دہلی فساد معامے میں یو اے پی اے کے تحت گرفتار کیے گئے جے این یو کے سابق طلبا لیڈر عمر خالد کی ضمانت عرضی پر عدالت میں پیر کے روز سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران عمر خالد کے وکیل تردیپ پایس نے جو بحث کی اور ثبوت پیش کیے اس سے پولیس کے دعووں میں تضاد کے کئی عناصر نظر آئے۔ اب اس معاملے میں تین ستمبر کو سماعت ہوگی۔ تردیپ پایس نے آج سماعت کے دوران عدالت کو بتایا کہ ایک چینل کے ذریعہ عمر خالد کی تقریر کی ایڈیٹیڈ ویڈیو چلائی گئی، جسے بی جے پی لیڈر امت مالویہ نے ٹوئٹ کیا تھا اور اس بنیاد پر ہی یو اے پی اے کے تحت کیس درج کیا گیا تھا۔
Published: 23 Aug 2021, 9:40 AM IST
مرکزی وزیر پشوپتی پارس پر پیر کے روز بہار واقع حاجی پور میں ایک خاتون نے سیاہی پھینک دی۔ ان پر یہ حملہ اس وقت ہوا جب وہ مرکزی وزیر بننے کے بعد پہلی مرتبہ حاجی پور پہنچے۔ پارس حاجی پور میں ’آبھار یاترا‘ نکال رہے ہیں اور لوگوں سے شکریہ ادا کر رہے ہیں۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق پارس پر سیاہی پھینکنے والی خاتون کو ان کے بھتیجے چراغ پاسوان کا حامی بتایا جا رہا ہے۔ سیاہی پھینکے جانے کے بعد پشوپتی پارس کو اپنے کپڑے بدلنے پڑ گئے کیونکہ انھیں مزید سفر کرنا تھا اور ان کے کپڑے کافی خراب ہو گئے تھے۔
Published: 23 Aug 2021, 9:40 AM IST
افغانستان کے بگلان علاقہ واقع اندراب میں طالبان اور افغان فوجیوں کے درمیان زبردست ٹکر چل رہی ہے۔ بانو ضلع میں افغان فوج نے طالبان کی کمر توڑ دی ہے۔ طالبان کے ضلع چیف سمیت 50 طالبانیوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ ہندی نیوز پورٹل ’آج تک‘ کی خبر کے مطابق 20 طالبانی جنگجوؤں کو افغان فوج نے یرغمال بھی بنا لیا ہے۔
Published: 23 Aug 2021, 9:40 AM IST
اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کلیان سنگھ کے نام پر سڑکوں کا نام رکھنے کا فیصلہ لیا گیا ہے جس پر اے آئی ایم آئی ایم سربراہ اسدالدین اویسی نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ریاست کی یوگی حکومت سے کہا ہے کہ ’’کیا کیا نام بدل دیے۔ الٰہ آباد کا نام پریاگ راج کیا... اتر پردیش کے 37 لاکھ بے روزگار نوجوانوں کا نام بے روزگاری سے متعلق پورٹل پر ہے۔ نام سے زیادہ کام کیجیے۔‘‘
Published: 23 Aug 2021, 9:40 AM IST
کابل: کابل ایئرپورٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک افغان سیکورٹی اہلکار ہلاک جب کہ تین زخمی ہوگئے۔ بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق افغانستان کے حالات امریکہ اور اتحادی افواج کے انخلاء کے بعد مسلسل کشیدگی کی جانب بڑھ رہے ہیں، جس کے باعث اب تک سیکڑوں انسانی جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔ خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ افغان دارالحکومت کابل میں واقع انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ سامنے آیا ہے جس کے نتیجے میں ایک افغان سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگیا جب کہ تین اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
Published: 23 Aug 2021, 9:40 AM IST
حیدرآباد: آندھراپردیش میں پیش آئے ایک دل دہلانے والے واقعہ میں بیوی نے اپنے شوہر کو خاندانی جھگڑوں کی وجہ سے قتل کر دیا، یہ واقعہ ضلع گنٹور کے تاڈی کونڈہ میں پیش آیا۔ اگرچہ کہ یہ واقعہ 20 تاریخ کو پیش آیا، تاہم یہ معاملہ تاخیر سے سامنے آیا۔ تفصیلات کے مطابق 40 سالہ رمیش کی 12 سال قبل نرملا سے شادی ہوئی تھی۔ ان کے دو بیٹے ہیں۔ رمیش پانچ سال قبل فالج کا شکار ہوگیا تھا اس کے بعد سے اس جوڑے میں کچھ عرصے سے اختلافات چل رہے تھے۔ اس دوران 20 اگست کو ان دونوں میں ایک بار پھر جھگڑا ہوگیا اور برہم بیوی نرملا نے اپنے شوہر پر موسل سے حملہ کر دیا۔ رمیش کو شدید زخمی حالت میں گنٹور کے سرکاری اسپتال لے جایا گیا۔ ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ وہ پہلے ہی مر چکا ہے۔ نرملا کو پولیس نے مقتول کے بھائی کی شکایت کے بعد گرفتار کرلیا۔
Published: 23 Aug 2021, 9:40 AM IST
حیدرآباد: آندھراپردیش میں پیش آئے ایک خوفناک سڑک حادثہ میں اے آر کے 4 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے، یہ حادثہ سریکاکلم ضلع کے پالاسا منڈل سمادیوی قومی شاہراہ پر پیش آیا۔ اس حادثہ میں دیگر کانسٹیبل بھی زخمی ہوئے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب اے آر کانسٹیبل بولیرو گاڑی میں بھائیرسارنگ پورم میں ایک جوان کی لاش اس کے گھر والوں کے حوالے کرنے کے بعد واپس ہو رہے تھے۔ اسی دوران سڑک عبور کرتے ہوئے ان کی بولیرو گاڑی ایک لاری سے ٹکرا گئی۔ اس حادثہ میں چار کانسٹیبل موقع پر ہی ہلاک ہوگئے اور پولیس کی گاڑی تباہ ہوگئی۔ اطلاع ملنے پر اعلیٰ عہدیدار مقام حادثہ پہنچ گئے۔ مرنے والوں کی شناخت اے آر کے اے ایس آئی کرشنوڈو،، بابوراؤ (ہیڈ کانسٹیبل)،انتھونی (ایچ سی)، پی۔ جناردھن راؤ (ڈرائیور) کے طور پر ہوئی ہے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
Published: 23 Aug 2021, 9:40 AM IST
حیدرآباد: تلنگانہ کی کریم نگر پولیس نے ماسک کے سلسلہ میں عوام میں بیداری پیدا کی اور ماسک کے بغیر گھروں سے نکلنے والے افراد کو جرمانہ عائد کیا۔ ساتھ ہی پولیس نے ماسک کے بغیر نکلنے والوں میں ماسک بھی تقسیم کئے۔ عوام سے خواہش کی گئی کہ وہ کورونا کے سلسلہ میں احتیاط کریں۔ پولیس نے کہا کہ بازاروں اور کھلے مقامات پر بغیر ماسک کے نکلنے والوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ان میں یہ مہم چلائی گئی۔ ان افراد کو ماسک کی اہمیت سے بھی واقف کروایا گیا۔
Published: 23 Aug 2021, 9:40 AM IST
جموں: جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے کمسر علاقے سے دو روز سے لاپتہ 17 سالہ لڑکی کی لاش ایک دریا کے کنارے سے بر آمد کی گئی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع پونچھ کے کمسر علاقے سے تعلق رکھنے والی ایک 17سالہ لڑکی 21 اگست سے لاپتہ تھی۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ لڑکی کی لاش پیر کی صبح بکرم سنگھ یاد گار منگنر کے نزدیک ایک دریا کے کنارے سے بر آمد کی گئی۔ متوفی لڑکی کی شناخت مہک بی ساکن محلہ کمسر کے بطور ہوئی ہے۔ دریں اثنا ایک پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔
Published: 23 Aug 2021, 9:40 AM IST
واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ وہ طالبان کے خلاف پابندیوں پر غور کریں گے۔ جو بائیڈن سے جب ایک نیوز کانفرنس میں یہ پوچھا گیا کہ کیا وہ کچھ شرائط کی بنیاد پرطالبان پرپابندیوں کی حمایت کریں گے، تو انہوں نے کہا ہاں، وہ اس پر غور کریں گے۔
Published: 23 Aug 2021, 9:40 AM IST
میکسیکو سٹی: خلیج میکسیکو میں دھماکے کے بعد سرکاری تیل کمپنی پیمیکس کے ایک آئل پلیٹ فارم میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی ہے۔ مقامی میڈیا نے یہ رپورٹ دی ہے۔ اتوار کے روز کوڈیگو ویراکروز نوٹسیاس نے فیس بک کے ذریعے تصوراور آگ کے بعد کا ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ کوالفا پلیٹ فارم پر دھماکہ ہوا، جو کہ تاباسکو اور کامپیچی کے ساحل پر کو مالوب - جاپ آئل فیلڈ کا حصہ ہے۔ جائے وقوعہ سے کالا دھواں اٹھتا ہوا دیکھا گیا۔ پیمیکس نے سرکاری طور پر دھماکے کی تصدیق نہیں کی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا کہ اتوار کو ہونے والے دھماکے میں کم از کم چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو کامپیچی کے اسپتالوں میں بھیجا گیا ہے۔
Published: 23 Aug 2021, 9:40 AM IST
راجکوٹ: گجرات کے راجکوٹ شہر کے مختلف علاقوں میں 15 خواتین سمیت 24 جوئے بازوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس نے اتوار کو بتایا کہ اطلاع کی بنیاد پر گاندھی گرام -2 علاقے میں نندگاؤں ٹاور نمبر -2 فلیٹ -244 پر چھاپہ مارا گیا، جہاں سے جوا کھیل رہیں نو خواتین کو اور مالیویہ نگر علاقے میں جلجیت سوسائٹی شیری -9 کے قریب کھلی جگہ میں چھاپے ماری کرکے جوا کھیل رہیں چھ خواتین سمیت سات لوگوں کو پکڑلیا گیا۔ ان سے بالترتیب 52950 اور 11300 روپے ضبط کیے گئے۔ اسی طرح بی ڈویژن کے علاقے میں آر ٹی او کے قریب جوا کھیلنے والے آٹھ افراد کو پکڑا گیا اور ان سے 12200 روپے برآمد ہوئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ضروری کارروائی شروع کر دی ہے۔
Published: 23 Aug 2021, 9:40 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 23 Aug 2021, 9:40 AM IST
تصویر: پریس ریلیز
تصویر سوشل میڈیا