کانگریس لیدر اور راجستھان اسمبلی کے رکن سچن پائلٹ نے آج نائب صدر کی رہائش پہنچ کر ہندوستان کے نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ سے ملاقات کی۔ سچن پائلٹ اور جگدیپ دھنکھڑ کے درمیان ہوئی اس ملاقات سے متعلق زیادہ تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔
Published: 19 Sep 2022, 12:02 PM IST
ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کا تابوت لندن سے وِنڈسر پہنچ گیا ہے۔ رَتھ لانگ واک سے ونڈسر کیسل تک ایک جلوس میں شامل ہوگا۔ کمٹمنٹ سروس کے لیے سینٹ جارج چیپل میں جانے سے پہلے اس میں کنگ چارلس سوئم اور شاہی کنبہ کے دیگر اراکین شامل ہوں گے۔
Published: 19 Sep 2022, 12:02 PM IST
ای ڈی کا کہنا ہے کہ اس نے مغربی بنگال کے ٹیچر بھرتی گھوٹالہ کے سلسلہ میں مزید 48.22 کروڑ روپے کے اثاثے عارضی طور پر ضبط کئے ہیں۔ ضبط کئے گئے اثاثوں کا تعلق پارتھا چٹرجی اور ارپیتا مکھرجی سے ہے۔ ای دی کی طرف سے اب تک مجموعی طور پر 103.10 کروڑ روپے کے اثاثے ضبط کئے جا چکے ہیں۔
Published: 19 Sep 2022, 12:02 PM IST
چنڈی گڑھ میں یونیورسٹی کی طالبات کی قابل اعتراض ویڈیو لیک ہونے کے معاملہ میں گرفتار شدہ تینوں ملزمان کو آج موہالی میں واقع کھراڑ عدالت میں پیش کیا گیا۔
Published: 19 Sep 2022, 12:02 PM IST
پاترا چال زمین گھوٹالہ معاملہ میں شیو سینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت کی عدالتی تحویل میں 14 دن کی توسیع کی گئی ہے۔ ان کی درخواست ضمانت پر اب بدھ 21 ستمبر کو سماعت کی جائے گی۔ عدالت کے حکم پر ای ڈی افسران نے چارج شیٹ کی نقل سنجے راؤت کو سونپ دی ہے۔
Published: 19 Sep 2022, 12:02 PM IST
سپریم کورٹ نے آج کشمیری پنڈت کی ہجرت اور قتل عام کی تحقیقات کی عرضی پر غور کرنے سے انکار کر دیا۔ سپریم کورٹ عرضی گزار کو عرضی واپس لینے کی اجازت دیتے ہوے اس معاملہ میں مناسب طریقہ کار تلاش کرنے کی صلاح دی۔ عرضی آشوتوش تپلو نے دائر کی تھی، جن کے والد ٹیکا لال تپلو کو اس وقت جے کے ایل ایف کے ملی ٹینٹوں نے ہلاک کر دیا تھا۔
Published: 19 Sep 2022, 12:02 PM IST
ممبئی پولیس نے زویری بازار میں بم نصب کرنے کی جھوٹی دھمکی دینے والے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم دنیش ستار کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ اس کے خلاف آئی پی سی کی متعدد دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
Published: 19 Sep 2022, 12:02 PM IST
ملک بھر کی عدالتوں کی طرف سے سزائے موت دئے جانے کے سلسلہ میں رہنما ہدایات جاری کرنے کے حوالہ سے دائر کی گئی عرضی پر اب سپریم کورٹ کی پانچ ججوں پر مشتمل بینچ سماعت کرے گی۔ چیف جسٹس یو یو للت کی سربراہی والی تین ججوں کی بنچ نے اس معاملہ کو پانچ ججوں کی آئینی بنچ کو بھیجنے کے دوران کہا ’’ہمیں لگتا ہے کہ اس معاملہ میں ملزم کی سزا کم کرنے کے لئے حقائق کے حوالہ سے عدالتوں کے لئے یکساں اصولوں کو وضع کرنا ضروری ہے۔‘‘
Published: 19 Sep 2022, 12:02 PM IST
یوگی حکومت کی ناقص پالیسیوں کے خلاف سماجوادی پارٹی سراپا احتجاج بن گئی ہے۔ آج اکھلیش یادو کی قیادت میں پارٹی کے لیڈران اور کارکنان اپنے پارٹی دفتر سے ریاستی اسمبلی تک احتجاجی مارچ نکال رہے ہیں۔
Published: 19 Sep 2022, 12:02 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 19 Sep 2022, 12:02 PM IST
تصویر: پریس ریلیز