منوہر پاریکر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نے انہیں جدید گوا کا معمار قرار دیا۔ وزیر اعظم نے کہا، ’’پاریکر ایک بے مثال رہنما، حقیقی قوم پرست اور غیر معمولی حکمراں تھے۔ ان کی خدمات کو نسلیں یاد رکھیں گی۔‘‘
Published: 17 Mar 2019, 11:09 AM IST
سری نگر: جموں وکشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک اور سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی نے گوا کے وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر منوہر پاریکر کے انتقال پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔
Published: 17 Mar 2019, 11:09 AM IST
گورنر کے سرکاری ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا گیا 'گورنر ستیہ پال ملک نے شری منوہر پاریکر کی بے وقت موت پر صدمے کا اظہار کیا ہے۔ گورنر نے گوا کے وزیر اعلیٰ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں ایک قابل منتظم قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شری پاریکر کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی'۔
Published: 17 Mar 2019, 11:09 AM IST
عمر عبداللہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا 'منوہر پاریکر صاحب کے کنبے، دوستوں اور ساتھیوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں۔ ان کی بے وقت موت سے ایک ایسا خلا پیدا ہوگیا جس کو پُر کرنا مشکل ہے۔ ان کے روح کی شانتی کے لئے دعا گو ہوں'۔
Published: 17 Mar 2019, 11:09 AM IST
محبوبہ مفتی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا 'شری منوہر پاریکر کی موت کے بارے میں جان کر بہت دکھ ہوا۔ وہ ایک حقیقی فائٹر تھے جنہوں نے کینسر میں مبتلا رہنے کے باوجود اپنے لوگوں کی بہبودی کے لئے انتھک کام کیا۔ ان کے چاہنے والوں اور کنبے کی خدمت میں تعزیت پیش کرتی ہوں'۔
(یو این آئی)
Published: 17 Mar 2019, 11:09 AM IST
گوا کے وزیر اعلیٰ منوہر پاریکر کا انتقال ہو گیا ہے، اس کی سب سے پہلے اطلاع صدر جمہوریہ کے دفتر کی طرف سے کئے گئے ایک ٹوئٹ سے موصول ہوئی۔ ان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرنے والوں کا تانتا لگا ہوا ہے۔ کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے منوہر پاریکر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ پاریکر جی نے ایک سال سے زیادہ وقت تک بیماری کا بہادری سے سامنا کیا۔
Published: 17 Mar 2019, 11:09 AM IST
طویل علالت کے بعد اتوار کی شام گوا کے وزیر اعلیٰ منوہر پاریکر کا انتقال ہوا گیا، وہ 63 سال کے تھے اور کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔ گزشتہ کچھ دنوں سے ان کی بیماری کافی بڑھ گئی تھی۔ اس کے بعد انہیں گوا میڈیکل کالف میں داخل کرایا گیا تھا۔ ڈاکٹروں نے ان کی حالت میں بہتری لانے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن ان کی حالت گرتی ہی چلی گئی۔
سیاست، سنیما، کھیل اور ادب کی دنیا سے وابستہ ہستیوں نے ان کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ گوا کے وزیر اعلیٰ منوہر پاریکر ہندوستان کے وزیر دفاع رہ چکے تھے۔
Published: 17 Mar 2019, 11:09 AM IST
پنجی: گوا کے وزیر اعلی منوہر پاریکر کی حالت بے حد نازک ہو گئی ہے۔ وزیر اعلی کے دفتر نے آج دوپہر بعد یہ اطلاع دی۔ وزیر اعلی کے دفتر نے ایک ٹویٹ کر کے کہا کہ"وزیر اعلی منوہر پاریکر کی حالت بے حد نازک ہے اور ڈاکٹر اپنی طرف سے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں"۔
واضح ر ہے کہ پاریکر پنکریازکینسر کے آخری مرحلے سے دو چار ہیں اور گزشتہ سال کے دوران ان کا علاج گوا، ممبئی، امریکہ اور نئی دہلی کے اسپتال میں چل ہوچکاہے۔
(یو این آئی)
Published: 17 Mar 2019, 11:09 AM IST
سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے اتوار کو دعوی کیا کہ بی جے پی پورے ملک میں محض 74 سیٹوں میں سمٹ جائے گی۔ انہوں نے ایس پی بی-ایس پی اتحاد کو سب سے بہتر بتایا، تاہم مایاوتی کے وزیر اعظم بننے کے سوال کا انہوں نے سیدھا جواب نہیں دیا۔
اکھلیش یادو نے کہا کہ انہوں نے طے کر رکھا ہے کہ انہوں نے کیا کیا ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو ایک ٹی وی چینل کے پروگرام میں حصہ لے رہے تھے۔ انہوں نے اعظم گڑھ سے انتخابات لڑنے کا بھی اشارہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ اعظم گڑھ کے عوام کہے گی تو وہ وہاں سے لڑیں گے۔
Published: 17 Mar 2019, 11:09 AM IST
نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللہ نے آج اعلان کیا ہے کہ وہ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ نہیں بنیں گے، اس کا موقع وہ عمر عبداللہ کو دیں گے۔ انہوں نے کہا، ’’وہ جوان ہیں اور میں بوڑھا ہوں، میں جوانوں کی طرح نہیں دوڑ سکتا۔‘‘
Published: 17 Mar 2019, 11:09 AM IST
بہار میں این ڈی اے کی اتحادی جماعتوں کے درمیان سیٹوں کی تقسیم پر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔ ریاست کی 40 سیٹوں میں سے 17 سیٹوں پر جے ڈی یو انتخابات لڑے گی۔
جے ڈی یو کے کھاتے میں بھاگلپور، منگیر، گوپال گنج، سیوان، بانکا، کاراکاٹ، والمیکی نگر، سیتامڑھی، مدھیپورہ، سپورل، پورنیا، کٹیہار، کشن گنج، نالندہ، جہان آباد اور گیا سیٹیں آئی ہیں۔
بی جے پی کو بیگوسرائے، پٹنہ صاحب، پاٹلی پتر، چھپرہ، مہاراج گنج، آرا، بکسر، ساسارام، بیتیا، موتیہاری، شیوہر، مظفرپور، اجیارپور، دربھنگا، مدھوبنی، اورنگ آباد اور ارریہ سیٹ حاصل ہوئی ہیں۔
ایل جے پی کے کھاتہ میں ویشالی، حاجی پور، سمستی پور، کھگڑیا، نوادہ اور جموئی سیٹ گئی ہے۔
Published: 17 Mar 2019, 11:09 AM IST
گوا کے ڈپٹی اسپیکر نے بھی گوا کے وزیر اعلیٰ پر فیصلہ کا اشارہ دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کانگریس کے ارکان اسمبلی نے گزشتہ روز میٹنگ کی تھی لیکن حتمی فیصلہ مرکزی قیادت کو کرنا ہے۔
Published: 17 Mar 2019, 11:09 AM IST
گوا میں کانگریس پارٹی کی طرف سے حکومت سازی کا دعوی پیش کئے جانے کے درمیان بی جے پی کے سینئر رہنما دیانند مانڈریکر کا بیان منظر عام پر آیا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’اگر منوہر پاریکر فٹ ہوتے تو رہنما کو تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں تھی لیکن ان کی صحت دن بدن بلڑتی جا رہی ہے۔ پارٹی کو اب کچھ فیصلہ لینا چاہئے۔ مرکزی گوا کے حوالہ سے فیصلہ کرے مجھے لگتا ہے کہ یہ ہو جائے گا۔‘‘
Published: 17 Mar 2019, 11:09 AM IST
بی ایم سی میں حزب اختلاف کے رہنما روی راجا نے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کو خط لکھ کر سی ایس ٹی کے نزدیک پیش آئے بالائی حادثہ میں بی ایم سی پر سنگین الزامات عائد کئے ہیں۔ اپنے خط میں انہوں نے لکھا ہے کہ بی ایم سی اس معاملہ میں اہم ملزمان کا دفاع کر رہی ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس سے اس معاملہ کی عدالتی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔
Published: 17 Mar 2019, 11:09 AM IST
ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ میں جمعہ کے روز دو مساجد میں ہوئے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 50 تک پہنچ گئی ہے۔ اتوار کو پریس کانفرنس میں پولس نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے انہیں ایک زخمی بھی ملا ہے۔ پولس نے کہا کہ جانچ ایجنسی کو النور مسجد سے لاشوں کو نکالتے وقت ایک زخمی بھی ملا ہے۔
غور طلب ہے جمعہ کے روز مسجد میں فائرنگ سے 49 افراد کی موت ہو گئ تھی لیکن اب یہ تعداد بڑھ کر 50 تک پہنچ گئی ہے۔ نیوزی لینڈ پولس کے کمشنر مائک بش نے کہا کہ حملے کا ملزم آسٹریلیائی شہری ٹیرنٹ کو حملہ کرنے اور قتل کے معاملے میں ہفتہ کے روز کورٹ میں پیش کیا گیا۔ وہ تنہا فرد ہے جسے حملے کے الزام میں پولس نے گرفتار کیا ہے۔
’دی گارجین‘ کی رپورٹ کے مطابق جائے وقوعہ سے ایک خاتون کو بھی حراست میں لیا گیا تھا جس کو بعد میں چھوڑ دیا گیا۔ ملزم پر جو الزام عائد کیے گئے ہیں اس میں زیادہ سے زیادہ عمر قید کی سزا کا التزام ہے۔ کرائسٹ چرچ کے ہائی کورٹ نے ملزم کو 5 اپریل تک حراست میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔
Published: 17 Mar 2019, 11:09 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 17 Mar 2019, 11:09 AM IST
تصویر: پریس ریلیز