خبریں

اہم خبریں LIVE: انڈیا بلاک کی میٹنگ ختم، تاناشاہی کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا فیصلہ

<div class="paragraphs"><p>انڈیا بلاک کی میٹنگ ختم ہونے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملکارجن کھڑگے، تصویر ویپن</p></div>

انڈیا بلاک کی میٹنگ ختم ہونے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملکارجن کھڑگے، تصویر ویپن

 

انڈیا بلاک کی میٹنگ ختم، تاناشاہی کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا فیصلہ

دہلی واقع ملکارجن کھڑگے کی رہائش پر جاری انڈیا بلاک کی میٹنگ ختم ہو گئی ہے۔ میٹنگ کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں کانگریس صدر کھڑگے نے کہا کہ میٹنگ میں عزم ظاہر کیا گیا ہے کہ تاناشاہی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ کھڑگے نے ساتھ ہی کہا کہ سبھی پارٹیوں نے فیصلہ کیا ہے کہ مناسب وقت پر ہی صحیح قدم اٹھایا جائے گا۔

Published: 05 Jun 2024, 9:21 AM IST

ان سبھی پارٹیوں کا استقبال ہے جو ہندوستانی آئین کی تمہید میں یقین رکھتی ہیں: ملکارجن کھڑگے

لوک سبھا انتخاب کے نتائج کے بعد دہلی میں انڈیا بلاک کے لیڈران کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کی رہائش پر میٹنگ کر رہے ہیں۔ اس میٹنگ میں اپنے شروعاتی خطاب میں کانگریس صدر کھڑگے نے کہا کہ ’’میں انڈیا بلاک کے سبھی ساتھیوں کا استقبال کرتا ہوں۔ ہم ایک ساتھ لڑے، تال میل سے لڑے اور پوری طاقت سے لڑے۔ آپ سب کو مبارکباد‘‘۔ انھوں نے مزید کہا کہ ’’ہم یہاں سے یہ بھی پیغام دیتے ہیں کہ انڈیا اتحاد ان سبھی سیاسی پارٹیوں کا استقبال کرتا ہے جو ہندوستانی آئین کی تمہید میں اٹوٹ بھروسہ رکھتے ہیں اور اس کے معاشی، سماجی و سیاسی انصاف کے مقاصد سے متعلق پرعزم ہیں۔‘‘

Published: 05 Jun 2024, 9:21 AM IST

کچھ دیر میں شروع ہوگی انڈیا بلاک کی میٹنگ، سرکردہ لیڈران کھڑگے کی رہائش پر پہنچے

کچھ ہی دیر میں انڈیا بلاک کی میٹنگ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کے دہلی واقع رہائش پر شروع ہونے والی ہے۔ انڈیا بلاک میں شامل پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران پہنچ چکے ہیں جو آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سماجوادی پارٹی چیف اکھلیش یادو، آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سمیت کئی اعلیٰ لیڈران کی شرکت اس میٹنگ میں ہوگی۔

Published: 05 Jun 2024, 9:21 AM IST

این ڈی اے میں نتیش بابو ہیں، چندرابابو ہیں، چراغ بابو ہیں، دیکھ لیں گے! سنجے راؤت

شیو سینا لیڈر سنجے راؤت نے کہا، ’’این ڈی اے جیں کون ہے، نتیش بابو ہیں، چندرا بابو ہیں، دو بابو ہیں۔ چراغ بابو ہیں، دیکھ لیں گے۔ عوام نے بی جے پی کا مینڈیٹ کھینچ لیا ہے اور اسے 232 پر لا کر کھڑا کر دیا ہے۔ اب جوڑ توڑ والی حکومت بنانے کی کوشش ہو رہی ہے۔ جمہوریت ہے، جمہوریت میں ایسی کوشش کی جاتی ہے۔ اگر ان کے پاس حقیقی اعداد ہیں تو تو جائیں گے، ہم دیکھتے رہیں گے۔ ہم لطف اندوز ہو رہے ہیں۔‘‘

Published: 05 Jun 2024, 9:21 AM IST

ہار اور جیت سیاست کا حصہ ہیں، نمبر گیم چلتا رہتا ہے، وزیر اعظم مودی

صدر مرمو کو استعفیٰ پیش کرنے سے قبل وزیر اعظم مودی نے وزارتی کونسل کے اجلاس سے کہا، ’’ہار اور جیت سیاست کا حصہ ہیں، نمبر گیم چلتا رہتا ہے۔ ہم نے 10 سال بہتر کام کیا اور آگے بھی کریں گے۔‘‘ نریندر مودی نے کہا کہ حکمران تنظیمیں ہر جگہ عوام کی توقعات پر پورا اتریں اور ان پر پورا اترتی رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ آپ سب نے بہت اچھا کام کیا اور بہت محنت کی۔

Published: 05 Jun 2024, 9:21 AM IST

وزیر اعظم مودی نے صدر مرمو سے ملاقات کر کے اپنا استعفیٰ سونپا

بھارتیہ جنتا پارٹی کی زیرقیادت این ڈی اے کی اگلی حکومت کے قیام سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی وزارتی کونسل کے ساتھ اپنا استعفیٰ صدر دروپدی مرمو کو پیش کر دیا۔ اس سے 17ویں لوک سبھا کی تحلیل کی راہ ہموار ہو گئی، جو 2019 سے 2024 تک چلی۔

Published: 05 Jun 2024, 9:21 AM IST

پٹنہ سے نکلتے وقت تیجسوی نے کہا- 'انڈیا بلاک کی حکومت بنے، اس لیے ہم دہلی جا رہے ہیں'

پٹنہ سے دہلی کے لیے روانہ ہوتے ہوئے آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے پٹنہ ہوائی اڈے پر کہا کہ مودی فیکٹر ختم ہو گیا ہے۔ ہم انڈیا بلاک حکومت بنانے کی کوشش کرنے دہلی جا رہے ہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا نتیش کمار بھی اس فلائٹ سے دہلی جا رہے ہیں تو انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ نتیش بھی اس فلائٹ سے دہلی جا رہے ہیں۔

Published: 05 Jun 2024, 9:21 AM IST

انڈیا اتحاد کا آج اہم اجلاس، فیصلہ کیا جائے گا کہ حکومت سازی کی کوشش کریں گے یا نہیں

لوک سبھا انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد انڈیا اتحاد آج مستقبل کی حکمت عملی طے کرنے کے لیے میٹنگ کرے گا۔ یہ ملاقات شام کو ہوگی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ اتحاد اپوزیشن میں بیٹھے گا یا حکومت سازی کے لئے کوشش کرے گا۔ انڈیا اتحاد کا یہ اجلاس کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کی رہائش گاہ پر منعقد ہونے جا رہا ہے۔ اس اجلاس سے قبل کانگریس پارٹی کا بھی اجلاس منعقد کیا جائے گا، جس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ اتحاد کے رہنماؤں سے ملاقات میں کیا موقف اختیار کیا جائے۔

Published: 05 Jun 2024, 9:21 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 05 Jun 2024, 9:21 AM IST