خبریں

اہم خبریں: کانگریس رکن اسمبلی جگنیش میوانی کو ملی ضمانت

جگنیش میوانی، تصویر قومی آواز/ ویپن
جگنیش میوانی، تصویر قومی آواز/ ویپن 

کانگریس رکن اسمبلی جگنیش میوانی کو ملی ضمانت

گجرات کے رکن اسمبلی اور کانگریس لیڈر جگنیش میوانی کو آج کوکرا جھار کی ایک مقامی عدالت سے ضمانت مل گئی ہے۔ یہ جانکاری جگنیش میوانی کے وکیل ایڈووکیٹ انگشومن بورا نے میڈیا کو دی۔

Published: 25 Apr 2022, 10:40 AM IST

کورونا کے نئے ویریئنٹ پر ’کووی شیلڈ‘ ہوا بے اثر!

ایک رپورٹ کے مطابق جن لوگوں کو کووی شیلڈ کی دونوں ویکسین لگ چکی ہیں اور وہ پہلے کبھی کورونا انفیکشن کا شکار نہیں ہوئے ہیں، اومیکرون BA।1 ویریئنٹ کے خلاف ان کی نیوٹرلائزنگ پاور بہت کم دیکھی گئی ہے۔ ایسے لوگوں میں انفیکشن سے ریکور ہو چکے اور کووی شیلڈ کی دونوں خوراک لینے والوں کے مقابلے زیادہ خطرہ دیکھا گیا۔

Published: 25 Apr 2022, 10:40 AM IST

جموں و کشمیر سے دفعہ 370 ہٹانے کے خلاف سپریم کورٹ میں داخل عرضی پر جولائی میں سماعت کا امکان

جموں و کشمیر سے دفعہ 370 ہٹانے اور اس ریاست کو دو حصوں میں تقسیم کیے جانے کے خلاف سپریم کورٹ میں داخل عرضی پر جولائی میں سماعت کا امکان ہے۔ جموں و کشمیر کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے اور ریاست کو مرکز کے ماتحت دو خطوں میں تقسیم کیے جانے کے قانون کی وقعت کو چیلنج کرنے والی عرضیوں کو سپریم کورٹ جولائی ماہ میں فہرست بند کرے گا۔

Published: 25 Apr 2022, 10:40 AM IST

گجرات: سرحدِ سمندر سے پکڑی گئی 280 کروڑ روپے کی ڈرگس، 9 پاکستانی گرفتار

اے ٹی ایس گجرات اور ہندوستانی ساحلی محافظ کے مشترکہ آپریشن میں ایک بڑی کامیابی ہاتھ لگی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی جہاز ’الحج‘ بحر عرب میں ہندوستانی علاقے میں تھا جب اس پر سے تقریباً 280 کروڑ روپے کی ہیروئن برآمد کی گئی۔ اس جہاز میں 9 کرو ممبران تھے جو پاکستانی باشندے ہیں۔ انھیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Published: 25 Apr 2022, 10:40 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 25 Apr 2022, 10:40 AM IST