خبریں

بڑی خبر: راہل گاندھی کریں گے الہ آباد کمبھ میلے میں شرکت

راہل گاندھی کمبھ میں سادھو سنتوں سے ملنے کے علاوہ سیوا دل کیمپ میں بھی جائیں گے۔

راہل گاندھی
راہل گاندھی 

راہل گاندھی کریں گے الہ آباد کمبھ میلے میں شرکت

کمبھ نگری: دنیا کے سب سے بڑے روحانی اور ثقافتی اجتماع کمبھ میلے میں کانگریس صدر راہل گاندھی بھی شرکت کریں گے۔

اتراکھنڈ کانگریس کے انچارج انوگرہ نارائن سنگھ نے اتوار کو بتایا کہ راہل گاندھی کمبھ میلے میں شرکت کے لئے آئیں گے۔ ابھی ان کی آمد کی تاریخ مقرر نہیں ہوئی ہے لیکن ان کا آنا طے ہے۔ راہل گاندھی کمبھ میں سادھو سنتوں سے ملنے کے علاوہ سیوا دل کیمپ میں بھی جائیں گے۔

نارائن سنگھ نے کہا کہ راہل گاندھی کے پرياگ راج آنے کی خبریں کئی دنوں سے گردش کررہی ہیں۔ راہل گاندھی نے مقامی لیڈروں سے کمبھ میلے میں آنے کا وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ راہل گاندھی کے کمبھ میلے میں آنے کی تاریخ کا جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ صدر، نائب صدر اور وزیر اعظم کمبھ میلے میں شرکت کے لئے یہاں آئیں گے۔ ان کے علاوہ غیر ملکی وی وی آئی پی مہمان بھی بڑی تعداد میں اس میں شرکت کریں گے۔

Published: 13 Jan 2019, 11:09 AM IST

اسرائیلی فوجیوں نے 6 فلسطینیوں کو کیا زخمی

رملہ: فلسطین کے رملہ میں ہفتے کی شام اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں میں کم از کم 6 فلسطینی شہری زخمی ہو گئے۔ یہ اطلاع فلسطینی میڈیا نے دی ہے۔ وزارت صحت نے ایک پریس بیان میں بتایا کہ ہفتے کی شام اسرائیلی فوجیوں کےرملہ شہر میں داخل ہونے کے بعد زبردست جھڑپیں ہوئیں۔ اس دوران اسرائیلی فوجیوں نے ربڑ کی گولیاں چلائیں جس میں کم از کم چھ فلسطینی شہری زخمی ہو گئے۔

فلسطینی سیکورٹی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوجی، شہر کے کئی علاقوں میں داخل ہوئے جس کے بعد فلسطینی نوجوانوں کے ساتھ ان کی پر تشدد جھڑپیں ہوئیں۔ اسرائیلی فوجیوں نے پتھراؤ کر نے والے نوجوانوں کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کے گولے داغے اور ربڑ کی گولیاں چلائیں۔

اس ماہ اسرائیلی فوجیوں نے دوسری بار فلسطین کے کنٹرول والے رملہ شہر میں گھسنے کی کوشش کی ہے۔ رملہ شہر ایریا اے کے تحت آتا ہے جسے فلسطینی اتھارٹی (پی اے ) کی راجدھانی سمجھا جاتا ہے۔ پی اے حکومت نے شہر میں اسرائیلی فوجیوں کے داخل ہونے کے واقعہ کی سخت مذمت کی ہے۔

Published: 13 Jan 2019, 11:09 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 13 Jan 2019, 11:09 AM IST