سہارنپور: اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں آگ لگنے سے الگ الگ مقامات پر آتشزدگی کے واقعات میں تقریباً 100 بیگہے گیہوں کی فصل جل کر خاک ہوگئی۔
سرکاری ذرائع نے اتوار کوبتایا کہ رامپور منی ہارن علاقے، چلکانا، گاگل ہیڑی اور لکھنوتی علاقے میں آتشزدگی کی مختلف واقعات میں 100 بیگھہے سے زیادہ فصل جل کر خاک ہوگئی۔ آگ زنی کا سب سے بڑا حادثہ جن دھیڑا سمس پور میں ہوئی جہاں کسان مانگے رام، میہکار سنگھ اور کشن پا ل کے کھیت میں سنیچر کی شام اچانک آگ لگ گئی اس واقعہ میں کشن پال کی 10 بیگھہے کھڑی فصل جل کر راکھ ہوگئی۔ سبھی متاثرہ کسانوں نے انتظامیہ سے معاوضے کا مطالبہ کیا ہے۔
Published: 28 Apr 2019, 12:10 PM IST
ماسکو: ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اتوار کو کہا کہ امریکہ کی جانب سے پابندیوں میں اضافہ کی وجہ سے ایران کے پاس کئی متبادل ہیں جن میں جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ (این پی ٹی) معاہدہ بھی ہے جن سے وہ ممکنہ طور سے نکلنے پر غور کر رہا ہے۔
جواد ظریف نے ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ ’’ایران کے پاس متعدد آپشن ہیں اور حکومت ان کا جائزہ لے رہی ہے اور وہ مزید کارروائی کرنے پر غور کر رہی ہے ان میں سے ایک جوہری عدم پھیلاؤ معاہدے (این پی ٹی) سے نکلنا بھی ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے گزشتہ مئی کو ایران کے ساتھ جامع نیوکلیائی معاہدے (جے سی پی او اے) 2015 سے نکلنے کا اعلان کیا تھا۔ ان معاہدے کی وجہ سے ایران پر سے جو پابندیاں اٹھائی گئیں تھیں دوبارہ ان پابندیوں کو ایرا ن پر عائد کردی گئیں ہیں۔
پیر کے دن امریکی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ ایران سے تیل درآمد کرنے والے آٹھ ممالک کو جو چھوٹ دی گئی تھی اس کی مدت یکم مئی کو ختم ہو رہی ہے اب دوبارہ انہیں چھوٹ نہیں دی جائے گی۔ ان اقدامات کا مقصد یہ ہے کہ واشنگٹن چاہتا ہے کہ تمام ممالک ایران سے تیل کی درآمد نہ کریں جس کی وجہ سے ایران کی تیل کی درآمد صفر تک پہنچ جائے۔ جس کی وجہ سے ایرانی معیشت کو نمایاں طور سے نقصان پہنچے۔
Published: 28 Apr 2019, 12:10 PM IST
جکارتہ: انڈونیشا کی راجدھانی جکارتہ اور بنکلولو صوبہ کے مغربی حصے میں تودہ گرنے سے 12 لوگوں کی موت ہوگئی اور دیگر آٹھ لاپتہ ہوگئے ۔ اس کی وجہ سے 15 ہزار لوگوں کو گھر چھوڑ کر دیگر مقامات پر پناہ لینے پر مجبور ہونا پڑا۔
نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی کے ترجمان سوتوپو پوروو نگروہو نے بتایا کہ مرنے والے دس لوگوں اور سبھی لاپتہ شخص کا تعلق اسی صوبہ سے ۔ ترجمان نے بتایا کہ جکارتہ میں سیلاب کی وجہ سے معاشی سرگرمیاں متاثر نہیں ہوئی ہیں۔ سوتوپو نے کہا کہ جمعہ سے اس صوبہ کے لوگوں کو سیلاب اور تودہ گرنے کی مار جھیلنی پڑ رہی ہے۔ اتوار تک زیادہ تر مقامات میں پانی گھٹنا شروع ہوگیا ہے لیکن صوبہ کے زیادہ تر رہائشی علاقے سیلاب کےپانی میں ڈوبےہوئے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ اس قدرتی آفت سے 184 گھروں، چار اسکولی عمارتوں، سڑکوں، پلوں اور واٹر چینلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ ان حادثوں میں دو افراد سنگین طور سے زخمی ہوئے ہیں اور دیگر دو افراد کو معمولی چوٹیں آئیں ہیں۔ واضح رہے کہ انڈونیشا میں زبردست بارش کی وجہ سے سیلاب اور تودہ گرنےکےواقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
Published: 28 Apr 2019, 12:10 PM IST
شملہ: ہماچل پردیش کے شملہ میں کل مبینہ طور سے دھمکیاں ملنے کے بعد منتظموںنے وجے تندولکرکے مشہور ناٹک ’جاتی ہی پوچھو سادھو کی‘کا نام تبدلیل کردیا گیا۔ منتظموں کو دھمکی ملی تھی کہ ناٹک کا نام سادھوؤں کے مناسبت سے صحیح نہیں لگ رہاہے۔ ایسے میں نام تبدیل نہیں کئےگئے تو پیش نہیں ہونےد یا جائے گا۔
شملہ کے قدیم گیٹی آڈی ٹوریم میں ایک روزہ نائٹ تقریب کے منتظم کے دوران منڈی کے ہماچل پردیش ثقافتی ادارے نائٹ رنگ منڈل اس مشہور ناٹک کو سجا دحسین کی ہدایت میں پیش کررہا تھا۔ انسٹی ٹیوٹ کے عہدیداروں نے بتایا کہ انہیں فون پر دھمکی دی گئی جس کےبعد ناٹک کو ’جاتی نہ پوچھو سادھو کی‘ موضوع سے پیش کیا گیا۔
Published: 28 Apr 2019, 12:10 PM IST
جگدل پور: چھتیس گڑھ کے ضلع بیجاپور میں نکسلی حملے میں ضلع پولیس فورس کے دو جوان شہید ہو گئے۔ وہیں جھڑپ میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک مقامی شخص بھی زخمی ہو گیا تھا جس کی آج علاج کے دوران موت ہو گئی۔
پولس ذرائع کے مطابق چھتیس گڑھ تلنگانہ سرحد پر واقع تونگا گڈا کیمپ کے جوان گزشتہ دیر شام کسی ضروری کام سے کیمپ سے باہر نکلے ہوئے تھے، تبھی گھات لگائے نکسلیوں کی اسمال ایكسم ٹیم نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ میں دو جوان زخمی ہو گئے تھے، جن کا بعد نکسلیوں نے گلا ریت کر قتل کر دیا۔
نکسلی فائرنگ میں ڈي آر جی کے دو جوان کانسٹیبل اروند منجھی ساکن جشپور اور اسسٹنٹ کا نسٹیبل سکھو هپكا ساکن گمڈا ضلع بیجاپور شہید ہو گئے۔ وہیں، فائرنگ کے تبادلے میں زخمی شہری كواسي ايتا کو علاج کے لئے آندھرا پردیش کے بھدراچلم لے پہنچایا گیا، جہاں علاج کے دوران اس نے دم توڑدیا ۔ آج صبح بیجاپور ضلع ہیڈکوارٹر میں شہید جوانوں کے جسدخاکی پر گلہائے عقیدت پیش کر نے کے بعد، آبائی گاؤں کے لئے روانہ کیا گیا۔
Published: 28 Apr 2019, 12:10 PM IST
آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے نرمل، عادل آباد، کومرم بھیم آصف آباد، منچریال، نظام آباد، کاماریڈی، پداپلی، جگتیال، کریم نگر، راجناسرسلہ، جئے شنکر بھوپال پلی، بھدرادری کوتہ گوڑم، کھمم میں گرمی کی لہر کی برقراری رہنے کا امکان ہے۔
اپنے بلیٹن میں محکمہ موسمیات نے کہا ہے 29 اور 30 اپریل کو ساحلی آندھر اپردیش کے تمام اضلاع کے بعض مقامات پر 40 تا 50 کیلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چلیں گی جبکہ 30 اپریل کو رائل سیما کے اننت پور، کرنول، کڑپہ اور پرکاشم میں بھی ایسی ہی صورتحال رہے گی۔
آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے بعض مقامات اورآئندہ پانچ دنوں کے دوران ساحلی آندھراپردیش اور 30 اپریل کو رائل سیما کے بعض مقامات پر ہلکی تا اوسط یا پھر گرج وچمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے اضلاع عادل آباد، نظام آباد کے علاوہ ساحلی آندھراپردیش اور رائل سیما میں شدید گرمی کی لہر دیکھی گئی جبکہ تلنگانہ میں موسم خشک رہا۔
تلنگانہ میں اعظم ترین درجہ حرارت 45.3 ڈگری ضلع عادل آباد میں درج کیا گیا۔ حیدرآباد میں اعظم ترین اور اقل ترین درجہ حرارت تقریبا بالترتیب 41 اور 27 ڈگری سلسیس درج کیا گیا۔
Published: 28 Apr 2019, 12:10 PM IST
مرینا: مدھیہ پردیش کی مرینا ضلع پولس نے اے ٹی ایم کارڈ بدل ٹھگی کرنے والے ایک گروہ کا پردہ فاش کیا ہے۔ گرفتار شدہ افراد کے قبضے سے تقریباً دو درجن اے ٹی ایم کارڈ، پستول، ایک بارہ بور کی بندوق اور کارتوس برآمد کیے گئے ہیں۔ ملزم رقم نہ نکال پانے والے لوگوں کے اے ٹی ایم کارڈ بدل ان کے اکاؤنٹ سے موٹی رقم نکال لیتے تھے۔
Published: 28 Apr 2019, 12:10 PM IST
پولس ذرائع نے آج بتایا کہ اطلاع ملی تھی کہ کچھ مسلح بدمعاش مرینا کے اگرسین پارک کے نزدیک ایک گاڑی میں بیٹھ کر کسی سنگین واردات کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ پولس نے ایک منصوبہ بند طریقے سے محاصرہ کر کے انکور جاٹ، كیلاس ٹھاکر، محمد رضوان، سندیپ گوجر اور ارون کو گرفتار کر لیا۔ گاڑی کی تلاشی کے دوران تقریباً دو درجن اے ٹی ایم کارڈ، ایک پستول اور ایک بارہ بور کی بندوق کے ساتھ اور کچھ کارتوس بھی برآمد کیے گئے۔
Published: 28 Apr 2019, 12:10 PM IST
جائے وقوعہ سے ایک ملزم ارون پولس کو چکما دے کر فرار ہو گیا ہے۔ ملزمان نے تفتیش میں پولس کی بتایا کہ وہ تمام دہلی اور اتر پردیش کے رہنے والے ہیں۔ ملزمان نے پولس کے سامنے اعتراف کیا کہ وہ شہروں میں اے ٹی ایم بوتھ کے پاس جا کر ان لوگوں پر نگاہ رکھتے تھے جو اے ٹی ایم سے رقم نہیں نکال پاتے تھے، پھر ان کے ساتھی اس کا پیسہ نکالنے کے نام پر ان کا پاس ورڈ پوچھ کر کارڈ کو تبدیل کرتے تھے اور بعد میں اس کا سارا پیسہ نکال لیتے تھے۔ ٹھگ گروہ نے ایسی کئی ٹھگی کی وارداتو ں کو انجام دینا قبول کیا ہے۔ پولس نے چاروں ملزمان کے خلاف مدھیہ پردیش ڈکیتی ایکٹ اور آرمس ایکٹ کے تحت معاملہ درج کیا ہے۔ پولس ابھی ان سے سخت پوچھ گچھ کر رہی ہے۔
Published: 28 Apr 2019, 12:10 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 28 Apr 2019, 12:10 PM IST