لکھنؤ: وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست میں بڑھتے کورونا انفیکشن کے سلسلے میں ضلعوں میں افسروں کو کافی سخت لہجے میں وارننگ دی ہے۔انہوں نے کہا کہ غلط فہمی میں نہ رہیں، لاک ڈاؤن نہیں لگے گا۔ ہم عوام کو مرنے نہیں دیں گے،بیڈ کی شکایت نہیں ملنی چاہئے۔ پہلے سے پوری تیاری کریں۔ ضرورت کے مطابق نجی اسپتالوں اور میڈیکل کالجوں کا ٹیک اوور کریں۔ انہوں نے ضلع میں ٹیسٹنگ ،ٹریسنگ اور ٹریٹ منٹ پر زور دیا۔ یوگی نے حال ہی میں ایک اعلی سطحی میٹنگ میں کورونا بڑھتے انفیکشن کے سلسلے میں جائزہ میٹنگ کی تھی۔وہ کورونا انفیکشن کی موثر روک تھام کےلئے حکمت عملی سے لے کر عمل درآمدگی کو ترجیح دے رہے ہیں۔ ان کا پورا زور کورونا انفیکشن اور بڑھنے سے پہلے تیاریوں کے سلسلے میں ہے۔ انہوں نے اس کی تصدیق بھی کی کہ کورونا کے خلاف جدوجہد کو پوری تیاری کے ساتھ مضبوطی سے لڑنا ہوگا۔ اس جہدوجہد میں لاپرواہی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ پچھلے سال کورونا انفیکشن کو کنٹرول کرنے میں کامیابی ملی ہے۔ اسی طرح سے اس بار بھی ہم مضبوطی سے لڑائی لڑتے ہوئے ہم کامیاب ہوں گے۔ اس کے لئے انہوں نے ایل 2 اور ایل 3 کے بیڈس کی تعداد بڑھانے کی ہدایت دی ہے۔
Published: 12 Apr 2021, 3:29 PM IST
نئی دہلی: مرکزی حکومت کی ایک خصوصی سبجیکٹ ایکسپرٹ کمیٹی (ایس ای سی) نے پیر کو روس کی کووڈ-19 ویکسین ’اسپوتنک وی‘ کے ہنگامی استعمال کو منظوری دے دی۔ ملک میں سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کی کووی شیلڈ اور بھارت بایوٹیک کی کوویکسین کے بعد اسپوتنک وی کورونا وائرس کا تیسرا ٹیکہ ہے جس کے استعمال کی منظوری دی گئی ہے۔ روس کے مطابق اسپوتنک وی دنیا کی پہلی رجسٹرڈ کووڈ ویکسین ہے۔ اسے 55 سے زیادہ ممالک میں پہلے ہی رجسٹرڈ کیا جا چکا ہے۔ روس کی خبر رساں ایجنسی اسپوتنک نے بتایا کہ ہندوستان میں ہنگامی استعمال کی منظوری ملنے کے ساتھ ہی ملک میں اسپوتنک وی ویکسین تیار کرنے والے ڈاکٹر ریڈی لیباریٹریز کے شیئر میں سات فیصد کا اچھال دیکھا گیا۔
Published: 12 Apr 2021, 3:29 PM IST
کوزی کوڈ: نامعلوم بدمعاشوں نے پیر کی صبح بالوسیری کے نزدیک کارومالا میں مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم) کے دفتر میں آگ لگانے کی کوشش کی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ بدمعاشوں نے کچھ جلتی ہوئی لکڑیاں سی پی ایم کے دفتر پر پھینکیں۔ اس واقعہ کی جانچ کی جارہی ہے اور اب تک کسی کو گرفتار نہیں کیا گیاہے۔ بالوسیری میں سی پی ایم کارکنوں کے مسلم لیگ کے کارکنوں پر جمعرات کو کئے گئے حملے کے بعد ماحول کشید ہ ہے۔ مسلم لیگ کے کارکن کنور ضلع میں حال ہی میں ایک پارٹی کارکن کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کررہے تھے۔ انی کولم کے چاروں طرف آٹھ اپریل سے ہی بڑی تعداد میں پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ انی کولم میں بائیں بازو کے جمہوری محاذ کے کارکنوں نے جمعرات کی رات مبینہ طورپر کانگریس کے دفتر میں آگ لگا دی تھی۔ اس واقعہ کے بعد دونوں جماعتو ں کے حامیوں کے مابین جھگڑا ہوگیا تھا جسے پولیس کی وقت پر کی گئی مداخلت سے کنٹرول کرلیاگیا تھا۔ اس کے بعد مبینہ طورپر ایل ڈی ایف کے کارکنوں نے اسی رات کانگریس کارکنوں لطیف کے گھر پر پتھر پھینکے تھے اور انکی انووا کار کو نقصان پہنچایا تھا۔
Published: 12 Apr 2021, 3:29 PM IST
دم دم میں مغربی بنگال کی وزیر اعلی اور ٹی ایم سی رہنما ممتا بنرجی نے کہا کہ میں الیکشن کمیشن سے ہاتھ جوڑ کر درخواست کرتی ہوں کہ وہ صرف بی جے پی کی ہی نہ سنیں، ہر ایک کی بات سنیں، تعصب نہ کریں۔
Published: 12 Apr 2021, 3:29 PM IST
کورونا وائرس ملک میں تباہی مچا رہا ہے، وہیں مہاراشٹر کی حالت انتہائی خراب ہے۔ اسی کے ساتھ ہی مہاراشٹر میں دسویں اور بارہویں کے امتحانات کورونا کی وجہ سے ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔ نیز سی بی ایس ای سے بھی امتحان ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
Published: 12 Apr 2021, 3:29 PM IST
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی ہندوستانی عوام کے لیے کورونا ویکسین کی کمی کو لے کر لگاتار مودی حکومت پر حملہ کر رہے ہیں۔ انھوں نے اپنے ایک تازہ بیان میں کہا ہے کہ ’’مودی جی آپ نے کہا تھا کہ کورونا کی لڑائی 18 دن میں جیتی جائے گی۔ آپ نے گھنٹی بجوا دی، تھالی بجوا دی، موبائل فون کی لائٹ جلوا دی۔ کورونا آگے بڑھتا گیا اور اب دوسری لہر ہے اور لاکھوں لوگ کورونا کے شکار ہو گئے ہیں۔‘‘ اپنے بیان میں راہل گاندھی نے مزید کہا کہ ’’آپ ایوینٹ بازی بند کیجیے، جس کو بھی ویکسین کی ضرورت ہے، ان کو دلوائیے۔ ویکسین کا ایکسپورٹ بند کیجیے اور جو ہمارے غریب بھائی-بہن ہیں، ان کو فوراً انکم سپورٹ دیجیے۔‘‘
Published: 12 Apr 2021, 3:29 PM IST
بلند شہر: اترپردیش کے ضلع بلند شہر میں مسلسل بڑھ رہا کورونا انفیکشن تیزی سے خطرناک شکل اختیار کرتا جا رہا ہے، اسی فہرست میں سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ سنتوش کمار سنگھ اور بلند شہر جیل کے پانچ اہلکاروں سمیت 62 لوگ کورونا پازیٹو پائے گئے ہیں۔ اس طرح اب تک 6699 لوگ کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔ مکمل طور پر صحت یاب ہونے کے بعد آج 14 مریضوں کو ان کے گھر بھیج دیا گیا ہے۔ ضلع میں اب 341 زیر علاج مریض ہیں۔
سی ایم او دفتر کے ترجمان ڈاکٹر گورو سکسینہ نے آج یہاں بتایا کہ رپورٹ کے مطابق ضلع جیل سمیت بلند شہر صدر پر بلند شہر کے سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ سمیت 20 سکندرآباد قصبے میں 6 انوپ شہر میں، سات قصبہ شکارپور میں، چھ مالا گڑھ اونچا گاؤں میں، 55 بی وی نگر میں، تین ارنیا پہاسو گولاوٹی لکھاوٹی خورجہ میں دو دو قصبہ ڈبائی ویسے آنا میں اور ایک نوئیڈا سے آیا شخص اور ایک کانپور کے شخص میں کورونا پازیٹو کی علامات پائی گئی ہیں۔
Published: 12 Apr 2021, 3:29 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 12 Apr 2021, 3:29 PM IST