خبریں

اہم خبریں LIVE: مہاراشٹر میں کورونا کیسز میں پھر اضافہ، ادھو ٹھاکرے نے طلب کیا اجلاس

وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کی فائل تصویر، یو این آئی
وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کی فائل تصویر، یو این آئی  

مہاراشٹر میں کورونا کیسز میں پھر اضافہ، ادھو ٹھاکرے نے طلب کیا اجلاس

مہاراشٹر میں کورونا کے معاملے ایک مرتبہ پھر بڑھ رہے ہیں۔ جس کے پیش نظر وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرنے نے کووڈ-19 ٹاسک فورس کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

Published: 02 Jun 2022, 9:26 AM IST

گلوکار کے کے کی آخری رسومات ممبئی میں ادا

کرشن کمار کناتھ عرف کے کے کی آخری رسومات ممبئی میں ادا کر دی گئی ہیں۔ ورسووا شمشان گھاٹ میں بیٹے نے کے کے کی چتا کو مکھاگنی دی۔ کے کے آخری سفر میں ان کے تمام مداحوں نے شرکت کی۔ اس دوران ان کے مداح کافی جذباتی نظر آئے۔ اس دوران بالی ووڈ سے وابستہ متعدد اہم شخصیات بھی موجود رہیں۔ خیال رہے کہ کے کے یکم جون کو کولکاتا میں ایک کنسرٹ کے بعد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔

Published: 02 Jun 2022, 9:26 AM IST

کانگریس صدر سونیا گاندھی کورونا سے متاثر، خود کو کیا آئسولیٹ

کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کورونا سے متاثر پائی گئی ہیں۔ جس کے بعد انہوں نے خود کو آئسولیٹ کر لیا ہے۔ کانگریس لیڈر رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا، ’’کانگریس صدر سونیا گاندھی نے گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران کئی پارٹی لیڈران اور کارکنان سے ملاقات کی، جن میں سے کئی ساتھی کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ کل شام سے سونیا گاندھی کو ہلکا بخار اور کورونا کی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔ آج ٹیسٹ کرانے پر وہ کورونا پازیٹو پائی گئیں۔‘‘

Published: 02 Jun 2022, 9:26 AM IST

کشمیر میں خونریزی جاری، کولگام میں بینک منیجر کا گولی مار کر کیا قتل

کشمیر میں خونریزی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ آج کولگام ضلع میں راجستھان سے تعلق رکھنے والے ایک بینک منیجر کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ ملی ٹینٹوں نے آرے موہن پورہ میں واقع علاقائی دیہاتی بینک کے منیجر وجے کمار کو اپنا نشانہ بنایا۔ وجے کمار کا تعلق راجستھان کے ہنومان گڑھ سے تھا۔

Published: 02 Jun 2022, 9:26 AM IST

گلوکار کے کے کا جسد خاکی ممبئی لایا گیا، آخری رسومات آج ادا ہوں گی

گلوکار کے کے کا جسد خاکی ان کی ممبئی میں واقع رہائش گاہ پر لایا گیا ہے۔ ان کی آخری رسومات آج ممبئی میں ہی ادا ہوں گی۔ خیال رہے کہ کے کے کولکاتا میں ایک کنسرٹ میں پرفارم کرنے کے دوران طبیعت بگڑنے کے بعد انتقال کر گئے تھے۔

Published: 02 Jun 2022, 9:26 AM IST

ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 3712 نئے کیسز، 5 اموات

مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 3712 نئے کیسز درج کئے گئے۔ اس دوران 5 افراد کی جان چلی گئی، جبکہ 2584 افراد نے شفایابی حاصل کر لی۔ فی الحال ملک بھر کورونا کے 19509 کیسز فعال ہیں۔

Published: 02 Jun 2022, 9:26 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 02 Jun 2022, 9:26 AM IST