغانستان): شمالی افغانستان کے بغلان صوبہ میں جمعہ کو برکا ضلع میں کم از کم 30 طالبان ہلاک ہوگئے۔ یہ اطلاع صوبائی حکومت کے ترجمان محمود حق مال نے دی۔
سرکاری ترجمان کے مطابق طالبان کے ایک گروپ نے برکا ضلع میں رات ایک بجے متعدد جہتوں سے حملہ کیا جس کے بعد سلامتی فورس نے جوابی فائرنگ کی جس میں 30 طالبان ہلاک اور 10 دیگر زخمی ہوگئے۔
سرکاری ترجمان نے مزید کہا کہ ان حملوں میں ایک درج سے زیادہ سیکورٹی فورسیز ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ دریں اثنا صوبائی کونسل کے ممبر بسم اللہ آتش نے سات سلامتی فورسز کے ہلاک اور چار کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ طالبان کی جانب سے اس سلسلے میں کوئی بیان جاری نہیں ہوا ہے۔
Published: 03 May 2019, 2:10 PM IST
غزنی: افغان فوج کی جانب سے شروع کئے گئے طالبان کے خلاف ملک کے شمالی غزنی صوبہ میں غزنی شہر کے باہر آپریشن کے دوران 12 طالبان ہلاک ہوگئے۔ یہ اطلاع سرکاری ترجمان عارف نوری نے جمعہ کو دی۔
یہ آپریشن جمعرات کو دوپہر میں مختلف گاؤں میں شروع کئے گئے تھے جس میں 12 طالبان ہلاک ہوگئے۔ اس سلسلے میں طالبان کی جانب سےاب تک کوئی بیان جارہی نہیں کیا گیا ہے۔
Published: 03 May 2019, 2:10 PM IST
وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے ٹی ایم سی کے ارکان اسمبلی سے رابطہ والے بیان کے بعد بی جے پی کی طرف سے دوسرا بڑا بیان منظر عام پر آیا ہے۔ مودی کے وزیر اور بی جے پی کے رکن اسمبلی وجے گوئل نے کہا ہے کہ 14 ارکان اسمبلی عام آدمی پارٹی چھوڑنے کے خواہاں ہیں۔ ایسے میں سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا اب بی جے پی دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت گرانے کی سازش رچ رہی ہے؟
وہیں دہلی حکومت میں نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا پہلے ہی بی جے پی پر ارکان اسمبلی کی خرید و فروخت کرنے کی کوشش کا الزام عائد کر چکے ہیں۔
Published: 03 May 2019, 2:10 PM IST
حیدرآباد: تلنگانہ ہائی کورٹ کے بننے کے بعد پہلی خاتون جج خدمات کا آغاز کریں گی۔ جسٹس جی سری دیوی 16 مئی یا اس سے پہلے اپنی ذمہ داری سنبھالیں گی۔ سری دیوی کا تعلق آندھراپردیش کے ضلع وجیانگرم سے ہے اور وہ فی الحال الہ آباد ہائی کورٹ میں اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں۔
مرکز نے گزشتہ روز ان کا تبادلہ تلنگانہ ہائی کورٹ کر دیا۔ سپریم کورٹ کی کالیجیم نے حیدرآباد تبادلہ کرنے ان کی درخواست کو منظوری دے دی تھی اور مرکز سے اس سلسلہ میں سفارش کی تھی۔
Published: 03 May 2019, 2:10 PM IST
اسلام آباد: پاکستان نے دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے سرغنہ مسعود اظہر کو اقوام متحدہ کی جانب سے ’بین الاقوامی دہشت گرد‘ قرار دئے جانے کے بعد اس کے غیر ملکی سفرکرنے پر پابندی لگادی ہے اور اس کی جائیداد کو سیل کرنے کا حکم دیا ہے۔
Published: 03 May 2019, 2:10 PM IST
جمعہ کو میڈیا میں آئی رپورٹوں کے مطابق مسعود کے ہتھیار اور گولا بارود کی خرید فروخت کرنے پر بھی پابندی لگادی گئی ہے۔ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی اسلامک اسٹیٹ اور القاعدہ پر تشکیل کمیٹی نے بدھ کو القاعدہ سے تعلق ہونے کی وجہ سے مسعود کو ’بین الاقوامی دہشت گرد‘ قرار دے دیاتھا۔مسعود کے خلاف اقوام متحدہ کے اس قدم کو ہندوستان کی سفارت کی جیت مانا جارہا ہے۔
Published: 03 May 2019, 2:10 PM IST
جموں و کشمیر کے پلوامہ میں دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے فدائین حملے میں سینٹرل ریزرو فورس(سی آر پی ایف)کے 40سے زیادہ جوان شہید ہوگئےتھے۔اس سلسلے میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان فوجی تنازعہ کافی بڑھ گیا تھا اور ہندوستانی فضائیہ نے دہشت گردوں کے خلاف پاکستان کے بالاکوٹ میں فضائی حملے بھی کئے تھے۔
Published: 03 May 2019, 2:10 PM IST
پاکستان کے وزارت خارجہ نے بدھ کو جاری ایک نوٹیفکیشن میں کہا تھا،’’وفاقی حکومت مسعود اظہر کے خلاف پاس تجویز 2368 (2017) کو پوری طرح نافذ کرنے کا حکم جاری کرتی ہے۔‘‘ نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے افسروں کو اظہر کے خلاف لگائی گئی پابندیوں کو مناسب انداز میں نافذ کرنے کا حکم دیا ہے۔
امریکہ ،برطانیہ اور فرانس کی جانب سے اظہر کو بلیک لسٹ کرنے کی تجویز پر چین کی جانب سے لگائے گئے ویٹو کو ہٹانے کے بعد اقوام متحدہ نے اسے(اظہرکو)’بین الاقوامی دہشت گرد‘ قرار دیا ہے۔ پلوامہ حملے کے فوراً بعد امریکہ،برطانیہ اور فرانس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی 1267القاعدہ پابندی کمیٹی کے سامنے اظہر کو بین الاقوامی دہشت گرد قرار دئے جانے کےلئے فروری میں تجویز پیش کی تھی۔
Published: 03 May 2019, 2:10 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 03 May 2019, 2:10 PM IST