خبریں

اہم خبریں: کانگریس اراکین پارلیمنٹ کو 7 گھنٹے بعد حراست سے رِہا کیا گیا... رمیش

جے رام رمیش، تصویر آئی اے این ایس
جے رام رمیش، تصویر آئی اے این ایس 

کانگریس اراکین پارلیمنٹ کو 7 گھنٹے بعد حراست سے رِہا کیا گیا: جئے رام رمیش

کانگریس کے سرکردہ لیڈر جئے رام رمیش نے ایک ٹوئٹ کے ذریعہ جانکاری دی کہ تقریباً 7 گھنٹے کی حراست کے بعد ان لیڈروں کو چھوڑ دیا گیا۔ انھوں نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’’کانگریس اراکین پارلیمنٹ کو سات گھنٹے کی حراست کے بعد شام تقریباً 6.45 بجے رِہا کر دیا گیا۔ یہ بدلے کے ساتھ وشو گرو کا سیاسی بدلہ ہے۔ اس کا تذکرہ کرنے کے لیے ’ظالم‘ سب سے کمزور لفظ ہے۔‘‘

Published: 26 Jul 2022, 10:22 AM IST

سونیا گاندھی ای ڈی دفتر سے باہر نکلیں، آج 6 گھنٹے ہوئی پوچھ تاچھ

کانگریس صدر سونیا گاندھی سے آج ای ڈی کی پوچھ تاچھ ختم ہو گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سونیا گاندھی ای ڈی دفتر سے باہر نکل گئی ہیں اور اپنی رہائش کی طرف بڑھ رہی ہیں۔ آج لنچ سے قبل سونیا گاندھی سے تین گھنٹے پوچھ تاچھ ہوئی تھی، اور لنچ کے بعد دوبارہ بھی ان سے تین گھنٹے پوچھ تاچھ ہوئی۔ یعنی مجموعی طور پر آج ای ڈی نے سونیا گاندھی سے 6 گھنٹے کی پوچھ تاچھ کی۔

Published: 26 Jul 2022, 10:22 AM IST

دہلی پولیس نے کہا- یوتھ کانگریس صدر کے بال کھینچنے والے پولیس اہلکار کے خلاف ہوگی کارروائی

دہلی پولیس نے انڈین یوتھ کانگریس کے قومی صدر سری نواس کے ساتھ پولیس اہلکار کے ذریعہ بال پکڑنے کے معاملے میں کارروائی کی بات کہی ہے، جنہیں آج دارالحکومت میں کانگریس کے احتجاج کے دوران حراست میں لیا گیا تھا۔ دہلی پولیس نے کہا کہ ہم اس جوان کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ شناخت کے بعد اس کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

Published: 26 Jul 2022, 10:22 AM IST

مختار انصاری کی بیوی، رکن اسمبلی بیٹے اور برادر نسبتی کو یوپی پولیس نے مفرور قرار دیا

مختار انصاری کی بیوی، رکن اسمبلی بیٹے اور برادر نسبتی کو یوپی پولیس نے مفرور قرار دیا ہے۔ مئو ضلع کے ایس پی اویناش پانڈے نے اطلاع کہ ملزمان کو گرفتار کرنے کے لئے پولیس نے غازی پور میں واقع مختار انصاری کی آبائی رہائش سمیت چار مقامات پر چھاپہ ماری کی ہے۔

Published: 26 Jul 2022, 10:22 AM IST

لنچ بریک کے بعد دوبارہ ای ڈی کے دفتر پہنچیں سونیا گاندھی

کانگریس صدر سونیا گاندھی لنچ بریک کے بعد ای ڈی دفتر پہنچ گئی ہیں۔ یہاں وہ نیشنل ہیرالڈ معاملہ میں دوسرے مرحلہ کے بیان درج کرا رہی ہیں۔

Published: 26 Jul 2022, 10:22 AM IST

ای ڈی کے دفتر سے باہر آئیں سونیا گاندھی، لنچ کے بعد 3.30 بجے پھر پیش ہوں گی 

کانگریس صدر سونیا گاندھی ای ڈی دفتر سے باہر آ گئی ہیں۔ انہیں لنچ کے لئے وقفہ دیا گیا ہے اور اب وہ 3.30 بجے دوبارہ ای ڈی کے دفتر میں پیش ہو کر نیشنل ہیرالڈ معاملہ میں اپنے بیان درج کرائیں گی۔

Published: 26 Jul 2022, 10:22 AM IST

ہمیں گرفتار کرکے بھی خاموش نہیں کرا پاؤگے، راہل گاندھی

وجے چوک پر حراست میں لئے جانے کے بعد راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا، ’’تاناشاہی دیکھئے، پُر امن احتجاج نہیں کر سکتے، مہنگائی اور بے روزگاری پر بحث نہیں کر سکتے۔ پولیس اور ایجنسیوں کا غلط استعمال کر کے، ہمیں گرفتار کر کے بھی کبھی خاموش نہیں کرا پاؤگے۔ سچائی ہی اس تاناشاہی کا خاتمہ کرے گی۔‘‘

Published: 26 Jul 2022, 10:22 AM IST

کانگریس کے پرامن مارچ پر دہلی پولیس کی کارروائی، راہل گاندھی سمیت کئی لیڈران زیرِ حراست

کانگریس صدر سونیا گاندھی کو ای ڈی کی جانب سے پوچھ گچھ کے لئے طلب کئے جانے کے خلاف کانگریس کے پُر امن مارچ پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے راہل گاندھی سمیت متعدد لیڈران کو دہلی کے وجے چوک سے حراست میں لے لیا۔

اس پر کانگریس لیڈر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ ’’پی ایم مودی اور امیت شاہ کی سازش ہے کہ اپوزیشن کو ختم کر کے ہماری آواز کو خاموش کرایا جائے۔ ہم اس سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ ہم لڑتے رہیں گے۔‘‘

Published: 26 Jul 2022, 10:22 AM IST

کانگریس ارکان پارلیمنٹ نے کہا- پولیس کا غنڈہ راج ہے

کانگریس ارکان پارلیمنٹ میں زبردست غصہ ہے ان کے احتجاج کو روکنے کے لئے ان کو بسوں کے ذریعہ تھانے لے جایا جا رہا ہے۔ کانگریس ارکان پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ ایوان میں ان کو عوامی مسائل اٹھانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایوان میں بڑھتی مہنگائی، اگنی پتھ اسکیم، معاشی حالات اور ایجنسیوں کے غلط استعمال پر بحث کرنا چاہتے ہیں لیکن حکمراں جماعت ان مدوں پر بحث کرنے کی اجازت نہیں دے رہی۔ اس کے خلاف کانگریس ارکان پارلیمنٹ صدر جمہوریہ کو قرارداد پیش کرنا چاہتے تھے، لیکن ان کو صدر جمہوریہ سے ملنے کے لئے جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ اس کے خلاف کانگریس ا رکان پارلیمنٹ وجے چوک پر احتجاج کر رہے ہیں۔ ان ارکان پارلیمنٹ میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی بھی موجود ہیں۔ سب کو بسوں میں تھانے لے جایا جا رہا ہے۔ احتجاج ارکان پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ پولیس کا غنڈہ راج ہے۔ واضح رہے راہل گاندھی اسی بس میں جانا چاہتے ہیں جس میں ارکان پارلیمنٹ کو لے جایا گیا۔

Published: 26 Jul 2022, 10:22 AM IST

کانگریس ارکان پارلیمنٹ کو وجے چوک پر روکا، صدر جمہوریہ سے ملنے جا رہے تھے

کانگریس کے ارکان پارلیمنٹ مہنگائی اور دیگر عوامی مسائل کے خلاف قرارداد پیش کرنے کے لئے راشٹرپتی بھون جانا چاہتے تھے لیکن ان کو وجے چوک پر روک دیا گیا۔ کانگریس ارکان پارلیمنٹ اس کے خلاف وجے چوک پر احتجاج کر رہے ہیں۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی وہاں موجود ہیں۔ نوجوان ارکان پارلیمنٹ گورو گوگوئی کا کہنا ہے کہ ’’ہماری بات پارلیمنٹ میں بھی نہیں سنی جا رہی، ہمیں صدر جمہوریہ سے بھی نہیں ملنے دیا جا رہا۔‘‘ واضح رہے کانگریس کے ارکان پارلیمنٹ پیدل راشٹرپتی جانا چاہتے تھے۔

Published: 26 Jul 2022, 10:22 AM IST

مانسون اجلاس: پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں مختلف مسائل پر ہنگامہ، کارروائی ملتوی

مانسون اجلاس کے دوران پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں راجیہ سبھا اور لوک سبھا میں مختلف مسائل پر حزب اختلاف کی جانب سے ہنگامہ آرائی کا سلسلہ لگاتار جاری ہے۔ منگل کے روز جیسے ہی کارروائی کا آغاز ہوا اپوزیشن ارکان نے نعرے بازی کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ جس کے بعد راجیہ سبھا کی کی کارروائی 12 بجے تک جبکہ لوک سبھا کی کارروائی 11.45 تک ملتوی کر دی گئی۔

Published: 26 Jul 2022, 10:22 AM IST

کانگریس صدر سونیا گاندھی بیان درج کرانے کے لئے ای ڈی دفتر پہنچیں

کانگریس صدر سونیا گاندھی اپنے بیان درج کرانے کے لئے دہلی میں واقعہ ای ڈی کے دفتر پہنچ گئی ہیں۔ پرینکا گاندھی بھی ان کے ساتھ موجود ہیں۔ سونیا گاندھی نیشنل ہیرالڈ معاملہ میں آج دوسرے مرحلہ کے بیان درج کرائیں گی۔ اس سے قبل انہوں نے 21 جولائی کو ای ڈی میں بیان درج کرایا تھا۔

Published: 26 Jul 2022, 10:22 AM IST

’فائیو جی سپیکٹرم‘ کی آن لائن نیلامی کا آغاز، اڈانی گروپ بھی لگائے گا بولی

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 26 Jul 2022, 10:22 AM IST