خبریں

اہم خَبر: ہندوستانی عالمی امن کونسل نے کی سری لنکا میں اجتماعی قتل کی پرزور مذمت

سری لنکا میں ہوئے دھماکوں میں3 ہندوستانی بھی شامل تھے جن کے نام لوکاشنی، نارائن چندرشیکھر اور رمیش ہیں اور مزید تفصیلات معلوم کی جا رہی ہیں۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

ہندستانی عالمی امن کونسل نے سری لنکا میں اجتماعی قتل کی مذمت کی

نئی دہلی: ہندستانی عالمی امن کونسل نے نئی دہلی میں ہنگامی میٹنگ کرکے کل سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر ہوئے بم دھماکوں میں بڑی تعداد میں لوگوں کے مارے جانے اور زخمی ہونے کی مذمت کی جن میں کچھ ہندستانی بھی شامل ہیں۔ہندستان کی ناوابستہ تحریک نے سری لنکا میں ہوئے اجتماعی قتل کی مذمت کرنے کے لئے ہندستانی قیادت سے ناوابستہ ممالک کی نئی دہلی میں ہنگامی میٹنگ بلانے کی اپیل کی۔

ہندستانی عالمی امن کونسل کے ایکزکیوٹیو چیرمین پروفیسر بھیم سنگھ نے ہندستانی وزیراعظم سے عالمی سطح کی میٹنگ بلانے میں پہل کرنے کی اپیل تاکہ انسانیت کے دشمن عالمی امن کے لئے خطرہ نہ بن سکیں۔ اس وقت اسٹیٹ لیگل ایڈ کمیٹی کے چیرمین پروفیسر بھیم سنگھ کو 1974میں سری لنکا کی اس وقت کی وزیراعظم سری ماو بندرانائکے کی دعوت پر سری لنکا جانے کا موقع ملا تھا جہاں انہوں نے جیلوں میں بند سری لنکائی نوجوانوں سے بات چیت کی تھی ۔ انہوں نے کئی غصائے سری لنکائی نوجوانوں سے بات چیت کرکے وزیراعظم کو مشورہ دیا تھا کہ انہیں کیا کرنا چاہئے اور اس وقت کی وزیراعظم نے سری لنکا میں ’یوتھ موومنٹ‘ کے تعلق سے ان کے چند مشوروں کو قبول بھی کیا تھا۔ پروفیسر بھیم سنگھ اس وقت انڈین یوتھ کانگریس کے سکریٹری جنرل بھی تھے جس کے سربراہ آنجہانی پی آ ر داس منشی تھے۔

Published: 22 Apr 2019, 10:57 AM IST

سری لنکا: کولمبو میں چرچ کے پاس ایک اور بم دھماکہ

سری لنکا کی راجدھانی کولمبو میں چرچ کے پاس ایک اور بم دھماکہ کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق بم ناکارہ بنانے والا دستہ ایک بم کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہا تھا جب یہ دھماکہ ہوا۔

Published: 22 Apr 2019, 10:57 AM IST

چھتیس گڑھ: رائے پور کے جوٹ مل میں لگی آگ سے زبردست مالی نقصان

رائے پور: چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور کی آج ایک جوٹ مل میں شدید آگ لگ گئی ،جسے بجھانے میں فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیاں لگی ہیں۔ فائر بریگیڈ عملے نے بتایا کہ صبح بھنپوری کے صنعتی علاقے میں واقع میں ایک جوٹ مل میں آ گ لگنے کی اطلاع ملی جس کے بعد ایک گاڑی بھیجی گئی۔آگ نے شدید شکل اختیار کرلی،جس کے پیش نظر کئی گاڑیوں کو اور بلایا گیا۔تقریباً تین گھنٹے کی کوشش کے باوجود آگ پر پوری طرح سے قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مل کے اندر آگ کی وجہ زیادہ درجہ حرارت ہونے سے اس پر قابو کرنے پر مشکل ہورہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ آگ سے مل کو بھاری نقصان پہنچاہے،لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

Published: 22 Apr 2019, 10:57 AM IST

حیدرآباد: شیشوں کے گودام میں زبردست آتشزدگی

حیدرآباد: شہر حیدرآباد کے سوماجی گوڑہ علاقہ میں شیشوں کے گودام میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔کل رات دیر گئے پیش آئے اس واقعہ میں بڑے پیمانہ پر آگ کے شعلے اور کثیف دھواں دیکھا گیا۔ اطلاع پر فائر بریگیڈ کے اہل کار وہاں پہنچے اور کافی جدوجہد کے بعد آگ پرقابو پایا۔عہدیداروں نے کہاکہ ابتدائی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ شارٹ سرکٹ آگ لگنے کی وجہ ہے۔اس واقعہ کے ساتھ ہی عوام میں سنسنی پھیل گئی ۔کسی بھی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی البتہ بڑے پیمانہ پرمالی نقصان ضرور ہواہے۔

Published: 22 Apr 2019, 10:57 AM IST

سری لنکا: پیر کی نصف رات سے قومی ایمرجنسی کا اعلان

سری لنکا میں ہوئے سلسلہ وار بم دھماکوں کے پیش نظر صدر میتری پالہ سری سینا نے پیر کی نصف شب سے قومی ایمرجنسی کا اعلان کر دیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اتوار کے روز ایسٹر کے موقع پر سری لنکا میں مختلف مقامات پر ہوئے 8 بم دھماکوں میں تقریباً 300 لوگ ہلاک اور 500 زخمی ہوئے ہیں اور پوری دنیا اس واقعہ سے غمزدہ ہے۔

Published: 22 Apr 2019, 10:57 AM IST

کولمبیا میں زمینی تودے گرنے سے 14 لوگوں کی موت

بوگوتا: جنوب۔مغربی کولمبیا میں زمینی تودے گرنے سے تقریباً 14 لوگوں کی موت اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے۔ قومی ڈیزاسٹر منیجمنٹ یونٹ (یو این جی آر ڈی) نے اس بات کی اطلاع دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق روساس کے دیہی علاقہ میں شدید بارش کی وجہ سے تودے گرے۔ حکام کے مطابق حادثہ میں زخمی پانچ لوگوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور دیگر لوگوں کی تلاش کے لئے بچاؤ مہم شروع کردی گئی ہے۔

تودے گر نے کی وجہ سے کاوکا کونرینو سے جوڑنے والی پین امریکن قومی شاہراہ کٹ گئی ہے۔

Published: 22 Apr 2019, 10:57 AM IST

اعتماد بڑھے تو روس جاپان کسی بھی مسئلہ کو حل کرسکتے ہیں… مورگولوف

ٹوکیو: روس کے نائب وزیر خارجہ ایگور مورگولوف نے ٹوکیو میں پیر کو کہا کہ روس اورجاپان کے مابین اگر اعتماد بڑھے اور سیاست نہیں کی جائے تو دونوں ملک اپنے دو طرفہ تعلقات میں بہتری لاسکتے ہیں۔

مورگولوف روس۔جاپان کے مابین متنازعہ کریل جزیرہ پر مشترکہ اقتصادی سرگرمیوں کے پا نچویں راؤنڈ کی میٹنگ کے لئے یہاں آئے ہوئے ہیں۔

مورگولوف نے کہا کہ ہم یقینی طورپر چیلنجوں کا سامنا کر رہے ہیں لیکن ہمیں اعلی سطح پر مقرر کی گئیں ترجیحات کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے جیسے کہ کثیر جہتی عملی تعاون کو بڑھانا اور دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو اعتماد کے ساتھ نئی سطح پر مضبوط کرنا۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم کچھ معاملات پر سیاست نہیں کریں اور پوری طرح سے موجودہ حقیقت کو دھیان میں رکھیں تو مجھے یقین ہے کہ ہم کسی بھی چیلنجنگ معاملہ کو حل کرنے کے اہل ہوں گے اور اس کے عملی نتائج حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔

Published: 22 Apr 2019, 10:57 AM IST

لیبیا: تصادم میں مرنے والوں کی تعداد 227 پہنچی

طرابلس: اقوام متحدہ حمایت یافتہ لیبیائی حکومت اور مشرقی فوج کے مابین لیبیا کی راجدھانی طرابلس میں ہوئے تصادم میں تقریباً 227 لوگوں کی موت ہوگئی اور 1128 لوگ زخمی ہوگئے۔ اس کی اطلاع عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او) نے اتوار کو دی ہے۔

ڈبلیو ایچ او نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ اس تصادم میں 227 لوگوں کی موت ہوگئی اور 1128 زخمی ہوگئے جبکہ 30000 سے زیادہ لوگ بے گھر ہوگئے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او اور اس کی معاون تنظیم یہ یقینی بنانے میں مصروف ہیں کہ جو لوگ اپنے گھر سے بے گھر ہوئے ہیں انہیں صحت خدمات فراہم کی جاسکیں۔

خلیفہ حفتر کی قیادت والی مشرقی فوج نے اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ حکومت سے طرابلس پر حق چھیننے کے لئے اپریل مہینے سے فوجی مہم شروع کی ہے۔

خیال رہے کہ لیبیا 2011 میں سابق لیڈر معمرقذافی کا اقتدار ختم ہونے کے بعد سے ہی عدم تحفظ اور افراتفری کے مابین ایک جمہوری تبدیلی لانے کے لئے جدوجہد کررہا ہے۔

Published: 22 Apr 2019, 10:57 AM IST

سری لنکا سیریل بم دھماکوں میں مرنے والوں کی تعداد 290، 24 ملزم گرفتار

سری لنکا میں ہوئے سیریل بم دھماکوں میں مرنے والوں کی تعداد 290 ہو گئی ہے، سینکڑوں زخمیوں کا اسپتال میں علاج جاری ہے، زخمیوں میں بہت سے لوگوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے، مرنے والوں کی تعداد ابھی اور بڑھ سکتی ہے۔ وہیں دھماکوں کے الزام میں 24 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

وضح رہے گزشتہ روز سری لنکا میں سیریل بم دھماکے ہوئے تھے ان میں خبروں کے مطابق 3 ہندوستانی بھی تھے جن کے نام لوکاشنی، نارائن چندرشیکھر اور رمیش ہیں۔ مزید تفصیلات معلوم کی جا رہی ہیں اور ضرورت پڑنے پر سری لنکا کو میڈیکل ٹیم سمیت امداد کی پیش کش بھی کی ہے۔

ہندوستان نے وحشیانہ دہشت گردی کے واقعات کے مجرموں اور انہیں مدد فراہم کرنے والوں کو جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔ مصیبت کی اس گھڑی میں ہندوستان سری لنکائی عوام اور حکومت کے ساتھ ہے۔

Published: 22 Apr 2019, 10:57 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 22 Apr 2019, 10:57 AM IST