خبریں

اہم خبریں: وزیر اعظم نریندر مودی نے محمد یونس کو دی مبارک باد، معمولات جلد بحال ہونے کی امید ظاہر کی

<div class="paragraphs"><p>محمد یونس</p></div>

محمد یونس

 

وزیر اعظم نریندر مودی نے محمد یونس کو دی مبارک باد، معمولات جلد بحال ہونے کی امید ظاہر کی

وزیر اعظم نریندر مودی نے نوبل انعام یافہ پروفیسر محمد یونس کو بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ کے طور پر حلف لینے پر مبارک باد پیش کی ہے۔ انہوں نے ایکس پر لکھا، ’’پروفیسر محمد یونس کو ان کی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر میری نیک خواہشات۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ہندوؤں اور دیگر تمام اقلیتی برادریوں کی حفاظت اور تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے معمولات جلد بحال ہوں گے۔ ہندوستان بنگلہ دیش کے ساتھ امن، سلامتی اور ترقی کے لیے دونوں طرف کے لوگوں کی مشترکہ امنگوں کو پورا کرنے کے لئے کام کرنے کو پرعزم ہے۔‘‘

Published: 08 Aug 2024, 10:02 AM IST

محمد یونس نے بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ کے طور پر حلف لیا

نوبل امن انعام یافتہ محمد یونس نے بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ کے طور پر حلف اٹھا لیا ہے۔ 84 سالہ یونس نے جمعرات کی رات ڈھاکہ میں ایک تقریب کے دوران حلف اٹھایا۔ خیال رہے کہ طلباء کی زیرقیادت احتجاجی مظاہروں نے وزیر اعظم شیخ حسینہ کو استعفیٰ دینے اور پڑوسی ملک ہندوستان میں پناہ لینے ہونے پر مجبور کر دیا تھا۔

Published: 08 Aug 2024, 10:02 AM IST

پیرس اولمپکس میں ہندوستانی ہاکی ٹیم نے رقم کی تاریخ، ہندوستان کی جھولی میں ڈالا چوتھا تمغہ

ہندوستانی ہاکی ٹیم نے پیرس اولمپکس 2024 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کانسے کا تمغہ جیت لیا ہے۔ ہندوستان نے 8 اگست کو کھیلے گئے کانسے کے تمغے کے مقابلے میں اسپین کو 2-1 سے شکست دی۔ ہندوستانی ٹیم نے لگاتار دوسرے اولمپک کھیلوں میں کانسی کا تمغہ جیتا ہے اور اس نے ایسا کارنامہ 50 سال بعد انجام دیا ہے۔ اس سے پہلے ٹیم انڈیا نے ٹوکیو اولمپکس میں بھی کانسے کا تمغہ حاصل کیا تھا۔

Published: 08 Aug 2024, 10:02 AM IST

ڈھاکہ پہنچ کر جذباتی ہوئے محمد یونس، آج ہی لیں گے وزیر اعظم عہدے کا حلف

نوبل انعام یافتہ محمد یونس کی قیادت میں بنگلہ دیش کی عبوری حکومت حلف لینے جا رہی ہے۔ حلف برداری کی تقریب مقامی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے منعقد ہوگی۔ عبوری حکومت کی قیادت کے لیے بنگلہ دیش پہنچنے والے محمد یونس ڈھاکہ پہنچ کر جذباتی ہو گئے۔ انہوں نے ڈھاکہ ایئرپورٹ پر صحافیوں سے بات چیت کی۔ محمد یونس نے بنگلہ دیش کے عوام سے ایک ایسی حکومت کا وعدہ کیا جو اپنے شہریوں کو تحفظ فراہم کرے۔ انہوں نے بنگلہ دیش کی تعمیر نو میں مدد کی اپیل کی۔

Published: 08 Aug 2024, 10:02 AM IST

لوک سبھا: حکومت نے ’وقف ایکٹ 1923‘ کی منسوخی کے لیے بھی بل کیا پیش

لوک سبھا میں پیش ’وقف ترمیمی بل 2024‘ کو جے پی سی میں بھیجنے کی تجویز پیش کیے جانے کے بعد مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور کرن رجیجو نے ’وقف ایکٹ 1923‘ کو منسوخ کرنے والا بل بھی ایوان میں پیش کر دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وقف ایکٹ 1923 پورے ملک میں نافذ ہوا جس میں بلوچستان اور سنتھال پرگنہ بھی شامل ہیں۔ یہ ایکٹ اب قابل اطلاق نہیں ہے، اس لیے اسے ’رول بُک‘ میں ہی نہیں رہنا چاہیے۔ اس (وقف ایکٹ 1923 کی منسوخی والے) بل سے متعلق امت شاہ نے کہا کہ 1955 کے بل اور 2013 کی ترمیم کے بعد یہ وجود میں ہی نہیں ہے، ہم اسے کاغذات سے نکال رہے ہیں۔ اس میں اپوزیشن کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔

Published: 08 Aug 2024, 10:02 AM IST

وقف ترمیمی بل جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی کے پاس بھیجنے کا فیصلہ

لوک سبھا میں آج وقف ترمیمی بل 2024 پیش کیے جانے کے بعد زوردار ہنگامہ ہوا۔ ایک طرف حکومت اسے مسلمانوں کے حق میں قرار دے رہی ہے، تو دوسری طرف اپوزیشن پارٹیاں اس پر سخت اعتراض ظاہر کر رہی ہیں۔ اس بل کے بارے میں مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور کرن رجیجو نے لوک سبھا میں تقریباً ایک گھنٹہ تفصیل سے بتایا، اور پھر آخر میں انھوں نے اس بل کو جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی سی) کو بھیجنے کی تجویز پیش کی۔ یعنی اس بل کو جے پی سی کے پاس بھیجنے کا فیصلہ ہو گیا ہے۔ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے کہا ہے کہ وہ اس معاملے میں کمیٹی بنانے کا عمل جلد انجام دیں گے۔

Published: 08 Aug 2024, 10:02 AM IST

وقف ترمیمی بل 2024: اپوزیشن کے ذریعہ بحث کے مطالبہ کو حکومت نے کیا قبول

پارلیمنٹ میں وقف ترمیمی بل 2024 کو لے کر زوردار ہنگامہ ہو رہا ہے۔ اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ اس بل کی مخالفت کر رہے ہیں، جبکہ برسراقتدار طبقہ کے لیڈران اسے مسلم مخالف ماننے کو تیار نہیں ہیں۔ اس درمیان اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ کے ذریعہ اس بل پر بحث کے مطالبہ کو دیکھتے ہوئے مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور کرن رجیجو نے کہا کہ اگر اپوزیشن اراکین مزید بحث کرنا چاہتے ہیں تو ہم اس کے لیے تیار ہیں۔ ہم کسی بھی چیز سے بھاگنے والے نہیں، کیونکہ ہم کچھ غلط نہیں کر رہے۔

Published: 08 Aug 2024, 10:02 AM IST

وقف ترمیمی بل 2024 کے ذریعہ آئین کی دھجیاں اڑانے کی کوشش ہو رہی ہے: عمران مسعود

رکن پارلیمنٹ عمران مسعود نے لوک سبھا میں آج وقف ترمیمی بل 2024 کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انھوں نے اس بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اس بل کے ذریعہ آئین کی دھجیاں اڑانے کی کوشش ہو رہی ہے۔ وقف بورڈ ہی سبھی مساجد کا انتظام دیکھتا ہے، وقف بورڈ کے پاس ملک میں آٹھ لاکھ ایکڑ کی جائیداد ہے۔ کوشش تو یہ ہونی چاہیے تھی کہ آپ وقف کی زمینوں کو قبضہ سے آزاد کرانے کے لیے قدم اٹھاتے۔

Published: 08 Aug 2024, 10:02 AM IST

وقف ترمیمی بل: ’آپ مسلمانوں کے دشمن ہیں، ملک کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں‘، اویسی کا مودی حکومت پر حملہ

اسدالدین اویسی نے لوک سبھا میں پیش وقف ترمیمی بل 2024 کی رول (2)72 کے تحت مخالفت کی ہے۔ انھوں نے ایوان میں کہا کہ یہ بل آئین کے بنیادی جذبہ پر حملہ ہے۔ آپ ہندو پوری ملکیت اپنے بیٹے اور بیٹی کے نام پر دے سکتے ہیں، لیکن ہم ایک تہائی ہی دے سکتے ہیں۔ ہندو تنظیم اور گرودوارہ پربندھک کمیٹی میں غیر مذاہب کے اراکین شامل نہیں ہوتے تو وقف میں کیوں؟ یہ بل ہندو-مسلم میں تفریق کرتا ہے۔ وقف کی جائیداد عوامی ملکیت نہیں ہے۔ یہ حکومت درگاہ اور دیگر ملکیتیں پر قبضہ کرنا چاہتی ہے۔ آپ ملک کو تقسیم کرنے کا کام کر رہے ہیں، آپ مسلمانوں کے دشمن ہیں۔

Published: 08 Aug 2024, 10:02 AM IST

وقف ترمیمی بل: ’حکومت مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی کر رہی‘، محمد بشیر کا لوک سبھا میں بیان

کیرالہ سے مسلم لیگ کے رکن پارلیمنٹ محمد بشیر نے وقف ترمیمی بل 2024 کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مسلمانوں کے ساتھ بہت ناانصافی کر رہی ہے۔ آپ اس کے ذریعہ سسٹم کا قتل کر رہے ہیں۔ آپ ہندو-مسلم کر رہے ہیں۔ ہم ملک کو اس سمت میں نہیں جانے دے سکتے۔ دوسری طرف کیرالہ سے سی پی آئی ایم رکن پارلیمنٹ رادھا کرشنن نے کہا کہ یہ بل پیش کرنے سے پہلے حکومت نے کسی بھی فریق، مسلم یا کسی ادارہ سے کوئی تبادلہ خیال نہیں کیا۔ اسے واپس لیا جانا چاہیے۔ وسیع تبادلہ خیال کے لیے اسے اسٹینڈنگ کمیٹی کو بھیجا جانا چاہیے۔ آر ایس پی رکن پارلیمنٹ این کے پریم چندرن نے بھی اس بل پر اعتراض کیا۔ انھوں نے اس بل پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

Published: 08 Aug 2024, 10:02 AM IST

جنتا دل یو نے لوک سبھا میں پیش وقف ترمیمی بل کی کھل کر حمایت کی

مرکزی وزیر اور جنتا دل یو رکن پارلیمنٹ نے لوک سبھا میں وقف ترمیمی بل کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ انھوں نے اپوزیشن پر حملہ آور رخ اختیار کرتے ہوئے سوال کیا کہ یہ بل مسلمانوں کے خلاف کیسے ہے؟ انھوں نے یہ بھی کہا کہ یہ (اپوزیشن لیڈران) مندر کی بات کرتے ہیں، مندر کی بات کہاں سے آ گئی۔ کوئی بھی ادارہ جب تاناشاہی رویہ اختیار کرے گا تو حکومت اس پر قدغن لگانے کے لیے اور شفافیت لانے کے لیے قانون بنائے گی۔ وقف بورڈ میں بھی شفافیت ہونی چاہیے اور یہ بل شفافیت کے لیے ہے۔

Published: 08 Aug 2024, 10:02 AM IST

’وقف ترمیمی بل 2024‘ لوک سبھا میں پیش، اپوزیشن نے کی مخالفت

اقلیتی امور کے وزیر کرن رجیجو نے ’وقف (ترمیمی) بل 2024‘ آج لوک سبھا میں پیش کر دیا۔ کانگریس نے اس بل پر سخت اعتراض ظاہر کیا ہے۔ اپوزیشن کی طرف سے کے سی وینوگوپال نے اس پر اپنی بات رکھتے ہوئے کہا کہ یہ آئین کی طرف سے دیے گئے مذہبی اور بنیادی حقوق پر حملہ ہے۔

اس درمیان وقف ترمیمی بل پر این ڈی اے میں شامل ایل جے پی کا اسٹینڈ بھی سامنے آ گیا ہے۔ چراغ پاسوان کی پارٹی کا کہنا ہے کہ یہ بل مسلمانوں کے خلاف نہیں ہے، لیکن اسے اسٹینڈنگ کمیٹی کو بھیجا جانا چاہیے۔

Published: 08 Aug 2024, 10:02 AM IST

آر جے ڈی رکن پارلیمنٹ میسا بھارتی نے بھی ’وقف ترمیمی بل 2024‘ کی مخالفت کا کیا اعلان

کانگریس، سماجوادی پارٹی، اے آئی ایم آئی ایم سمیت کئی پارٹیوں نے پہلے ہی ’وقف ترمیمی بل 2024‘ کی مخالفت کا اعلان کر دیا ہے، اور اب آر جے ڈی رکن پارلیمنٹ میسا بھارتی نے بھی میڈیا سے بات چیت کے دوران اس بل کی مخالفت کا عزم ظاہر کیا ہے۔ میسا بھارتی نے کہا کہ ’’مجھے لگتا ہے انڈیا اتحاد کی جتنی بھی پارٹیاں ہیں وہ سب اس کی مخالفت کریں گی، اور آر جے ڈی بھی کچھ ایسا ہی کرے گی۔ حکومت کے دوسرے کئی اہم ایشوز ہیں جس پر کوئی بات نہیں ہو رہی۔ ان ایشوز کو پہلے سامنے لانا چاہیے تھا۔‘‘

Published: 08 Aug 2024, 10:02 AM IST

وقف ترمیمی بل کو اسٹینڈنگ کمیٹی کے پاس بھیجا جانا چاہیے: سپریا سولے

’وقف ترمیمی بل 2024‘ آج پارلیمنٹ میں پیش کیا جانا ہے۔ اس سے قبل این سی پی (ایس پی) رکن پارلیمنٹ سپریا سولے نے اس کی مخالفت کا عزم ظاہر کیا ہے۔ انھوں نے اس بل کو زیادہ سفارشات کے لیے اسٹینڈنگ کمیٹی کے پاس بھیجے جانے کی وکالت کی ہے اور کہا ہے کہ اس کے لیے ایک جوائنٹ پارلیمنٹری کمیٹی (جے پی سی) بھی بنائی جا سکتی ہے۔

Published: 08 Aug 2024, 10:02 AM IST

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے ساتھ کام کرنے کو امریکہ تیار

 امریکہ نے بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کو اپنی منظوری دے دی ہے اور اس کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ ہم بنگلہ دیش کے حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور ہم نے صاف طور پر عبوری حکومت کے رہنما محمد یونس کی تقرری دیکھی ہے۔

Published: 08 Aug 2024, 10:02 AM IST

یوم آزادی سے قبل دہلی پولیس نے مطلوبہ دہشت گردوں کے پوسٹر لگائے

یوم آزادی سے قبل تحفظ کے پیش نظر دہلی پولیس نے ریاست کے کئی مقامات پر مطلوبہ دہشت گردوں کے پوسٹر لگائے ہیں۔ اس سلسلے میں ان دہشت گردوں کی تلاشی مہم بھی تیز کر دی گئی ہے تاکہ 15 اگست یوم آزادی کے دن کسی بھی طرح کا ناخوشگوار واقعہ ہونے سے روکا جا سکے۔

Published: 08 Aug 2024, 10:02 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 08 Aug 2024, 10:02 AM IST