یوروپی یونین کے ایک اعلیٰ افسر نے پیر کے روز دعویٰ کیا کہ یوکرین میں گھسنے کے بعد روسی فوج بری طرح مسائل کا سامنا کر رہی ہے۔ اسے ایک چھوٹے سے ملک یوکرین اور اس کی فوج کی سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔ اس سے پوتن غصے میں ہیں۔ روسی فوج کو اب تک راجدھانی کیف میں گھسنے نہیں دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں یوروپی یونین نے اعلان کیا ہے کہ وہ روسی طیاروں کو اپنے فضائی علاقہ سے نہیں اڑنے دے گا اور یوکرین کو اسلحہ خریدنے کے لیے معاشی مدد کرے گا۔
Published: 28 Feb 2022, 9:40 AM IST
منی پور اسمبلی کے لیے آج پہلے مرحلے کی پولنگ زور و شور سے جاری ہے۔ کچھ مقامات پر ای وی ایم خراب ہونے کی خبروں کے درمیان 5 بجے تک 78.03 فیصد پولنگ کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ کانگپوکپی میں سب سے زیادہ 82.9 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے جب کہ بشنو پور میں سب سے کم 73.44 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔
Published: 28 Feb 2022, 9:40 AM IST
منسک/کیف: ماسکو کے حملے کے پانچویں دن روس کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے یوکرین کا ایک وفد پیر کو بیلاروس کی سرحد پر پہنچا۔ وفد کی قیادت وزیر دفاع اولیکسی ریزنکوف اور ایم پی ڈیوڈ اراکامیا کر رہے ہیں، جو زیلینسکی کے پارٹی کے رہنما ہیں۔ یوکرین کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے اپنے آفیشل فیس بک پیج پر بتایا کہ "مذاکرات کا بنیادی موضوع فوری جنگ بندی اور یوکرین سے (روسی) فوجیوں کا انخلا ہے۔" وفد میں یوکرینی صدر کے دفتر کے سربراہ کے مشیر میخائیلو پوڈولیاک، ٹی سی جی میں یوکرائنی وفد کے پہلے نائب سربراہ آندری کوسٹن، رکن پارلیمنٹ رستم عمروف اور یوکرین کے نائب وزیر خارجہ میکولا توچیٹسکی بھی شامل ہوں گے۔
Published: 28 Feb 2022, 9:40 AM IST
نئی دہلی: ہندوستان میں کورونا وائرس انفیکشن کی تیسری لہر کے کم ہوتے ہوئے خطرے کے درمیان پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران نئے معاملوں کے مقابلے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ درج کی گئی اور انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے۔ ہندوستان پچھلے 24 گھنٹے میں کورونا وائرس انفیکشن سے 119 مریضوں نے دم توڑا ہے اور اسی کے ساتھ اب تک وبا کی زد میں آکر مرنے والوں کی تعداد پانچ لاکھ 13 ہزار 843 ہوگئی ہے۔ اس دوران 8013 معاملے سامنے آئے ہیں، جنہیں شامل کرتے ہوئے کل معاملوں کی تعداد چار کروڑ 29 لاکھ 24 ہزار 130 ہوگئی ہے۔
Published: 28 Feb 2022, 9:40 AM IST
برازیلیا: برازیل کے صدر جیر بولسونارو نے پیر کو روس پر پابندیاں عائد کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ یوکرین پر غیر جانبدارانہ موقف اختیار کریں گے۔ بولسونارو نے کہا کہ برازیل کا انحصار روسی کھاد پر ہے اور ماسکو کے خلاف پابندیاں لگانے سے برازیل میں زراعت کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ امن کے حامی ہیں لیکن برازیل میں مزید مسائل پیدا نہیں کرنا چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین کے لوگوں نے ایک مزاح نگار پر بھروسہ کرکے ملک کا مستقبل اس کے ہاتھ میں دے دیا اور روس کے لوہانسک اور ڈونیٹسک کو آزاد ممالک کے طور پر تسلیم کرنے کے اقدام کا دفاع کیا۔ بولسونارو نے 16 فروری کو ماسکو کے دورے کے دوران روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات کی تھی۔
Published: 28 Feb 2022, 9:40 AM IST
نئی دہلی: جنگ زدہ یوکرین میں پھنسے ہندوستانی شہریوں کو بچانے کے لئے آپریشن گنگا کی پانچویں پرواز پیر کو 249 ہندوستانیوں کو لے کر راجدھانی بخارسٹ سے یہاں پہنچی۔ وزیر خارجہ ایس. جے شنکر نے ٹوئٹ کیا، "ہندوستانیوں کو گھر لانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔" خارجہ سکریٹری ہرش وردھن شرنگلا نے اتوار کو کہا کہ 1,000 ہندوستانی شہریوں کو رومانیہ اور ہنگری کے راستے نکالا گیا اور مزید 1,000 شہریوں کو یوکرین سے سڑک کے ذریعے نکالا جا رہا ہے۔
Published: 28 Feb 2022, 9:40 AM IST
کینبرا: آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے پیر کے روز کہا کہ آسٹریلیا روس پر نئی پابندیاں لگا رہا ہے اور روسی صدر ولادیمیر پوتن اور روسی سلامتی کونسل کے ارکان پر بھی پابندیاں عائد کر رہا ہے۔ وزیر اعظم موریسن نے کہا کہ ’’آسٹریلیا نے گزشتہ شب سے روس کے خلاف مالیاتی اور سفری پابندیاں عائد کی ہیں، سفری پابندی کا اطلاق روسی صدر اور روس کی سلامتی کونسل کے بقیہ مستقل اراکین پر نافذ ہوں گی‘‘۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا نے حال ہی میں سوئفٹ سے کچھ روسی بینکوں کو الگ کیا ہے۔ وزیر اعظم موریسن نے کہا کہ ’’آسٹریلیا، روس پر مزید اقتصادی پابندیاں لگانے کے لیے اتحادیوں اور ہم خیال ممالک کے ساتھ کام کرنا جاری رکھے گا‘‘۔
Published: 28 Feb 2022, 9:40 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 28 Feb 2022, 9:40 AM IST
تصویر: پریس ریلیز