خبریں

اہم خبریں: ’میرا سر شرم سے جھک گیا، بلقیس کے گنہگاروں کو پھانسی دو‘، سابق وزیر اعلیٰ اور بی جے پی لیڈر کا بیان

بلقیس بانو گینگ ریپ کیس: 'مجرم نیک فطرت تھے‘
بلقیس بانو گینگ ریپ کیس: 'مجرم نیک فطرت تھے‘ 

’میرا سر شرم سے جھک گیا، بلقیس کے گنہگاروں کو پھانسی دو‘، سابق وزیر اعلیٰ اور بی جے پی لیڈر کا بیان

بلقیس بانو معاملے پر بی جے پی نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے، لیکن پارٹی کے سرکردہ لیڈر اور ہماچل پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ شانتاکمار نے اس واقعہ کے قصورواروں کو رِہا کرنے کی اجازت دینے والی گجرات حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بلقیس بانو کیس کے قصورواروں کی رِہائی کے بارے میں سن کر میرا سر شرم سے جھک گیا ہے۔ یہ تاریخ کے سب سے بربریت والے جرائم میں سے ایک تھا۔ کوئی حکومت گنہگاروں کو اتنی چھوٹ کیسے دے سکتی ہے؟ گجرات حکومت کو اپنے فیصلے کو واپس لینا چاہیے اور معاملے میں قصوروار ٹھہرائے گئے لوگوں کو پھانسی پر لٹکا دینا چاہیے۔

Published: 24 Aug 2022, 11:24 AM IST

سوشل میڈیا اور پریس پر مرکزی حکومت کا کنٹرول... نتیش کمار

بہار اسمبلی میں فلور ٹیسٹ کے پیش نظر ہوئی بحث میں حصہ لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کئی باتوں کے لیے مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ آج سوشل میڈیا اور پریس پر حکومت کا کنٹرول ہے، وہاں صرف مرکزی حکومت کی ہی بات ہوتی رہتی ہے۔ ان حالات کو بدلنے کے لیے ہمیں مل کر لڑنا ہوگا۔

Published: 24 Aug 2022, 11:24 AM IST

بہار کی مہاگٹھ بندھن حکومت نے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا، ملے 160 ووٹ

بہار اسمبلی میں نتیش کمار کی قیادت والی مہاگٹھ بندھن حکومت نے اعتماد کا ووٹ جیت لیا ہے۔ حکومت کی حمایت میں 160 ووٹ ڈالے گئے اور حزب مخالف کے حصے میں صفر ووٹ ملے۔ اپنے خطاب کے دوران وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بی جے پی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بی جے پی نے ایوان سے واک آؤٹ کر دیا۔

Published: 24 Aug 2022, 11:24 AM IST

اس بار سب سے لمبی اننگ ہوگی، فلور ٹیسٹ کے دوران تیجسوی یادو کا بیان

بہار اسمبلی میں تیجسوی یادو نے سی بی آئی کی چھاپہ ماری پر سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو ڈرے گا وہ مرے گا، جو لڑے گا وہ جیتے گا۔ انہوں نے کہا ک وہ کوئی رن آؤٹ نہیں ہونے والا۔ اس بار سب سے لمبی اننگ ہوگی۔

Published: 24 Aug 2022, 11:24 AM IST

بہار اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنے کے لئے فلور ٹیسٹ کا آغاز 

بہار اسمبلی میں اکثیر ثابت کرنے کے لئے فلور ٹیسٹ کا آغاز ہو گیا ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ نتیش کمار آسانی کے ساتھ اکثریت ثابت کر دیں گے۔

Published: 24 Aug 2022, 11:24 AM IST

کیجریوال حکومت کی شراب مافیا سے ساز باز، کانگریس کا الزام

کانگریس پارٹی کی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی لیڈر راگنی نائک نے الزام عائد کیا کہ کیجریوال حکومت کی شراب مافیا سے ساز باز ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی بی آئی تفتیش پر دہلی حکومت کے دل کیوں لرز جاتے ہیں، اسے یہ بتانا چاہئے کہ شراب پالیسی صحیح تھی یا غلط۔

Published: 24 Aug 2022, 11:24 AM IST

فلور ٹیسٹ سے قبل اسمبلی اسپیکر وجے سنہا عہدے سے مستعفی

بہار اسمبلی میں فلور ٹیسٹ سے قبل اسپیکر وجے سنہا نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس حکومت کے وجود میں آنے کے بعد بہت پہلے ہی استعفی دینا چاہتے تھے لیکن ارکان اسمبلی نے ان پر بیجا الزامات عائد کر دئے۔ ان کا جواب دینا ضروری تھا، اس لئے انہوں نے آج تک استعفی نہیں دیا۔

Published: 24 Aug 2022, 11:24 AM IST

بہار میں آر جے ڈی لیڈران پر چھاپہ ماری کے دوران اسمبلی میں کارروائی کا آغاز

آر جے ڈی کے کئی لیڈروں کے خلاف سی بی آئی کی چھاپہ ماری کے درمیان بہار اسمبلی میں یوان کی کارروائی کا آغاز ہو گیا ہے۔ اسمبلی میں طلب کئے گئے خصوصی اجلاس کے دوران نتیش کمار کی قیادت والی عظیم اتحاد حکومت کو اکثریت ثابت کرنی ہوگی۔ دریں اثنا، اسمبلی اسپیکر وجے کمار سنہا نے ان کے خلاف پیش کی گئی عدم اعتماد کی تحریک کو خارج کر دیا ہے۔ وجے سنہا نے ایوان کو مطلع کیا کہ ان کے خلاف جو عدم اعتماد کی تحریک لائی گئی ہے وہ واضح نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ 9 میں 8 لوگوں کی طرف سے انہیں ارسال کئے گئے خط واضح نہیں ہیں۔

Published: 24 Aug 2022, 11:24 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 24 Aug 2022, 11:24 AM IST