حیدرآباد: حیدرآباد میں پٹرول کی قیمت میں پھر ایک مرتبہ اضافہ ہوگیا ہے۔ ریاستی دارالحکومت میں فی لیٹر پٹرول کی قیمت میں 30 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 31 پیسے کا اضافہ تیل کی کمپنیوں کی جانب سے کیا گیا ہے جس کے بعد حیدرآباد میں فی لیٹر پٹرول کی قیمت 101.04روپئے ہوگئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر 95.89 روپئے تک جا پہنچی۔ اے پی کے وجئے واڑہ میں فی لیٹر پٹرول کی قیمت 102.98 روپئے اور ڈیزل کی قیمت 97.26 روپئے ہوگئی۔
Published: 20 Jun 2021, 11:11 AM IST
نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی میں اتوار کی دوپہر کم شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدید ریختر پیمانہ پر 2.1 درج کی گئی، قومی زلزلیات سائنس مرکز کے مطابق زلزلہ کا مرکز نئی دہلی کے شمال مغربی علاقہ میں 28.67 ڈگری شمالی عرض البلد اور 77.14 ڈگری مشرقی طول البلد پر زمین میں سات کلومیٹر نیچے تھا۔ زلزلہ کی وجہ سے کسی طرح کے جان و مال کے نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔
حیدرآباد میں پٹرول کی قیمت قیمت 101.04 روپئے
حیدرآباد: حیدرآباد میں پٹرول کی قیمت میں پھر ایک مرتبہ اضافہ ہوگیا ہے۔ ریاستی دارالحکومت میں فی لیٹر پٹرول کی قیمت میں 30 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 31 پیسے کا اضافہ تیل کی کمپنیوں کی جانب سے کیا گیا ہے جس کے بعد حیدرآباد میں فی لیٹر پٹرول کی قیمت 101.04روپئے ہوگئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر 95.89 روپئے تک جا پہنچی۔ اے پی کے وجئے واڑہ میں فی لیٹر پٹرول کی قیمت 102.98 روپئے اور ڈیزل کی قیمت 97.26 روپئے ہوگئی۔
Published: 20 Jun 2021, 11:11 AM IST
اُجین: مدھیہ پردیش کے ضلع اجین میں کورونا کی رفتار دھیمی پڑھنے کے ساتھ یہاں 2000 سے زیادہ کورونا نمونوں کی جانچ میں دیہی علاقہ میں ایک شخص کورونا پازیٹو پایا گیا ہے۔ چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر نے گزشتہ رات جاری ہیلتھ بلیٹن نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2067 نمونوں میں سے دیہی علاقے سے ایک کورونا پازیٹو پایا گیا ہے۔ ضلع میں اب تک 19079 پازیٹو پائے گئے ہیں، جبکہ 18870 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس وبا کی وجہ سے اب تک ضلع میں 170 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ فی الحال کورونا کے 39 ایکٹو کیسز ہیں۔ ان سب کا اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔
Published: 20 Jun 2021, 11:11 AM IST
ممبئی: ٹاٹا گروپ کی اسٹیل بنانے والی کمپنی ٹاٹا اسٹیل چھ ماہ کے وقفے کے بعد پیر کو دوبارہ بی ایس ای انڈیکس سنسیکس میں شامل ہوگی، سینسیکس میں 30 کمپنیاں ہیں، پیر سے ٹاٹا اسٹیل کو عوامی سیکٹر کی آئل اینڈ گیس کمپنی او این جی سی کی جگہ اس میں شامل کیا جائے گا، سینسیکس میں کسی کمپنی کی شمولیت مارکیٹ اس کے اثرات کو ظاہر کرتی ہے۔ 21 جون سے دوسرے انڈیکس میں بھی تبدیلیاں کی جارہی ہیں۔ 'بی ایس ای 100' اور 'بی ایس ای سینسیکس نیکسٹ 50' میں باش لمیٹڈ، ایل آئی سی ہاؤسنگ فنانس لمیٹڈ اور ٹی وی ایس موٹر کی جگہ اے یو فنانس بینک، اڈانی انٹرپرائزز اور چولامنڈلم انویسٹمنٹ اینڈ فنانس کو شامل کیا جائے گا۔ بینکنگ کمپنیوں کے بی ایس ای بینکیکس انڈیکس میں آر بی ایل بینک کی جگہ اے یو اسمال فنانس بینک کو جگہ دی گئی ہے۔
Published: 20 Jun 2021, 11:11 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 20 Jun 2021, 11:11 AM IST