خبریں

اہم خبریں: 10 مارچ کو یوپی کے نوجوانوں، کسانوں و خواتین کی جیت کا مارچ ہوگا... پرینکا

پرینکا گاندھی، تصویر ٹوئٹر @priyankagandhi
پرینکا گاندھی، تصویر ٹوئٹر @priyankagandhi 

10 مارچ کو یوپی کے نوجوانوں، کسانوں، خواتین، مزدوروں و کاروباریوں کی جیت کا مارچ ہوگا: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اتر پردیش سمیت پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے لیے تاریخوں کا اعلان کیے جانے کے بعد ایک ٹوئٹ کیا ہے۔ اس میں انھوں نے لکھا ہے ’’10 مارچ کو اتر پردیش کے نوجوانوں، کسانوں، خواتین، مزدوروں، کاروباریوں اور عام لوگوں کی جیت کا ماچ ہوگا۔ ان انتخابات میں کانگریس پارٹی نوجوانوں، کسانوں، خواتین، مزدوروں، کاروباریوں اور عام لوگوں کے حقوق کی لڑائی لڑے گی۔‘‘ ساتھ ہی پرینکا گاندھی یہ بھی لکھتی ہیں کہ ’’لڑے گا بڑھے گا جیتے گا یو پی۔‘‘

Published: 08 Jan 2022, 9:44 AM IST

’پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات 7 مراحل میں مکمل کرائے جائیں گے‘

چیف الیکشن کمشنر نے پریس کانفرس سے بتایا کہ پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات 7 مراحل میں مکمل ہوں گے۔ پنجاب، گوا اور اتراکھنڈ کے انتخابات ایک مرحلہ میں مکمل ہو جائیں گے۔ اس کے علاوہ منی پور کے انتخابات 3 مراحل میں جبکہ اتر پردیش کے انتخابات 7 مراحل میں پورے ہوں گے۔

پہلے مرحلہ کے لئے ووٹ 10 فروری کو ڈالے جائیں گے۔ اس مرحلہ میں اتر پردیش میں پولنگ ہوگی۔ دوسرے مرحلہ کے تحت 14 فروری کو ووٹنگ ہوگی اور اس مرحلہ میں یوپی کے کچھ اضلاع کے ساتھ پنجاب اور اتراکھنڈ کی تمام سیٹوں پر پولنگ ہوگی۔ تیسرے مرحلہ کے تحت 20 فروری اور چوتھے مرحلہ کے تحت 22 فروری کو پولنگ ہوگی، ان دونوں مراحل میں صرف اتر پردیش کی سیٹوں پر ہی ووٹ ڈالیں جائیں گے۔

اس کے بعد پانچویں مرحلہ کے تحت 2 مارچ، چھٹے مرحلہ کے تحت 3 مارچ اور ساتویں اور آخری مرحلہ کے تحت 7 مارچ کو پولنگ ہوگی۔ بعد کے تینوں مراحل میں یوپی کے ساتھ منی پور میں بھی ووٹ ڈالے جائیں گے۔ 10 مارچ کو پانچوں ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی ہوگی اور اسی دن نتائج کا اعلان کر دیا جائے گا۔

Published: 08 Jan 2022, 9:44 AM IST

’الیکشن کمیشن کی ٹیم کورونا متاثرین کے گھر جائے گی اور ووٹ ڈلوا کر آئے گی‘

الیکشن کمشنر نے اطلاع دی کہ کورونا سے متاثرہ افراد یا کورونا کے ممکنہ متاثرین کے گھر الیکشن کمیشن کی ٹیم خود پہنچے گی اور ووٹ ڈلوا کر آئے گی۔ اس طرح کے ووٹروں کو بیلٹ پیپر سے ووٹ ڈالنے کا حق حاصل ہوگا۔

Published: 08 Jan 2022, 9:44 AM IST

کورونا سے پاک انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا مقصد: الیکشن کمشنر سشیل چندر

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر سشیل چندر نے کہا کہ اس مرتبہ 5 ریاستوں کی 690 اسمبلی سیٹوں کے انتخابات ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ سیف الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا مقصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے دور میں انتخابات کرانا کافی مشکل کام ہے۔

الیکشن کمشنر سشیل چندر نے بتایا کہ اس مرتبہ مجموعی طور پر 18.34 کروڑ ووٹر اپنے حق رائے دہی کا اظہار کریں گے۔ ان میں 8.55 کروڑ خواتین شامل ہیں جبکہ 24.9 لاکھ ووٹور پہلی مرتبہ ووٹ ڈالیں گے۔ ان میں سے 11.4 لاکھ لڑکیاں پہلی مرتبہ ووٹر بنی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ تمام پولنگ بوتھ گراؤنڈ فلور پر ہوں گے، تاکہ لوگوں کو ووٹنگ میں آسانی رہے۔ کورونا کی روک تھام کے لئے ہر بوتھ پر ماسک اور سینیٹائزر موجود رہے گا۔ کورونا کی وجہ سے اس مرتبہ ہر بوتھ پر صرف 1215 افراد ہی ووٹ ڈالیں گے، اس سے پہلے 1500 ووٹ ڈالے جاتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ اس مرتبہ بوتھوں کی تعداد میں 16 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔

Published: 08 Jan 2022, 9:44 AM IST

الیکشن کمیشن کی پریس کانفرنس شروع، پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان

پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کی تاریخونں کے اعلان کے لئے الیکشن کمیشن آف انڈیا کی پریس کانفرنس شروع ہو گئی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر سشیل چندر دو دیگر الیکشن کمشنروں راجیو کمار اور انوپ کمار چندر پانڈے کے ساتھ وگیان بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔

Published: 08 Jan 2022, 9:44 AM IST

الیکشن کمیشن کچھ دیر میں کرے گا یوپی سمیت 5 ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان

الیکشن کمیشن آف انڈیا اب سے کچھ دیر میں اتر پردیش سمیت پانچ ریاستوں میں ہونے جا رہے اسمبلی انتخابات کے لئے تاریخوں کا اعلان کرنے جا رہا ہے۔ الیکشن کمیشن نے تاریخوں کے اعلان کے لئے ایک پریس کانفرنس طلب کی ہے۔

Published: 08 Jan 2022, 9:44 AM IST

بی جے پی کی سربجیت کور چنڈی گڑھ کی میئر منتخب، عام آدمی پارٹی کے کونسلروں کا ہنگامہ

بی جے پی لیڈر سربجیت کور چنڈی گڑھ کی نجی میئر منتخب ہوئی ہیں۔ انہوں کل 28 ووٹوں میں سے 14 ووٹ حاصل کئے۔ جیسے ہی سربجیت کور کو فاتح قرار دیا گیا، عام آدمی پارٹی کے کونسلروں نے ہنگامہ شروع کر دیا۔ میونسپل کارپوریشن چنڈی گڑھ کے اسمبلی ہال میں عام آدمی پارٹی کے کونسلرون نے جم کر نعرے بازی کی اور دھاندلی کا الزام عائد کیا۔

Published: 08 Jan 2022, 9:44 AM IST

الیکشن کمیشن یوپی سمیت 5 ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا آج اعلان کرے گا

الیکشن کمیشن آف انڈیا آج پانچ ریاستوں میں ہونے جا رہے اسمبلی انتخابات کے لئے تاریخوں کا اعلان کرنے جا رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے آج سہ پہر 3.30 بجے یوپی، اتراکھنڈ، پنجاب، گوا اور منی پور میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔

Published: 08 Jan 2022, 9:44 AM IST

کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان نے اجین کے مندر میں پوجا کی، دنیا کی کورونا سے نجات کے لئے دعا مانگی

کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان آج مدھیہ پردیش کے اجین شہر پہنچے اور یہاں کے مہاکال مندر میں پوجا کی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہاں عارف محمد خان نے دنیا کی کورونا سے نجات کے لئے دعا مانگی۔

Published: 08 Jan 2022, 9:44 AM IST

ہندوستان میں کورونا کے 1.41 لاکھ سے زیادہ کیسز، اومیکرون کے معاملے 3 ہزار سے تجاوز

ہندوستان میں کورونا کا بحران لگاتار شدید ہو رہا ہے اور ہر روز کیسز کی تعداد میں بے تحاشہ اضافہ ہو رہا ہے۔ مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک بھر سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایک لاکھ 41 ہزار 986 معاملات رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس دوران 80895 مریضوں نے شفایابی حاصل کر لی جبکہ 285 افراد نے دم توڑ دیا۔ وہیں، ملک بھر کی 27 ریاستوں سے کورونا کے اومیکرون ویرینٹ کے 3071 معاملے رپورٹ ہو چکے ہیں۔

Published: 08 Jan 2022, 9:44 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 08 Jan 2022, 9:44 AM IST