پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی کی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر خود اس کی اطلاع دی۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہی شفا دیتا ہے۔‘‘ خیال رہے کہ عارف علوی کورونا کی پہلی خوراک حاصل کر چکے ہیں۔
Published: 29 Mar 2021, 8:01 AM IST
ممتا بنرجی نے نندی گرام میں کہا، ’’جہیں ثقافت سے محبت نہیں، وہ یہاں سیاست نہیں کر سکتے۔ نندی گرام شاہد ہے کہ یہاں غنڈہ گردی ہو رہی ہے۔ ہم نے برولیا میں اجلاس منعقد کیا، ٹیم سی کا دفتر تباہ کر دیا گیا۔ وہ (سویندو ادھیکاری) جو چاہتا ہے کر رہا ہے۔ میں بھی کھیلا کر سکتی ہوں۔ شیر کی طرح جواب دوں گی۔ میں بنگال کی شیرنی ہوں۔‘‘
Published: 29 Mar 2021, 8:01 AM IST
ٹی ایم سی کے ایک وفد نے پیر کے روز مغربی بنگال کے چیف الیکٹورل آفیسر سے ملاقات کی اور ان سے مطالبہ کیا کہ آزادانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کو یقینی بنانے کے لئے مشرقی مدناپور میں موجود تمام غیر سماجی عناصر کو حراست میں لیا جائے۔
Published: 29 Mar 2021, 8:01 AM IST
بی جے پی لیڈران کا ووٹ حاصل کرنے کے لئے اپنے بیانات میں پاکستان اور مسلمان کا ذکر کرنا جاری ہے۔ بنگال بی جے پی لیڈر سویندو ادھیکار نے اس سے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے ممتا بنرجی کو ’بیگم‘ بھی قرار دے دیا۔ سویندو نے اپنے بیان میں کہا کہ ممتا بنرجی مسلم تشٹی کرن ’طمانیت‘ کرتی ہیں اور وہ بنگال کو منی پاکستان میں تبدیل کر دیں گی۔ انہوں نے کہا کہ بیگم کو عید مبارک کہنے کی اتنی عادت پڑ چکی ہے کہ انہوں نے آج ہولی پر بھی ’ہولی مبارک’ ہی کہا ہے۔
Published: 29 Mar 2021, 8:01 AM IST
کابل: افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند میں ایک سیکورٹی چوکی پر کار بم دھماکے میں دو فوجی جوانوں کی موت ہوگئی اور چار دیگر زخمی ہوگئے۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ اتوار کی رات صوبہ کے مہاجر بازار علاقے میں واقع عبدالغنی سیکورٹی چوکی پر پیش آیا۔ گزشتہ ستمبر میں قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغان-طالبان امن مذاکرات شروع ہونے کے باوجود دہشت گردانہ حملوں اور سیکورٹی فورس کو نشانہ بنانے کا سلسلہ بند نہیں ہوا ہے۔ طالبان گروپ پر ملک کی تین چوتھائی اراضی پر قبضہ کرنے کا بھی الزام ہے۔
Published: 29 Mar 2021, 8:01 AM IST
پرتاپ گڑھ: اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے تھانہ کوتوالی لال گنج علاقے کے ہنڈور گاوں میں پیر کی صبح کھیت میں پانی دیتے وقت کرنٹ کی زد میں آنے کے سبب کسان جوڑے کی موت ہوگئی۔ ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ مغربی دنیش دیویدی نے بتایا کہ ہنڈور گاوں کے رام لکھن ورما (40) مع اہلیہ گائتری ورما (38) کے ساتھ آج صبح کھیت میں پانی لگانے گئے تھے، جہاں اوپر سے گزرنے والے گرے ہائی بولٹج بجلی کے تار کی زد میں آئے رام لکھن کو بچانے کی کوشش میں اس کی اہلیہ گائتری سمیت دونوں کرنٹ سے شدید جھلس گئے۔ انہیں علاج کے لئے مقامی اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دے دیا۔ پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی ہیں۔ ادھر گاوں والوں میں محکمہ توانائی کی لاپروائی کو لے کر اشتعال ہے، لوگ قتل کا کیس درج کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
کوشمبی کے سینی کوتوالی علاقے میں سڑک حادثہ، دو لوگوں کی موت
کوشمبی: اتر پردیش میں ضلع کوشمبی کے سینی کوتوالی علاقے میں ٹرک کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار دو نوجوانوں کی موت ہوگئی جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ پولس ذرائع نے پیر کے روز بتایا کہ کانپور -الہ آباد نیشنل ہائی وے پر اجھوا قصبہ کے نزدیک یہ حادثہ اتوار کی دیر رات اس وقت پیش آیا، جب اس قصبے کا باشندہ منا کچھ سامان خریدنے کے لیے اپنے ساتھی پنٹو اور جیتندر کے ساتھ موٹر سائیکل پر بھولا چوراہا کی طرف جا رہا تھا۔ پولس نے چیکنگ کے لئے شاہراہ کے کنارے میں ایک بیریئر لگا رکھا تھا۔ اسی دوران کانپور کی طرف سے آنے والے ایک ٹرک نے تینوں موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا۔ اس حادثے میں منا (35) اور پنٹو (28) کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ جتیندر زخمی ہوگیا۔ مشتعل مقامی باشندوں اور کنبہ والوں نے کچھ دیر کے لئے جائے حادثہ پر سڑک کو جام کر دیا۔ اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچنے والے انتظامی عہدیداروں نے لوگوں کو سمجھا بجھایا کر سڑک کو کھولا۔
لکھی سرائے میں پک اپ وین الٹنے سے ایک نوجوان کی موت، 12 زخمی
لکھی سرائے: بہار میں ضلع لکھی سرائے کے ویرو پور تھانہ علاقے میں ایک پک اپ وین الٹنے سے ایک نوجوان کی موت ہوگئی اور 12 دیگر افراد زخمی ہوگئے۔ پولس ذرائع نے پیر کے روز یہاں بتایا کہ قمر پور گاؤں کے چند باشندے اتوار کی رات کوئل گاؤں سے ڈے -نائٹ میچ دیکھنے کے بعد پک اپ وین سے گھر لوٹ رہے تھے، راستے میں بھان پور اور قمر پور گاؤں کے درمیان پک اپ وین بے قابو ہوکر الٹ گئي۔ اس حادثے میں پک اپ وین پر سوار کرن (15) ولد راجو مہتو کی موت ہوگئی اور 12 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو بڑہیہ ریفرل اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد پولس موقع پر پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔
امریکہ کے الاسکا میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، پانچ افراد ہلاک، ایک زخمی
واشنگٹن: امریکہ کے صوبہ الاسکا کے نک گلیشیر پر ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، جس میں پانچ افراد ہلاک اور ایک شدید طور پر زخمی ہوگیا۔ اس کی اطلاع الاسکا کے محکمہ پبلک سیفٹی نے اتوار کے روز ایک بیان جاری کرتے ہوئے دی۔ بیان کے مطابق الاسکا کے افسران کو رات تقریباً دس بجے نک گلیشیر میں ایک ہیلی کاپٹر گرنے کی اطلاع ملی۔ اس حادثے میں صرف ایک شخص زندہ بچاہے، جسے علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ہیلی کاپٹر میں سوار دیگر پانچ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ حادثے کی تحقیقات کر رہا ہے۔
انڈونیشیا کے مغربی جاوا میں واقع آئل پلانٹ میں دھماکہ، چار افراد زخمی
جکارتہ: انڈونیشیا کے صوبہ مغربی جاوا میں پیر کے روز ایک تیل کے پلانٹ میں دھماکے سے آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔ انڈونیشیا کی سرکاری تیل و گیس کمپنی پرٹامینا نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرکے اس کے بارے میں اطلاع دی ہے۔ اس سے قبل موصولہ اطلاعات کے مطابق، انڈونیشیا کے صوبہ مغربی جاوا کے بالونگن میں واقع آئل پلانٹ میں لگنے والی آگ لگاتار پھیل رہی ہے۔ اخبار ریپبلکا کی رپورٹ کے مطابق فائر بریگیڈ کی سیکڑوں گاڑیاں آگ بجھانے کے کام میں مصروف ہیں۔ پرٹامینا کے مطابق آئل پلانٹ میں آگ لگنے سے چار مقامی افراد جھلس گئے، جنہیں علاج کے لئے اسپتال داخل کرایا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ آئل پلانٹ میں دھماکہ کے بعد بجلی گرنے سے آگ لگی ہے۔
مہاراشٹر میں کورونا کے 40414 نئے معاملے 108 اموات
ممبئی: مہاراشٹر میں اتوار کو کورونا وائرس کے 40414 نئے معاملوں کی تصدیق ہونے کے ساتھ ہی ریاست میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 2713875 ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت نے آج یہاں بتایا کہ اس دوران مزید 108 وگوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 54180 ہوگئی ہے۔ اس دوران 17874 مریض صحت مند ہوئے اور ریاست میں اب تک کل 2332485 لوگوں صحت مند ہوچکے ہیں۔ ریاست میں اب تک 19358341 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔ ریاست میں ریکوری کی شرح 85.95 فیصد اور اموات کی شرح 2 فیصد پہنچ گئی ہے۔ ریاست میں اس وقت سرگرم معاملوں کی تعداد 325901 ہوگئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 29 Mar 2021, 8:01 AM IST
تصویر: پریس ریلیز