خبریں

اہم خبریں LIVE: توہین رسالت کے مرتکب بی جے پی رکن اسمبلی ٹی راجہ ضمانت پر رِہا

ٹی راجہ سنگھ، تصویر آئی اے این ایس
ٹی راجہ سنگھ، تصویر آئی اے این ایس 

توہین رسالت کے مرتکب بی جے پی رکن اسمبلی ٹی راجہ ضمانت پر رِہا

پیغمبر محمدؐ پر متنازعہ تبصرہ کرنے والے تلنگانہ بی جے پی رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ کو عدالت نے ضمانت دے دی ہے۔ فوری رِہائی کا حکم صادر کیے جانے کے بعد پولیس نے انھیں چھوڑ دیا ہے۔ تلنگانہ پولیس نے انھیں آج ہی گرفتار کیا تھا اور متنازعہ تبصرہ کے لیے پارٹی نے انھیں معطل بھی کر دیا۔ ساتھ ہی بی جے پی نے انھیں وجہ بتاؤ نوٹس جاری کر پوچھا ہے کہ کیوں نہ انھیں پارٹی سے نکال دیا جائے۔

Published: 23 Aug 2022, 10:01 AM IST

غلطی سے پاکستان میں گرا تھا میزائل، قصوروار تین فوجی برخواست!

ہندوستانی فضائیہ نے 9 مارچ 2022 کو برہموس میزائل مس فائرنگ واقعہ کی جانچ میں اپنے تین افسران کو قصوروار پایا ہے۔ اس کے بعد مرکزی حکومت نے ان کی خدمات کو فوری اثر سے ختم کر دیا ہے۔ ان افسران میں گروپ کیپٹن، وِنگ کمانڈر اور اسکواڈرن لیڈر شامل ہیں۔

Published: 23 Aug 2022, 10:01 AM IST

غریبی میں زندگی گزار رہے دیہاتی شخص کے لئے مفت اسکیمیں اہم، سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے آج مفت اسکیموں اور تحائف دئے جانے کے معاملہ سماعت کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایسا شخص جو دیہاتی ہو اور غریبی میں زندگی گزارتا ہو اس کے لئے مفت اسکیمیں کافی معنی رکھتی ہیں۔ لہذا یہ طے کیا جانا ضروری ہے کہ ’فیر بیز‘ یا مفت ریوڑی کیا ہے اور فلاح و بہبود کیا ہے۔

Published: 23 Aug 2022, 10:01 AM IST

کانگریس نے 7 ستمبر سے شروع ہونے والی ’بھارت جوڑو یاترا‘ کا لوگو جاری کیا


کانگریس پارٹی نے 7 ستمبر سے شروع ہونے جا رہی ’بھارت جوڑو‘ یاترا کا لوگو اور ٹیگ لائن جاری کر دی ہے۔ اسی کے ساتھ ایک ویب سائٹ بھی لانچ کی گئی ہے۔ اس کی اطلاع پارٹی لیڈر جے رام رمیش نے دی۔

Published: 23 Aug 2022, 10:01 AM IST

مہاوکاس اگھاڑی کا مہاراشٹر اسمبلی کے باہر مظاہرہ، کسانوں کے لئے معاوضہ کا مطالبہ 

مہاوکاس اگھاڑی کے لیڈران نے آج مہاراشٹر اسمبلی کے باہر بارشوں کی مار برداشت کر رہے کسانوں کے حق میں مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں آدتیہ ٹھاکرنے نے بھی شرکت کی اور کسانوں کے لئے معاوضہ کا مطالبہ کیا۔

Published: 23 Aug 2022, 10:01 AM IST

ریوڑی کلچر پر آج فیصلہ سنا سکتا ہے سپریم کورٹ 

ریوڑی کلچر یعنی مفت سہولیات فراہم کرنے کے دعدووں اور سکیموں پر سپریم کورٹ آج فیصلہ سنا سکتا ہے۔ اس معاملہ پر کافی ہنگامہ ہو رہا ہے اور مرکزی حکومت کی جانب سے اس کی مخالفت کی جاتی ہے۔ تاہم کیجریوال حکومت لوگوں کو سہولیات فراہم کرنے کے حق میں ہے۔

Published: 23 Aug 2022, 10:01 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 23 Aug 2022, 10:01 AM IST