خبریں

اہم خبریں: تیز رفتار ٹرک کی زد میں آنے سے موٹرسائیکل سوار کی موت، دو دیگر افراد زخمی

سڑک حادثہ / یو این آئی
سڑک حادثہ / یو این آئی 

تیز رفتار ٹرک کی زد میں آنے سے موٹرسائیکل سوار کی موت، دو دیگر افراد زخمی

دھمتری: چھتیس گڑھ کے ضلع دھمتری میں کیریگاوں تھانہ علاقہ میں دھان سے لدے ٹرک نے ایک موٹر سائیکل کو ٹکرماردی، جس سے ایک شخص کی موت ہوگئی اور دو دیگرزخمی ہوگئے۔ کیریگاوں تھانہ کے پولس ذرائع کے مطابق ٹرک دھان لوڈ کرکے نرہرپور سے دھمتری کی طرف آرہا تھا۔ اسی دوران موضع املی پورا مرومسلی کے پاس ٹرک نے موٹرسائیکل کو ٹکرمار دی۔ اس حادثے میں راجیندر ٹھاکر موضع کھرّا تھانہ غرور ضلع بالود، رامرتن منڈاوی اور اِندل دھرو کو سنگین چوٹ پہنچی۔ زخمیوں کو علاج کے لئے نرہرپور کمیونٹی ہیلتھ سنٹر لے جایا گیا۔ جہاں اندل کی موت ہوگئی۔ پولیس نے ٹرک کو قبضے میں لے لیا ہے۔

Published: 21 Mar 2021, 6:29 PM IST

بستی میں دو فریقوں کے درمیان مارپیٹ، 14 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج

بستی: اترپردیش میں ضلع بستی کے کلواری علاقے میں پرانی رنجش کی بنا پر دو فریقوں کے درمیان مارپیٹ کے معاملے میں 14 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولس ذرائع نے یہ اطلاع دیتے ہوئے اتوار کے روز بتایا کہ سیف آباد میں دو فریقوں کے درمیان پرانی دشمنی کے سبب مارپیٹ ہوگئی تھی۔ اس سلسلے میں گرجیش سنگھ نے سونو سنگھ، انیرود سنگھ، ستیش سنگھ، انورود سنگھ، دیپو سنگھ، انل سنگھ، اروند سنگھ، شیام نارائن سنگھ کے خلاف دفعہ 147، 323 کے تحت مقدمہ درج کرایا ہے، جبکہ دوسرے فریق ارون کمار سنگھ نے گرجیش سنگھ، سریش سنگھ، ونئے سنگھ، سریندر سنگھ، جتیندر سنگھ، رن وجئے سنگھ کے خلاف دفعہ 147، 323، 324 کے تحت مقدمہ درج کرایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Published: 21 Mar 2021, 6:29 PM IST

پردیپ پانڈے چنٹو کی فلم ’پڑوسن‘ کا پہلا پوسٹر ریلیز

ممبئی: بھوجپوری سنیما کے چاکلیٹی اسٹار پردیپ پانڈے چنٹو کی فلم پڑوسن کا پہلا پوسٹر ریلیز ہوگیا ہے، نیہا شری انٹرٹینمنٹ کے بینر کے تحت بنی فلم ’پڑوسن‘ میں پردیپ پانڈے چنٹو لیڈ رول میں نظر آئیں گے۔ فلم کی پروڈیوسر نیہا شری اور رائٹر موسیقار اور ڈائریکٹر ریتیش ٹھاکر ہیں۔ فلم پڑوسن کا پہلا پوسٹر لانچ ہوتے ہی وائرل ہوگیا ہے فلم کا فرسٹ لک عام بھوجپوری فلموں سے کافی الگ ہے فلم کے پوسٹر شیئر کرتے ہوئے ڈائریکٹر ریتیش ٹھاکر نے بتایا کہ اس فلم کی اسٹوری ٹھیٹھ بھوجپوری والی ہے، اس میں چنٹو کو امیر خاندان کا بیٹا دکھایا گیا ہے۔ وہیں فلم کی اداکارہ کو ایک میڈل کلاس کی لڑکی دکھایا ہے۔ فلم کی موسیقی اسٹوری کے مطابق ہوگی جو کافی الگ ہے۔ فلم کی شوٹنگ مئی مہینے سے شروع کی جائے گی۔

Published: 21 Mar 2021, 6:29 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 21 Mar 2021, 6:29 PM IST

,
  • انتخابی نتائج LIVE: پرینکا گاندھی کی انتخابی سیاست میں زوردار انٹری، وائناڈ پارلیمانی سیٹ پر 4.11 لاکھ ووٹوں سے حاصل کی جیت

  • ,
  • امریکی صدارتی انتخاب کے بعد ایلون مسک کی دولت میں بے تحاشہ اضافہ، تاریخ کے سب سے امیر شخص بنے